اردو محفل پر میرے قیام کے اب تک کے تاثرات

ابن آدم نے 'ذکر اردو محفل' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جولائی 20, 2020

  1. ابن آدم

    ابن آدم محفلین

    مراسلے:
    676
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Busy
    مجھے اس فورم کو جوائن کیے کوئی زیادہ عرصہ تو نہیں ہوا لیکن میں نے سوچا کہ اپنے مشاہدات اور لوگوں کے سامنے رکھوں.
    • اس فورم کو بہت سے دیگر فورم سے بہتر پایا
    • اس فورم میں اگرچہ زیادہ لڑیاں ادبی قسم اور شعر شاعری کے متعلق ہوتی ہیں جو میرے جیسے بے ذوق آدمی کے لئے زیادہ پر کشش نہیں ہوتیں
    • اردو کا میعار اس فورم پر بہت بہتر ہے جو یقیناً ایک اچھی بات ہے کہ قومی زبان کو بہتر کرنے کا موقعہ ملتا ہے.
    • سیاسی اور مذہبی لحاظ سے لوگ بہت سخت رویہ رکھتے ہیں جو آپ کو مذہبی اور سیاسی لحاظ سے بات کرنے سے روک سکتا ہے. شروع میں تو عقلی اور دلیل والی بات پر مضحکہ خیز اور ناپسندیدگی کی ریٹنگ مایوس اور افسردہ بھی کرتی اور غصہ بھی دلا دیتی لیکن پھر خیال آیا کہ مجھے لوگوں سے اپنی بات منوانی نہیں بس کہنی ہے. تو اس کے بعد سے اس پر زیادہ توجہ دینا چھوڑ دیا.
    • اگرچہ اس کی کمیونٹی بہت چھوٹی ہے لیکن اس کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ اس کو چلانے والوں نے پیسہ کی خاطر اس کو اشتہاروں سے بھرا نہیں جس پر ان کا جتنا بھی شکریہ کیا جائے وہ کم ہے. ورنہ آج کے دور میں اشتہار تو ہر جگہ پہنچ چکے ہیں

    یقیناً یہ ایک بہترین فورم ہے اور الله سے دعا ہے کہ الله اس کو مزید کامیاب کرے. امین
     
    • زبردست زبردست × 6
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
    • متفق متفق × 1
  2. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    26,564
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    واقعی اچھا فورم ہے بس ایک ہی کمی ہے کہ یہاں مذہبی اور سیاسی ٹرولز کو روکنے کا کوئی نظام نہیں ہے، افسوس صد افسوس۔
     
    • زبردست زبردست × 6
    • متفق متفق × 3
    • پر مزاح پر مزاح × 2
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  3. عمار نقوی

    عمار نقوی محفلین

    مراسلے:
    78
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Bookworm
    بلا شبہ اردو زبان و ادب کا یہ شاندار فورم ہے۔ناچیز کی اس میں شمولیت بھی اس کے ادبی پہلو کی وجہ سے ہے۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 2
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • متفق متفق × 1
  4. عمار نقوی

    عمار نقوی محفلین

    مراسلے:
    78
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Bookworm
    باقی متنازعہ سیاسی اور مذہبی مسائل کو میں یہاں اٹھانا مناسب خیال نہیں کرتا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
    • متفق متفق × 1
  5. سین خے

    سین خے محفلین

    مراسلے:
    2,329
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    ایک نا ایک دن کوئی غیبی مدد ضرور آئے گی اور محفل آزاد ہو جائے گی!

