الوداعی تقریب اردو محفل کا آخری رُکن

محمداحمد

لائبریرین
یار اآپ نے ہر رکن پر نظر رکھی ہوئی ہے۔۔۔۔۔ مجال ہے جو چوک جائیں۔۔۔
چُوکیں ہمارے دشمن (اگر کہیںں پائے جاتے ہوں) :)

ویسے یہ نظر رکھنے کی بھی خوب کہی آپ نے۔

ارے بھئی محترمہ لگ بھگ ڈیڑھ ماہ سے محفل کے سرورق پر براجمان ہیں، اب ایسے میں اگر کسی معصوم رُکن نے اُچٹتی ہوئی سی نگاہ ڈال ہی لی تو اتنا واویلا کرنے کی کیا ضرورت ہے۔ :) : )
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
آپ دونوں کی بات مل کر تو کافی زیادہ وزنی ہو گئی ہے۔ :) : )
احمد بھائی ، آپ نے دھاگا ہی ایسا بھاری شروع کیا ہے تو بھاری بھاری باتیں تو ہوں گی اس میں ۔
اردو محفل کا آخری رکن ہونا آخر کوئی ہلکی سی بات ہے کیا؟!

میں سوچ رہا ہوں کہ اردو کے نازک کاندھے اس بوجھ کو سہار بھی سکیں گے یا نہیں! گیسو کا بوجھ پہلے ہی اقبال نے شانوں پر ڈالا ہوا ہے۔ :) :)
شانوں پر نہیں بلکہ شانہ پر ۔۔۔ یعنی کنگھے پر :)
یہ الگ بات کہ اب اردو محفل کنگھے سمیت زلفوں سے بے نیاز ہونے والی ہے۔
بس دور ہی دور سے اب اس کی ٹنڈ دیکھا کریں گے آرکائیو ڈاٹ آرگ پر۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
بِن گیا سو موتی!
یہ محاورہ اگلے زمانوں کے لوگ استعمال کیا کرتے تھے۔ بالخصوص یہ بات نکھٹو قسم کے دامادوں کے بارے میں کہی جاتی تھی۔ یعنی جیسا بھی ہے، گزارا کرو۔ :)
محفل کے آخری رکن کے ساتھ بھی لگتا ہے یہی معاملہ ہونے والا ہے کہ آئندہ اب کوئی مزید رکن آتا دکھائی نہیں دے رہا۔ :)
وہ کیا کہا ہے شاعر نے
اپنے بے خواب کواڑوں کو مقفل کر لو ۔۔۔۔ :)
بِندھ گیا سو موتی ، رہ گیا سو پتھر تو بالکل ٹھیک ہے ، احمد بھائی۔ لیکن اب محفلین اتنے نکھٹو بھی نہیں ۔ بلکہ جو لیٹے لیٹے پلنگ توڑ رہے تھے اب تو وہ بھی اٹھ اٹھ کر آرہے ہیں ۔
ایک زندہ مثال بقلم خود یہ مراسلہ لکھ رہی ہے۔ :D
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
چُوکیں ہمارے دشمن (اگر کہیںں پائے جاتے ہوں) :)

ویسے یہ نظر رکھنے کی بھی خوب کہی آپ نے۔

ارے بھئی محترمہ لگ بھگ ڈیڑھ ماہ سے محفل کے سرورق پر براجمان ہیں، اب ایسے میں اگر کسی معصوم رُکن نے اُچٹتی ہوئی سی نگاہ ڈال ہی لی تو اتنا واویلا کرنے کی کیا ضرورت ہے۔ :) : )
یار یہ بینر کہاں ہوتا ہے۔۔۔۔ مجھے کیوں نہیں نظر آتا۔۔۔۔ آپ جیسے شریف اور معصوم لوگوں کو ہی کیوں نظر آتا ہے۔۔۔ مجھے وہ رہ رہ کر واقعہ یاد آتا ہے۔۔۔ کہ ایک صاحب بتا رہے تھے کہ ہم یونیورسٹی میں اچھے بھلے اوباش مشہور تھے۔۔۔۔ ایک لڑکا جو سر جھکائے رہتا تھا بہت شریف اور معصوم مشہور تھا۔۔۔ وہ چلتے چلتے لڑکیوں سے ٹکراجاتا تھا، تو بھی وہ کہتی تھیں۔۔۔ کتنا بھولا ہے۔۔۔ اور ہم زندگی بھر کسی سے نہ ٹکرا سکے۔۔۔۔
 
:) :)

نہ تو آپ اتنے اوباش ہیں اور نہ ہی ہم اتنے معصوم ہیں۔

سو پروا نہ کریں، کوئی کسی سے نہیں ٹکرا رہا۔ :)

ویسے ہم محترمہ کی جگہ کسی دیسی رکن کی آرزو رکھتے ہیں جو دھاگے کا مقصد ہے۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
:) :)

نہ تو آپ اتنے اوباش ہیں اور نہ ہی ہم اتنے معصوم ہیں۔

سو پروا نہ کریں، کوئی کسی سے نہیں ٹکرا رہا۔ :)

ویسے ہم محترمہ کی جگہ کسی دیسی رکن کی آرزو رکھتے ہیں جو دھاگے کا مقصد ہے۔
اب میں چلتا ہوں ۔۔۔ یہ دن آگئے ہیں کہ احمد بھائی مجھے دھاگے کے مقاصد سمجھا رہے ہیں۔۔۔۔ اٹھ نیرنگ۔۔۔ گا میرے دیوانے دل۔۔۔۔۔
 
محمداحمد

لائبریرین
اب میں چلتا ہوں ۔۔۔ یہ دن آگئے ہیں کہ احمد بھائی مجھے دھاگے کے مقاصد سمجھا رہے ہیں۔۔۔۔ اٹھ نیرنگ۔۔۔ گا میرے دیوانے دل۔۔۔۔۔
اب آپ بھی اٹھیں، اور ہمیں بھی اٹھائیں۔ :)

ویسے بھی اب سب کا ہی چل چلاؤ ہے۔ :)
 
Top