اردو محفل سالانہ مشاعرہ 2014 - تبصرہ جات کی لڑی

مزہ آگیا ہے سن کر ، نہیں جب انسان وجد میں ہوتا ہے تو ڈھنگ کی ہوش کہاں ، جتنا میں نے جون صاحب محترم کو ایک ویڈیو میں روتے پایا مجھ میں تاب نہ ہوئی میں وہ دوبارہ دیکھ سکوں ، مجھے دو شاعر بے حد پسند ہے جو ذہیں فطین تھے ، حال والے ہو کر ہوش میں رہتے تھے ایک ابن انشا اور دوسری پروین شاکر،، اکثر لوگ کیتے ہیں شاعر کامیاب نہیں ہوتے میں ان کے سامنے یہ دلیل رکھ دیتی ہوں ، وہ جن کے دل گداز ہوتےہیں وہ جالب بن جاتے ہیں اور جو باغی ہوجاتے ہیں وہ فیض ہوتے ہیں اور فیض یاب کرتے ہیں اور جو صرف عشق کرتے ہیں عشق اتنا بڑا کام ہے یہ مکمل ہو نہیں پاتا وہ جون بن جاتے ہیں ، جو دل جلاتے ہیں ہر وقت اپنا اور ملتان والے ہوتے ہیں وہ محسن نقوی ہوتے ہیں ، میں نے یہ بات سنی تھی محسن کو جس سے عشق تھا وہ ڈ،جی،خان میں تھی ، محسن بھی وہیں کے تھے، پھر ان کی شادی ملتان ہوئی اور محسن یہاں پر آئے بعد میں لاہور چلے گئے ۔۔بس عزت تو با دب ہو کرنی پڑتی ہے ۔۔۔:) :) :)

رہا سوال ان کو کہنے میں کیوں بھلا کہوں گی :)
عرض ہے کہ جون سے زیادہ کامیاب شاعر اب تک اردو کی تاریخ میں مقبول نہیں ہوا۔ بات رہی علی کی، تو کون کہتا ہے وہ وجد میں رہتا ہے، یہ جو بھیس ہے، اس کے قبیلے کی نشانی ہے، اور رسوم کی پابندی۔ علی زریون وہ ذہین و فطین ہے کہ لوگ اس کی سادگی کا دھوکا کھا جاتے ہیں :)

اور صاحبہ، آپ تو خاصی صاحب نظر ہیں کہ اتنی اتنی آرا آپ نے قائم کر رکھی ہیں شاعروں کے لیے۔ بھئی کیا کہنے، سوچتے ہیں آپ کو بھی بطور ادب ستارہ مدعو کر لیں حلقہء ارباب ذوق کے اجلاس میں، پھر آپ سے خوب تجزیے سنے جائیں!!
 
فاتح

لائبریرین
یہ بات کبھی علی کے آگے نہ کہیے گا! :) :) :) محض بالوں کے ڈھنگ سے کہا گیا ہے، معلوم ہوتا ہے!
شنیدن ہے کہ اس علی زریون نامی شخص نے ایک روز اچانک صبح اٹھ کر یہ دعویٰ کر دیا کہ رات کو جون ایلیا میرے خواب میں آئے تھے اور انہوں نے مجھے اپنا بیٹا بنا لیا ہے لہٰذا آج کے بعد میری ولدیت جون ایلیا ہی سمجھی پڑھی لکھی اور تسلیم کی جائے۔ اور اس کے بعد یہ شخص جون ایلیا کا سا حلیہ بنانے کی کوشش کرنے لگا۔
 
شنیدہ (شنیدن تو مصدر ہے جناب، آپ سے بعید ہے! :) ) ہے کہ اس علی زریون نامی شخص نے ایک روز اچانک صبح اٹھ کر یہ دعویٰ کر دیا کہ رات کو جون ایلیا میرے خواب میں آئے تھے اور انہوں نے مجھے اپنا بیٹا بنا لیا ہے لہٰذا آج کے بعد میری ولدیت جون ایلیا ہی سمجھی پڑھی لکھی اور تسلیم کی جائے۔ اور اس کے بعد یہ شخص جون ایلیا کا سا حلیہ بنانے کی کوشش کرنے لگا۔
آپ بگمانم زریون ایلیا کی بات کر رہے ہیں! :)
 
