اردو محفل فورم کی متبادل سوفٹویر پلیٹ فارم پر منتقلی کا پلان!

نبیل نے 'ضروری اعلانات' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏نومبر 9, 2011

  1. نبیل

    نبیل محفلین

    مراسلے:
    16,812
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Depressed
    السلام علیکم،
    محفل فورم کی چھٹی سالگرہ کے موقعے پر میں نے اپنی خصوصی تحریر میں عرض کیا تھا کہ ہم محفل فورم کےلیے ایک متبادل پلیٹ فارم کے سلسلے میں تحقیق کر رہے ہیں تاکہ فورم کے لیے کسی بہتر سکرپٹ کا استعمال کیا جا سکے۔ محفل فورم کی وی بلیٹن 4 پر منتقلی کا تجربہ ہمارے لیے اچھا ثابت نہیں ہوا اور وی بلیٹن کی ڈیویلپمنٹ کی رفتار بھی حوصلہ افزا نظر نہیں آتی۔ یہی وجہ ہے کہ ہم نے فورم کو وی بلیٹن کے کسی مزید نئے ورژن پر اپگریڈ نہیں کیا ہے۔ اردو ویب اور اردو محفل فورم کے بطور تعلیمی اور تحقیقی پلیٹ فارم کے ارتقاء کے سلسلے میں ہمارے اذہان میں جو منصوبے ہیں، ان پر عملدرآمد بھی اسی بناء پر رکا ہوا ہے۔ دراصل محفل فورم کے لیے ایک بہتر متبادل سوفٹویر کا انتخاب ہم ایک سال قبل ہی کر چکے تھے اور یہ ہے زین فورو۔ زین فورو دراصل وی بلیٹن کے ہی پرانے ڈیویلوپرز کا تیار کردہ سوفٹویر ہے اور اس کا یوزر ایکسپیرینس بہتر ہے اور فیچرز نئے ویب سٹینڈرڈز کے مطابق ہیں۔ ایک سال قبل زین فورو کا انتخاب کرنے اور اس کا لائسنس حاصل کرنے کے باوجود ہم ابھی تک کئی وجوہات کی بناء پر محفل فورم کو زین فورو پر منتقل نہیں کر پائے ہیں۔ سب سی بڑی وجہ یہ تھی کہ زین فورو کے ابتدائی ورژن 1.0 میں تھریڈ پریفکسز اور ٹیگز کی سپورٹ نہیں تھی۔ اس کے علاوہ بھی چند ضروری فیچرز کی کمی تھی۔ زین فورو کا ورژن 1.1 اس وقت بیٹا فیز میں ہے اور اس میں تھریڈ پریفکسز کی سپورٹ شامل ہے جبکہ ٹیگز کی سپورٹ ابھی بھی شامل نہیں ہے۔ لیکن مسئلہ یہ ہے کہ زین فورو میں وی بلیٹن 4 سے ڈیٹا امپورٹ کرنے کے لیے کوئی آفیشل امپورٹر موجود نہیں ہے۔ ہم تقریبا اسی صورتحال سے دوچار ہیں جو کہ ہمیں سی ایچ موڈ فورم سے وی بلیٹن میں منتقلی کے وقت پیش آئی تھی۔ اس کا حال میں یہاں بیان کر چکا ہوں۔

