اردو محفل پر موجود پنجابی فورم سے متعلق چند گزارشات

پنجابی فورم سے متعلق میری چند گزارشات ہیں جو اس کی فعالیت بڑھانے اور اردو محفل میں بکھرے ہوئے پنجابی مواد کو کسی حد تک ایک جگہ یکجا کرنے کا کام دے سکتی ہیں۔ تو اتنظامیہ سے گزارش ہےکہ
پنجابی فورم میں چند مزید ضمنی فورمز بنام
  1. تہاڈی اپنی شاعری
  2. تہاڈی پسندیدہ شاعری
  3. اصلاح سخن پنجابی
شروع کیے جائیں یا جو بھی بہتر نام آپ لوگ تجویز کر سکیں۔۔۔ اسطرح
جو لوگ اپنی پنجابی کاوش دوستوں سے شئیر کرنا چاہتے ہیں کہ پاکستان میں اکثر شعرا پنجابی اور اردو دونوں زبانوں میں شاعری کرتے ہیں۔ دوستوں کے ساتھ شئیر کریں اور اس کے لیے اردو سے متعلق زمرہ آپ کی شاعری کو استعمال کرنے سے بچ سکیں۔
دوسرے نمبر پر پنجابی شاعری کافی بکھری ہوئی حالت میں محفل میں موجود ہے جس کو یکجا کرنے اور آئندہ کے لیے پنجابی پسندیدہ شاعری استعمال کرنے کے لیے شئیر کیا جا سکتا ہے
تیسرے نمبر پر جیسا کہ تمام احباب کو معلوم ہے کہ استادِ محترم جناب محمد یعقوب آسی صاحب اردو کے ساتھ ساتھ پنجابی شاعری میں بھی صاحبِ کتاب ہیں۔ اور اردو محفل میں پنجابی دی املا دے رولے کے حوالے سے کافی گراں قدر اضافہ فرما رہے ہیں جو ہم جیسے مبتدیوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں تو ان کی موجودگی کو غنیمت جانتے ہوئے جو صاحبان پنجابی شاعری میں بھی اصلاح لینا چاہتے ہیں۔ وہ تیسرے نمبر پر بیان کردہ تجویزی زمرے کا استعمال کر سکیں۔
اس سے کافی کچھ ترتیب میں آ جائے گا۔
میری تمام محفلین سے گزارش ہے کہ اس معاملہ میں اپنی رائے دیں کچھ کو ٹیگ کر رہا ہوں جن کو نہ کر سکوں ان سے بھی گزارش ہے کہ وہ بھی اپنی گراں قدر رائے سے نوازیں۔
والسلام
محمد وارث نیرنگ خیال عبدالقیوم چوہدری لئیق احمد تلمیذ اوشو سید فصیح احمد غدیر زھرا سید شہزاد ناصر ادب دوست آوازِ دوست
 
اسی تے پنجابی دے ان پڑھ آں سانہوں وی ٹیگ کر کے تسی ذرہ نوازی کر دتی اے :)
لئیق بھائی نوازش ہے آپ کی ۔ آپ نے تجاویز کے بارے میں اپنی رائے نہیں دی کہ ایسا کرنے سے کچھ فوائد حاصل ہوں گے یا نہیں۔
جواب اردو میں ہی دینا ہے نہ کہ پنجابی میں شکریہ اور دوستانہ
 
بھٹی صاحب آپ کی بات سے متفق ہوں۔
زمرہ نمبر 2 کی کوئی خاص ضرورت نہیں کہ پنجابی کی پسندیدہ شاعری پہلے ہی پوسٹ ہو رہی ہے۔ لیکن اگر الگ سے بن بھی جائے تو بھی اچھی بات ہے۔
باقی رہے زمرہ نمبر 1 اور 3۔۔۔ اس میں، میں وا وا کرنے ضرور آیا کروں گا کہ بساط ہی اتنی ہے
 
