نویں سالگرہ اردو محفل نثر پارے 2014 -- ( تبصرہ جات کی لڑی )

نیرنگ خیال

لائبریرین
محترم اسامہ بھائی! ہم سب تو اُس خیال کو نبھانے کی کوشش کر رہے ہیں، جس کے اصل مفکر میرے بہت ہی عزیز نیرنگ خیال ہیں :) :)
بھئی ساری محنت آپ کی ہے۔۔۔ ہم تو گونگلوؤں سے مٹی بھی نہ جھاڑ سکے۔۔۔ اور حال یہ ہے کہ خود بھی ابھی تک کچھ لکھنے سے قاصر ہیں۔۔
 
سید فصیح احمد

گو کہ آپ کی تحریریں بھی ہمارے لیئے مسرت کا باعث ہوتی ہیں پیارے بھائی لیکن آپ کی موجودگی اور ساتھ بھی کسی خوشی سے کم نہیں ! :) :)
 
سید فصیح احمد

لائبریرین
شکریہ استادِ محترم :)
پھر تو اسے لکھنا فائدہ مند ثابت ہوا
یہاں کم از کم ایک آئیکان ’’دل چسپ‘‘ کا بھی ہونا چاہئے۔

میں آپ سب سے چھوٹا ہوں تو ڈانٹ تو نہیں سکتا مگر ، روٹھنے کا حق محفوظ رکھتا ہوں o_O ۔۔۔ تبصرے یہاں کریں نا آپ سب وہاں اصل لڑی میں کیوں چلے جاتے ہیں !! :unsure: ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :coffee:
 
اے لو! بھیا! اپنی اصل پر ہی جاتا ہے ہر کوئی! روٹھ کے تو دکھائیے ذرا! یہ روٹھنا تو اپنی ایک ’’ٹافی‘‘ کی مار نہیں۔
بات آپ کی بالکل درست ہے۔ پر وہ کبھی کبھی ورق الٹنا بھول جاتے ہیں۔ آپ نے تو نوٹ نہیں کیا؛ ہم نے ایک نثری فن پارے پر تبصرہ شاعری کی اصل لڑی میں پرو دیا! ۔۔ اور پھر رپورٹ بھی خود ہی کر دیا کہ مختار بھیا، اس کو مٹا دیں۔
 
ساز اور مغنی ۔۔۔ از: فلک شیر
مشکل مرحلہ ہے حضرت! بلکہ مشکل تر! یک نہ شد سہ شد!!
سلمان حمید کے قیدی سے بھی شاید آج ہی ملاقات ہوئی تھی۔ اور ایک بہت پرانی ملاقات نوائے وقت کے ادبی پرچے کی وساطت سے ہوئی تھی، مکالمہ نگار کا نام تو یاد نہیں، مکالمے کا عنوان تھا ’’شبیر حسن خان بمقابلہ جوش ملیح آبادی‘‘ اور تیسرا یہ مکالمہ : ایک شاعر (ابومعین)، ایک مغنی اور ایک اس کا ساز، گویا تکون مکمل ہو گئی۔ ہم تو سلمان حمید سے کہہ رہے تھے کہ یہ حضرتِ دل سے مکالمہ آپ کو مشکل نہیں لگا کیا؟
اپنی ذات کے حصے بخرے کر کے ان کو ایک دوسرے کے مقابل لا کھڑا کرنا کوئی آسان کام ہے؟! چیمہ صاحب نے فلسفے کے ساتھ محسوسات کو بھی بہت گہرائی میں جا کے دیکھا ہے۔ فکر، تخیل، تخلیق، اور اس کی لامحدود وسعتوں میں صاحبِ تحریر کے ساتھ چلنا مشکل ہے۔ عمیق مشاہدے اور تجزیے کی نمائندہ تینوں تحریریں فکر کی پاتال تک ارتعاش پیدا کر دیتی ہیں۔
بہت ساری داد، چیمہ صاحب کے لئے بھی !!
 
فلک شیر

محفلین

سر آپ کے الفاظ فقیر کے لیے سرمایہ ہیں ..............بلا مبالغہ
 
’’ابو معین‘‘ کی جو تاویل میں نے کی ہے، احباب کی خدمت میں (خاص طور پر صاحبِ تحریر کی خدمت میں) پیش کر دوں۔
’’معین‘‘ ٹھنڈے میٹھے پانی کے چشمے کو کہتے ہیں، یوں میں نے اس کو شعر سمجھا اور ابو معین کو شاعر۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
گو کہ آپ کی تحریریں بھی ہمارے لیئے مسرت کا باعث ہوتی ہیں پیارے بھائی لیکن آپ کی موجودگی اور ساتھ بھی کسی خوشی سے کم نہیں ! :) :)
آسان زبان میں "گو کہ تحریر پراثر ہے مگر چلو تم بھی"۔۔یعنی کہ ذکر مرا مجھ سے بہتر ہے۔۔۔ :p
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
قیدی از سلمان حمید ۔۔۔ بہت ہی اعلیٰ لکھا سلمان۔۔۔ شاندار۔۔۔ ماشاءاللہ۔۔ تمہاری اور چیمہ صاحب کی تحاریر پڑھنے کے بعد سوچ رہا ہوں کہ لکھا تو پہلے ہی کچھ نہیں۔ اب تو سکون ہی کروں۔۔۔ :)
 
سلمان حمید

ایسے کہہ کر ہمیں بلامقابلہ میدان مارنے کی عادت مت ڈال نینے. چل لے آ اپنا شاہکار اور دکھا دے ہمیں بھی کہ مقابلہ سخت ہے :p
مذاق ایک طرف اور تعریف بھی اپنی جگہ مگر لکھتے ہی مجھے اطلاع ضرور کر دینا. لیپ ٹاپ کی عدم دستیابی نے بہت سارے دھاگوں سے رابطہ منقطع کر رکھا ہے میرا.
 
آخری تدوین:

ناعمہ عزیز

مقابلہ ہے ہی نہیں تو سخت نرم کیا۔۔۔ :p
 
Top