    اس وقت اگرچہ زین فورو 1.1 کے لیے وی بلیٹن 4 کا کوئی آفیشل امپورٹر موجود نہیں ہے، لیکن اس سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوئے ہیں۔ زین فورو کے پرانے ورژن 1.0 کےلیے ایک تھرڈ پارٹی امپورٹر دستیاب ہے، جو اگرچہ نئے ورژن پر درست کام نہیں کرتا، لیکن ہم نے اسے کچھ ترامیم کے ساتھ استعمال کے قابل بنا لیا ہے۔ علاوہ ازیں ہم نے ایک ٹیسٹ انسٹالیشن پر فورم مائیگریشن کا تجربہ بھی کیا ہے۔ یہ تجربہ اگرجہ کامیاب رہا ہے، لیکن اس سے ہمیں یہ بھی اندازہ ہو گیا ہے کہ یہ ایک طویل اور صبر آزما کام ثابت ہوگا۔ ٹیسٹ انسٹالیشن پر مائیگریشن پر میں اور ابن سعید اکٹھے کام کر رہے تھے۔ یہ ایک یادگار تجربہ رہا ہے۔ اس کا حال بعد میں علیحدہ سے بیان کروں گا۔ اس تجربے سے ہمیں اندازہ ہو گیا ہے کہ ہم کچھ ڈیٹا کا نقصان اٹھا کر محفل فورم کو زین فورو پر منتقل کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر بلاگ، سی ایم ایس اور ٹیگز کو مائیگریٹ کرنا ممکن نہیں ہوگا۔ ان میں سے ٹیگز کا نقصان ہم پر کافی شاق گزرے گا۔ لیکن ہم امید کرتے ہیں کہ کسی تھرڈ پارٹی ایڈ آن کے ذریعے ہم پھر سے ٹیگز استعمال کرنے کے قابل ہو سکیں گے۔ ابھی بھی کئی حل طلب سوالات باقی ہیں اور ہم ان کا حل تلاش کر رہے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ جلد ہی محفل فورم کی نئے سوفٹویر پر منتقلی کا آغاز کر سکیں گے۔ زین فورو کے اردو ترجمہ اور اس میں اردو انٹگریشن پر بھی کام جاری ہے۔ زین فورو سوفٹویر کے تعارف اور اس کی فیچرز کی تفصیل علیحدہ تھریڈز میں بیان کی جائے گی۔ ہم انشاءاللہ محفل فورم کی نئے سوفٹویر پر منتقلی کے بارے میں آپ کو بروقت آگاہ کر دیں گے۔ آپ کے ذہن میں اگر سلسلے میں کوئی سوالات ہوں تو آپ یہاں پوچھ سکتے ہیں۔
    والسلام
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 17
  2. فرحان دانش

    فرحان دانش محفلین

    مراسلے:
    3,078
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    اللہ آپ کو محفل فورم کی نئے سوفٹویر پر منتقلی کی کوششوں میں کامیاب کرے۔ آمین
     
  3. ابن سعید

    ابن سعید خادم

    مراسلے:
    60,174
    نبیل بھائی، یہ اپڈیٹ فراہم کرنے کا بے حد شکریہ۔ اس سے احباب کا بہتر تعاون حاصل ہونے کی امید ہے۔ :)

    ہم نے آپ کو مائگریشن ورک فلو کا ایک رف خاکہ ذاتی پیغام میں ارسال کیا ہے، اس پر نظر ثانی کر لیں تاکہ اس کو مائگریشن کے وقت بطور گائڈ لائن استعمال کیا جا سکے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ "اوہ یہ تو رہ ہی گیا" جیسے تاثرات سے دو چار نہ ہونا پڑے۔ :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
  4. محمد امین

    محمد امین لائبریرین

    مراسلے:
    9,454
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Flirty
    ہم اردو محفل کی نئی شکل کے لیے چشم براہ ہیں۔۔۔۔:lovestruck::lovestruck:
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  5. شاکر

    شاکر محفلین

    مراسلے:
    106
    بڑا عرصہ انتظار کیا یہ معلوم کرنے کے لئے کہ آخر کس سسٹم پر منتقلی ہونی ہے۔ ویسے ابن سعید بھائی نے اچھا ڈاج دیا۔ میرے ذہن میں مائی بی بی تھا کہ شاید اس پر منتقلی ہوگی۔
    خیر، زین فورو کے فیچرز کا معائنہ کرنے کے بعد تو بہت خوب چوائس ہے۔خصوصیت سے ایس ای او کے فیچرز اور اس میں بھی اہم ترین بات کم کیوریز اور تیز رفتار لوڈنگ زبردست ہے۔
    غالباً محفل کی منتقلی کے سال چھ ماہ بعد ہی ہم فالو کرنے کا سوچ سکیں گے۔