نور وجدان

لائبریرین
عرض ہے کہ جون سے زیادہ کامیاب شاعر اب تک اردو کی تاریخ میں مقبول نہیں ہوا۔ بات رہی علی کی، تو کون کہتا ہے وہ وجد میں رہتا ہے، یہ جو بھیس ہے، اس کے قبیلے کی نشانی ہے، اور رسوم کی پابندی۔ علی زریون وہ ذہین و فطین ہے کہ لوگ اس کی سادگی کا دھوکا کھا جاتے ہیں :)

اور صاحبہ، آپ تو خاصی صاحب نظر ہیں کہ اتنی اتنی آرا آپ نے قائم کر رکھی ہیں شاعروں کے لیے۔ بھئی کیا کہنے، سوچتے ہیں آپ کو بھی بطور ادب ستارہ مدعو کر لیں حلقہء ارباب ذوق کے اجلاس میں، پھر آپ سے خوب تجزیے سنے جائیں!!
آرا قائم کرنا میرا فرض ہے جس طرح آپ نے میرے لیے ''ادبی ستارہ '' کی بات کی ۔۔ ارباب ذوق کا اجلاس آپ کے لے ہی سہی ، مجھے تو اپنے سے غرض کہ عام بہت ہوں ، خاص بندے آپ :) مفید اور مثبت رائے یا اپنی پسند کو بتانا جرم ہے تو تسلیم جرم قبول ہے ،،،

کبھی شاعری وجد کے بغیر ہوئی جس نے اس کے بغیر کی وہ شاعر بہت جھوٹاہے ، محسن نقوی کو خاندانی ٹرمز کی وجہ سے جانتے ہیں ۔۔۔۔۔۔ میں نے علی ذریوں کو پڑھا نہیں مجھے کیا پتا وہ ذہین ہیں یا نہیں ۔۔۔ بس کہیں ٹیگ ہوگئی اکا دکا تو پتا چلا علی زریوں کی ،،،
 
بھئی آپ تو اکھڑ ہی گئیں! ہمیں دل آزاری منظور نہ تھی۔
رائے قائم کرنا بالکل آپ کا حق ہے، بالکہ جناب نے فرمایا فرض ہے، اور آپ ٹھہریں وظیفہ شناس، سو آپ سے یہی امید ہے۔ لیکن اپنی آرا کے بارے میں "مفید اور مثبت" ہونے کا فیصلہ کر لینا، بھئی یہ تو انتہائی ادائگیِ فرض ہو گئی نا، کچھ کام ہم غریبوں کے واسطے بھی چھوڑ دیجیے، بےکار ہی نہ چل بسیں کہیں۔
علی کو آپ نے پڑھا نہیں جانا نہیں، اور ان پر جونِ ثانی ہونے کا تجزیہ کر دیا، بھئی ایسا بڑا تجزیہ، کیا کہنے، سبحان اللہ۔ کیا کرامات ہیں، ہم تو چھ چھ بار پڑھ کر بھی بڑی مشکل سے کوئی شعر دو شعر پر تبصرے کرتے ہیں، آپ شاعروں پر کرتی ہیں۔ ہماری بات خود دیکھیے کہاں تک جاتی ہے کہ آپ ادب ستارہ ہیں، کون نہ مانے گا بھلا!!

ھوالکاذب!!
 
شنیدن پر اصلاح کا شکریہ :)
زریون کو نام کا حصہ بنانے کی وجہ یہی خواب بتائی جاتی ہے
شکریہ ادا کر کے شرمندہ کرنا، یا اس کے بغیر بھی شرمندہ کرانا آپ سے ہم سیکھ رہے ہیں رفتہ رفتہ، گو کہ کہدن واقع ہونے کی وجہ سے، نالائق شاگرد ہیں۔
ایسا نہیں ہے جناب! :)
 
