تیسری سالگرہ اردو محفل سالگرہ: کوآرڈینیشن پول

فہیم

لائبریرین
میں حاضر ہوں، مجھے بتائیں مجھے کیا کرنا ہے۔



شکریہ
آپ سے وہی مدد درکار ہے جس کا میں نے شروع میں ذکر کیا یعنی کسی بھی ایوارڈ کے لیے ممبرز کی نامزدگی
آپ یہ دھاگہ دیکھ لیں ان میں ابھی بہت سے ایوارڈز کے لیے ممبرز نامزر کرنے ہیں آپ بتائیں کہ ان ایوارڈز کے لیے کون کون سے ممبرز نامزر کیے جانے چاہیے۔
 

شمشاد

لائبریرین
چاند بابو آپ بھی وہ دھاگہ دیکھیں جس کا فہیم نے ذکر کیا ہے اور اپنی رائے سے نوازیں۔
 

فہیم

لائبریرین
شگفتہ صاحبہ
آنکھیں ٹائٹل بیک کے لیے کوئی ٹائٹل ٹائپ شعر چاہیے جو میں اس کی بیک پر لگاسکوں۔ آنکھیں کے مجموعے میں سے ہی کوئی شعر بتادیں۔
یا پھر سارہ شگفتہ کا ہی کوئی ایسا شعر جو بیک سائیڈ‌ پر لکھا ہوا اچھا لگے!
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
شگفتہ صاحبہ
آنکھیں ٹائٹل بیک کے لیے کوئی ٹائٹل ٹائپ شعر چاہیے جو میں اس کی بیک پر لگاسکوں۔ آنکھیں کے مجموعے میں سے ہی کوئی شعر بتادیں۔
یا پھر سارہ شگفتہ کا ہی کوئی ایسا شعر جو بیک سائیڈ‌ پر لکھا ہوا اچھا لگے!

میں دیکھتی ہوں فہیم ، بلکہ ایک منٹ اس کے لیے کیوں نہ دیگر اراکین سے رائے لی جائے !
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
میں حاضر ہوں، مجھے بتائیں مجھے کیا کرنا ہے۔

شمشاد بھائی ، اگر ممکن ہو آپ کے لیے تو مذکورہ تمام ایوارڈ کٹیگریز کے لیے اراکین محفل جو اس متعلقہ میدان میں مہارت رکھتے ہوں ان کی توجہ اس جانب مبذول کرواتے رہیں تاکہ وہ اپنی رائے دے سکیں ۔ اور تنقیدی نظر پیش کر سکیں ۔

شکریہ
 

فرخ منظور

لائبریرین
کیایہ "آنکھیں" فہیم نے لکھی ہے؟ اگر اس میں سے کوئی شعر نکالنا ہے تو معذرت کے ساتھ یہ میرے بس سے باہر ہے - کیونکہ اس میں اشعار تو نظر ہی نہیں‌ آرہے -
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

فرخ بھائی آنکھیں مجموعہ کلام ہے سارا شگفتہ مرحومہ کا۔ اسے یونیکوڈ میں یہاں تحریر کیا گیا ہے اور فہیم نے اس کی ای بک کے لیے ٹائیٹل پیج پر کام کیا ہے اور اسی ذیل میں ایک منتخب شعر یا مصرعہ کے لیے درخواست کی گئی ہے ۔ یہ انتخاب اسی مجموعہ سے بھی ہوسکتا ہے اور غیر ازایں مجموعہ بھی ۔

شکریہ
 
Top