    ایک اور قسم کی بھی ٹرولنگ شروع ہوئی ہے پر سمجھ نہیں آرہا اسے نام کیا دیا جائے۔ بس یہ کہا جاسکتا ہے کہ ہوشیار رہیں :rolleyes:
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • پر مزاح پر مزاح × 1
    • متفق متفق × 1
  6. جاسم محمد

    جاسم محمد محفلین

    مراسلے:
    23,894
    بالکل ٹھیک۔ آپ حکومت پر الزام لگائیں گےہم جواب دیں گے۔ ہم اپوزیشن پر الزام لگائیں گے۔ آپ جواب دیں گے۔ یہی جمہوریت ہے۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 4
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  7. جاسم محمد

    جاسم محمد محفلین

    مراسلے:
    23,894
    مذہبی و سیاسی ٹرولز کی زبان بندی (معطلی) کے علاوہ کوئی حل تجویز کریں۔ :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  8. عبدالقیوم چوہدری

    عبدالقیوم چوہدری محفلین

    مراسلے:
    18,313
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    سیاسی و مذہبی زمروں میں روزانہ کی پوسٹس پر حد مقرر کی جائے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
    • زبردست زبردست × 2
  9. سید عاطف علی

    سید عاطف علی لائبریرین

    مراسلے:
    10,302
    جھنڈا:
    SaudiArabia
    موڈ:
    Cheerful
    یعنی بالفاظ دیگر۔۔۔
    کیچ می اف یو کین۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 7
  10. جاسم محمد

    جاسم محمد محفلین

    مراسلے:
    23,894
    مفید حل ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  11. سید عاطف علی

    سید عاطف علی لائبریرین

    مراسلے:
    10,302
    جھنڈا:
    SaudiArabia
    موڈ:
    Cheerful
    یعنی بالفاظ دیگر ۔۔۔
    پھڑیا گیا جے ؟
     
    • پر مزاح پر مزاح × 4
  12. سیما علی

    سیما علی لائبریرین

    مراسلے:
    7,989
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    اردو ادب کا بہترین فورم !سب سے زیادہ جو چیز بھلی معلوم ہوتی ہے وہ عزت و احترام اور رواداری ہے ۔ آپس میں ایکدوسرے کا حد درجہ ادب و احترام کیا جاتا ہے ، جسکا فی زمانہ بے حد فقدان ہے۔آزادی کا مطلب غلط لیا جانے لگا ہے۔لیکن ہمارے یہاں ایسی باتیں نہیں ہیں ۔ معمول کی نوک جھونک تو
    ایک اچھے ماحول کی نشاندھی کرتی ہے ۔ میں جب بھی اس محفل پہلے آتی، آپ سب کی باتوں سے بہت محظو ظ ہوتی اور اسکا ہی نتیجہ ہے آج آپ سب کے ساتھ ہوں۔
    ذاتی تجربہ تو بہت اچھا ہے۔یہ فورم ہم جیسے لوگوں کو جو اردو ادب کی بہت معمولی اور درمیانہ درجہ کی سوجھ بوجھ رکھنے والے کو بھی موقع فراہم کرتے ہیں۔۔۔۔۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
    • دوستانہ دوستانہ × 2
  13. ڈاکٹر عظیم سہارنپوری

    ڈاکٹر عظیم سہارنپوری محفلین

    مراسلے:
    556
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Twisted
    میں نے آج تک ایسا شاندار لاجواب فورم کوئی دوسرا نہیں دیکھا جتنا میں اس کو جان پا رہا ہوں اتنا ہی حیرت زدہ ہوتا جا رہا ہوں ابھی تک دو تین شخص سے ہی بات ہوی ہے سب بہترین لگے ہیں خدا کرے یہ اعتماد مرتے دم تک قائم رہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
    • دوستانہ دوستانہ × 2
  14. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    205,189
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    ڈاکٹر عظیم سہارنپوری صاحب اردو محفل میں خوش آمدید۔

    مجھے تلاش کے باوجود آپ کے تعارف کی لڑی نہیں ملی۔

    آپ ادھر تعارف کے زمرے میں آئیں اور اپنا تعارت تو دیں تاکہ دوسرے اراکین اردو محفل آپ سے متعارف ہو سکیں۔

    یہ رہا تعارف کے زمرے کا ربط
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  15. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    205,189
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    سیاسی اور مذہبی زمروں میں حد مقرر کرنے کی بجائے ان دونوں زمروں کے الگ الگ موڈیریٹرز مقرر ہونے چاہییں۔
    کوئی بھی پوسٹ ان کی اپروول کے بغیر منظر عام پر نظر نہیں آنی چاہیے۔ اب یہ موڈیریٹر کا ذمہ داری ہے کہ وہ کس پوسٹ کو اپروو کرتا ہے اور کس کو حذف کرتا ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • متفق متفق × 1
  16. نور وجدان