فاتح

لائبریرین
شکریہ ادا کر کے شرمندہ کرنا، یا اس کے بغیر بھی شرمندہ کرانا آپ سے ہم سیکھ رہے ہیں رفتہ رفتہ، گو کہ کہدن واقع ہونے کی وجہ سے، نالائق شاگرد ہیں۔
یہ فن آپ نہ صرف سیکھ چکے ہیں بلکہ اس میں طاق بھی ہو چکے ہیں۔۔۔ اس کا منہ بولتا ثبوت مندرجہ بالا جملہ ہے :)
اگر آپ کہتے ہیں تو ایسا نہیں ہو گا۔ ہمیں تو عطا تراب نے بتایا تھا :)
 
یہ فن آپ نہ صرف سیکھ چکے ہیں بلکہ اس میں طاق بھی ہو چکے ہیں۔۔۔ اس کا منہ بولتا ثبوت مندرجہ بالا جملہ ہے :)

اگر آپ کہتے ہیں تو ایسا نہیں ہو گا۔ ہمیں تو عطا تراب نے بتایا تھا :)
ہوا بھرنے کا فن بھی سیکھ لیں گے جناب، دیکھتے جائیے، نالائق شاگرد ہیں، بیزار نہیں! :)
گروہ سرخ پوشاکاں 'ورسس' گروہ سبزپوشاکاں

اور ہم سفید پوش دور سے رنگین ہولی دیکھتے ہیں۔ آپ بھی ہماری طرف آ جائیے! :)
 
آخری تدوین:

ہم تو پہلے ہی آپ کی طرف ہیں۔
 
غزالہ ظفر

محفلین
میں تمام منتظمین ، صدر صاحب اور مہمانِ خصوصی کی بہت شکرگزار ہوں کہ انھوں نے اس فورم پر مجھے اپنی نظم پیش کرنے کا موقع دیا !
میں اس بات پر بہت خوش ہوں کہ میری پیش کردہ نظم "کیوں؟" کا صرف اکلوتا شعر 'سرخرو' ہوا :)
باوجود اس کے کہ نظم "کیوں؟" کا ایک شعر اور غزل کے تینوں اشعار نشان زدہ ہیں میں بہت خوش ہوں کیونکہ مجھے پوری توقّع ہے کہ یہاں ان کی اصلاح ہو جائے گی۔
 
محمداحمد

لائبریرین
رات ہی تو ہے آخر
رات کٹ ہی جائے گی۔۔۔۔!

لاجواب کلام ساقی۔ صاحب

خوش رہیے۔ :)

مشاعرے میں "داد خواہانہ بذلہ سنجی" کے لئے الگ سے نمبرز ملنے چاہیے آپ کو۔ :) :)
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
تیرے کرم کی ہیں سوغاتیں
میری غزلیں میری باتیں

آو چپ کا روزہ توڑیں
خاموشی سے کر کے باتیں

اک اک پل کو گرہ لگا کر
کاٹی ہیں برہا کی راتیں

اُس کے آگے سب اک جیسے
کسکا جاہ اور کیسی ذاتیں

عشق نے ہیر کو رانجھا کر کے
منوا لیں سب اپنی باتیں

جھولی پھیلا کر مانگی ہیں
تیری جیتیں اپنی ماتیں

سانسوں کے جھولے میں جھولیں
ہونے نہ ہونے کی باتیں

واہ واہ واہ

بے انتہا خوبصورت غزل

حیرت ہے کہ آپ اپنا کلام محفل پہ کیوں نہیں پیش کرتیں جبکہ بے پناہ خوبصورت لکھتی ہیں۔

ڈھیروں داد اس خوبصورت غزل کے لئے
*****

ایک بارش کا جیسے سایا تھا
کوئی گیلا نہیں ہوا مجھ میں

نارسائی تھی کیسی خواہش میں
حبس ہی حبس بھر گیا مجھ میں

میرے موسم تھے تیرے کہنے میں
جو بھی تو نے کہا ہوا مجھ میں

کیسی مٹی میں اس نے ڈھالا تھا
نہ رہی آگ نہ ہوا مجھ میں

ہمیں منظور نہیں سوداگری سالوں کی
دل کے خانے سے اب عمر ہٹا لی جائے

بالا اشعار بیحد پسند آئے۔

لاجواب کلام

صائمہ شاہ صاحبہ
 
Top