    ویسے موجودہ یو آر ایلز کا کیا ہوگا؟؟؟ کیا تمام یا اکثر تھریڈ کے موجودہ یو آر ایلز نئے سسٹم میں برقرار رہ پائیں گے؟؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  6. نبیل

    نبیل محفلین

    مراسلے:
    16,812
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Depressed
    جناب ڈاج والی اس میں کونسی بات ہے؟

    جہاں تک موجودہ یو آر ایلز کا تعلق ہے تو یہ واقعی ایک اہم مسئلہ ہے۔ اگرچہ فی الحال ہم اس کا کوئی حتمی جواب نہیں دے سکتے لیکن فورم مائیگریشن کے بعد یو آر ایلز کی ری ڈائریکشن فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہوگی۔ جب ہم نے سی ایچ موڈ فورم سے وی بلیٹن پر منتقلی کی تھی تو اس وقت بھی پی ایچ پی بی بی کے روابط کو وی بلیٹن کے روابط میں ری ڈائریکٹ کیا گیا تھا جو کہ آج بھی کام کر رہا ہے۔ :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  7. ابن سعید

    ابن سعید خادم

    مراسلے:
    60,174
    غالباً شاکر بھائی نے یہ بات خوشگوار موڈ میں کہی ہے۔ کیوں کہ اس عرصہ میں ہماری ان سے اس حوالے سے کافی چھیڑ چھاڑ رہی ہے۔ :) :) :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  8. شاکر

    شاکر محفلین

    مراسلے:
    106
    جی بالکل۔ یقینا ازراہ مذاق کہا ہے کیونکہ ابن سعید بھائی سے بہت دفعہ پوچھنے پر بھی انہوں نے براہ راست نہیں بتایا۔ البتہ ویسے ہی ایک دو بار بے راہ راست مائی بی بی کا ذکر ہوا تھا، تو میں سوچا شاید ہنٹ دے رہے ہیں، جبکہ ان کے شاید گمان میں بھی نہ ہوگا۔
     
  9. نبیل

    نبیل محفلین

    مراسلے:
    16,812
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Depressed
    تمام دوستون سے اطلاعاً عرض ہے کہ ہم ایک یا دو گھنٹے میں فورم کی منتقلی کا آغاز کرنے والے ہیں۔ جیسا کہ میں پہلے عرض کر چکا ہوں۔ اس کام میں 24 گھنٹے بھی لگ سکتے ہیں۔ ہمارا پلان یہ ہے کہ فورم کی منتقلی کے دوران فورم ڈاؤن نہیں کی جائے گی، البتہ اس دوران ارسال کردہ مراسلات نئی فورم پر نظر نہیں آئیں گے۔ اس سلسلے میں مزید اپڈیٹ فراہم کی جاتی رہے گی۔
     
  10. arifkarim

    arifkarim معطل

    مراسلے:
    29,828
    جھنڈا:
    Norway
    موڈ:
    Happy
    نیا فارم یقیناً پہلے سے بہت بہتر ہے۔ ہم تو خود وی بی کی ناقص کارکردگی سے اکتا گئے تھے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  11. عبدالوھاب کاٹھ

    عبدالوھاب کاٹھ محفلین

    مراسلے:
    34
    کافی ساری چیزیں تو ملتی جولتی ہیں ، یو آر ایل ایس ای او پلس یونی کوڈ ہیں، میرے خیال سے یہ ایک نیا ہے خیراور بھی گھومنا پرے گا آج پہلہ دن ہے ;) بہت مبارک ہو
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1

اس صفحے کی تشہیر