    نور وجدان مدیر

    مراسلے:
    6,341
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Asleep
    میرا خیال بھی یہی ہے کہ ہر اک شخص کا مذہبی و سیاسی نظریہ ہے، مخالف نظریہ کسی کے لیے قابل قبول نہیں، اس کے لیے لڑی کا اپروول بھی موڈریٹر ہی کرے، پوسٹ تو بعد کی بات ہے . اسی طرح سائنسی دھاگوں میں مذہب کو شامل نہ کیا جائے تاکہ رواداری اور پر امن ماحول کا فروغ رہے.
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  17. ابن آدم

    ابن آدم محفلین

    مراسلے:
    676
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Busy
    ویسے کیا پولیٹیکلی ٹھیک (Politically correct) ہونا یا سماجی طور پر ٹھیک رہنا نظریات کو روک سکتا ہے؟ میرے نزدیک تو میعار دلیل ہونا چاہیے نہ کہ رواداری اور امن کا بھرم قائم رکھنا. اگر کوئی شخص ایک مہذب اور دلیل کی بنیاد پر کوئی بھی بات کرتا ہے تو اس کو کرنے کی اجازت دی جانی چاہیے نہ کہ ہر کسی کو ایک سانچے کے مطابق بات کرنے کی اجازت ہو. آج کے بھارت میں مسلمانوں کی زندگیوں کے تحفظ کی بات کرنا پولیٹیکلی ٹھیک نہیں تو کیا اگر وہاں کے فورم پر مسلمانوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں پر لڑی بنانے کی اجازت نہ دی جا رہی ہو تو وہ ٹھیک ہو گا؟
    دوسری بات یہ کہ سیاست اور مذہب دونوں چیزوں کا ایک فرد کی زندگی میں گہرا اثر ہے تو ان معاملات سے متعلق لڑیوں کی کثرت ہونا کوئی اچھوتی بات بھی نہیں ہونی چاہیے. ہاں اگر اس فورم کو صرف شعر و شاعری یا کھانوں کی ترکیبوں تک رکھنا ہے تو پھر دوسرے موضوعات کے لئے فورم ہی نہیں رکھنے چاہیے.
    میری رائے میں صحت مند اور علمی اور پر دلیل بحث و مباحثے کی ترویج ہمارے معاشرے کی ترقی اور کامیابی کے لئے ضروری ہے. اس کے لئے قدغنیں غیر میعاری گفتگو پر لگنی چاہیے نہ کہ ایک سانچے میں سب کو ڈھلنے کی کوشش
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
    • متفق متفق × 1
  18. چودھری مصطفی

    چودھری مصطفی محفلین

    مراسلے:
    466
    اس فورم پہ مذہبی اور سیاسی گفتگو میں جس حد تک شائستگی ہے، کسی دوسری جگہ نہیں دیکھی۔ اکثر فورمز پہ تو لوگ گالی گلوچ تک اتر آتے ہیں۔
    باقی ہر شخص یہی سمجھتا ہے کہ اس کی رائے منطقی اور مخالف کی احمقانہ و مضحکہ خیز ہے۔
    دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ دلیل کی اساس پہ اتفاق کئے بنا فروع پہ بحث ہوتی رہتی ہے۔ ایسے میں یہی ہونا ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
    • متفق متفق × 1
  19. ڈاکٹر عظیم سہارنپوری

    ڈاکٹر عظیم سہارنپوری محفلین

    مراسلے:
    556
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Twisted
     
  20. ڈاکٹر عظیم سہارنپوری

    ڈاکٹر عظیم سہارنپوری محفلین

    مراسلے:
    556
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Twisted
    حکم کی تعمیل میں میں نے اپنے بارے میں کچھ لکھا ہے اور اس کو سینڈ کر دیا ہے شاید پہنچ گیا ہوگا
     
    آخری تدوین: ‏اگست 26, 2020
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1

اس صفحے کی تشہیر