لئیق بھائی نوازش ہے آپ کی ۔ آپ نے تجاویز کے بارے میں اپنی رائے نہیں دی کہ ایسا کرنے سے کچھ فوائد حاصل ہوں گے یا نہیں۔
جواب اردو میں ہی دینا ہے نہ کہ پنجابی میں شکریہ اور دوستانہ
میرے خیال میں یہ فورم بنیادی طور پر اردو کے لئے ہے۔ انگریزی ، سندھی اور پنجابی وغیرہ اس میں ضمنی اور اضافی طور پر شامل کئے گئے ہیں۔ اس لئے پنجابی کے لئے اضافی ضمنی فورم کچھ ضروری محسوس نہیں ہو رہا مجھے۔ :)
باقی میں بھی دیگر احباب کی اکثریتی رائے کا ساتھ دونگا :)
 
بھٹی صاحب آپ کی بات سے متفق ہوں۔
زمرہ نمبر 2 کی کوئی خاص ضرورت نہیں کہ پنجابی کی پسندیدہ شاعری پہلے ہی پوسٹ ہو رہی ہے۔ لیکن اگر الگ سے بن بھی جائے تو بھی اچھی بات ہے۔
باقی رہے زمرہ نمبر 1 اور 3۔۔۔ اس میں، میں وا وا کرنے ضرور آیا کروں گا کہ بساط ہی اتنی ہے
آپ واہ واہ کرنے بھی آئیں گے تو اچھا لگے گا بہر حال زمرہ نمبر دو سے مقصود بھی اتنا ہی ہے کہ اس محفل میں موجود ساری پنجابی شاعری ایک جگہ اکٹھی ہو جائے اور ڈھونڈنے والے کو آسانی ہو۔ اپنی گراں قدر رائے سے نوازنے کے لیے میں اپ کا شکر گزار ہوں۔
 
میرے خیال میں یہ فورم بنیادی طور پر اردو کے لئے ہے۔ انگریزی ، سندھی اور پنجابی وغیرہ اس میں ضمنی اور اضافی طور پر شامل کئے گئے ہیں۔ اس لئے پنجابی کے لئے اضافی ضمنی فورم کچھ ضروری محسوس نہیں ہو رہا مجھے۔ :)
باقی میں بھی دیگر احباب کی اکثریتی رائے کا ساتھ دونگا :)
آپ کی رائے ہمارے لیے قابل احترام ہے۔:)
 
اوشو

لائبریرین
خیال اچھا ہے
امید ہے جلد ہی آپ کو انتظامیہ کی طرف سے تفصیلی مراسلہ پڑھنے کو ملے گا :)
 
محمد وارث

لائبریرین
فاروق صاحب آپ کی تجویز اچھی ہے لیکن میں نہیں سمجھتا کہ اِن ذیلی زمروں کی ابھی اشد ضرورت ہے۔

ایک تو یہ فورم اردو کا ہے، علاقائی زبانیں ہماری ترجیح نہیں ہیں۔
دوم، ابھی تک پنجابی فورم میں مواد اتنا نہیں ہے کہ ذیلی زمروں کی ضرورت پڑے۔
سوم، آپ ابھی پنجابی فورم میں ہی مناسب عنوانات کے ساتھ اپنا مواد پوسٹ کر تے رہیں، جب اتنا مواد ہو جائے گا کہ اِسے علیحدہ سے رکھنے کی ضرورت پڑے تو پھر دیکھیں گے انشاءاللہ۔

بہت بہت شکریہ جناب محمد وارث صاحب ہماری عرضی پہ تفصیلی طور پہ اپنی رائے کا اظہار کرنے کے لیے۔جزاک اللہ
والسلام
 
نبیل

تکنیکی معاون
میں ایہہ وی عرض کردا جاواں کہ ہن ذیلی زمریاں دی خاص ضرورت نئیں اے۔ ضرورت پئی تے تھریڈ پریفکس نال کم چلایا جا سکدا اے۔
 
Top