اردو محفل سالانہ مشاعرہ 2014 - تبصرہ جات کی لڑی

فاتح

لائبریرین
یہ غزل آج تک محفل کی نذر نہیں کر پائی کیونکہ یہ مدیحہ گیلانی کی خواہش تھی کہ وہ اسے پیش کریں یہ غزل انہی کے نام کرتی ہوں

تیرے کرم کی ہیں سوغاتیں
میری غزلیں میری باتیں

آو چپ کا روزہ توڑیں
خاموشی سے کر کے باتیں

اک اک پل کو گرہ لگا کر
کاٹی ہیں برہا کی راتیں

اُس کے آگے سب اک جیسے
کسکا جاہ اور کیسی ذاتیں

عشق نے ہیر کو رانجھا کر کے
منوا لیں سب اپنی باتیں

جھولی پھیلا کر مانگی ہیں
تیری جیتیں اپنی ماتیں

سانسوں کے جھولے میں جھولیں
ہونے نہ ہونے کی باتیں
بلا شبہ ایک حیران کن حد تک خوبصورت غزل کہ جسے پڑھ کے آپ سے حسد محسوس ہونے لگا تھا :)
 
اُس کے آگے سب اک جیسے
کسکا جاہ اور کیسی ذاتیں

وہی نوحہ خواں بنا ھے مرا
تھا کبھی جو غزل سرا مجھ میں

کیسی مٹی میں اس نے ڈھالا تھا
نہ رہی آگ نہ ہوا مجھ میں
اس نے اٹھنے میں دیر کیا کی تھی
اور یہاں دن نہیں چڑھا مجھ میں

سارے جذبے دہکنے لگ جائیں
ہم نفس تو اگر میسر ہو

ہمیں منظور نہیں سوداگری سالوں کی
دل کے خانے سے اب عمر ہٹا لی جائے

صائمہ شاہ
 

صائمہ شاہ

محفلین
واہ۔۔ تمام کے تمام اشعار ہی بہت خوبصورت اور اعلیٰ ہیں۔ بہت سی داد قبول فرمائیے۔



اس شعر کو یوں بھی کیا جا سکتا ہے کہ
ایک شاعر کہ مجھ میں بستا تھا
جب بھی ڈھونڈا جابجا ملا مجھ میں

اس سے شعر بحر سے دشت میں آنے کا شدید امکان ہے۔ لیکن ایویں ہی۔

ایک بار پھر داد۔۔۔
یہ بحر سے بحری جہاز بن کر بحیرہ وزن میں ڈوب گیا ہے :)
 

نور وجدان

لائبریرین
صائمہ شاہ بہت اچھا کلام پیش کیا ۔۔ ایسا لگ رہا انمول ہے

تیرے کرم کی ہیں سوغاتیں
میری غزلیں میری باتیں


آو چپ کا روزہ توڑیں
خاموشی سے کر کے باتیں


اک اک پل کو گرہ لگا کر
کاٹی ہیں برہا کی راتیں


اُس کے آگے سب اک جیسے
کسکا جاہ اور کیسی ذاتیں

عشق نے ہیر کو رانجھا کر کے
منوا لیں سب اپنی باتیں

جھولی پھیلا کر مانگی ہیں
تیری جیتیں اپنی ماتیں


سانسوں کے جھولے میں جھولیں
ہونے نہ ہونے کی باتیں

:)واہ واہ
 

ابن رضا

لائبریرین
ساقی۔ ایک ٹماٹر میری طرف سے بھی :p (داد کی صورت میں اچھی کوشش ہے:))۔ تاہم بصورتِ تاخیر، بلا اجازت مخل ہونا آدابِ محفل کے خلاف ہے۔
 
آخری تدوین:

ساقی۔

محفلین
ساقی۔ ایک ٹماٹر میری طرف سے بھی :p (داد کی صورت میں:))۔ تاہم بصورتِ تاخیر، بلا اجازت مخل ہونا آدابِ محفل کے خلاف ہے۔
انڈا کس کے لیے رکھ چھوڑا؟
اگلے مشاعرے میں آداب محفل سیکھ کر آوں گا ۔ نیا ہوں کچھ تو رعایت دیجیے
 

نایاب

لائبریرین
اک سے بڑھ کر اک کلام سامنے آ رہا ہے ۔
ذرا دور ساقی و جام مکمل ہوجائے تو اس مشاعرے سے اپنا پسندیدہ کلام چن کر تبصرہ کروں گا ۔۔۔۔
فی الحال تو استاد محترم آسی بھائی سے التجا ہے کہ اس مشاعرے میں شامل ہونے والی شاعری بارے شرائط کس دھاگے میں پوسٹ ہوئی ہیں ۔ اس پوسٹ کی نشان دہی کر دیں ۔
احباب کو یاد دلا دوں، اتفاق رائے سے یہ بات پہلے ہی طے ہو چکی اور اس کا اعلان بھی کر دیا گیا تھا کہ ۔۔۔۔
اس نشست میں ’’نثری نظم‘‘ پیش نہیں کی جائے گی۔

جناب الف عین ، جناب محمد وارث ، جناب محمداحمد ، جناب سید فصیح احمد ، جناب محمد خلیل الرحمٰن ۔
 

سید فصیح احمد

لائبریرین
اک سے بڑھ کر اک کلام سامنے آ رہا ہے ۔
ذرا دور ساقی و جام مکمل ہوجائے تو اس مشاعرے سے اپنا پسندیدہ کلام چن کر تبصرہ کروں گا ۔۔۔۔
فی الحال تو استاد محترم آسی بھائی سے التجا ہے کہ اس مشاعرے میں شامل ہونے والی شاعری بارے شرائط کس دھاگے میں پوسٹ ہوئی ہیں ۔ اس پوسٹ کی نشان دہی کر دیں ۔
پیارے نایاب بھائی! نثری نشست میں تو نثری نظم کی بندش رکھی گئی ہے، البتہ مشاعرے کے لوازم سے آگاہی نہ ہے!
جزاک اللہ خیرا !
:) :)
 

نور وجدان

لائبریرین
تمام روز و شب تیرے فراق میں جو کٹ گئے
اس احتساب سے نکل سکوں تو کوئی کام ہو
میں مشت خاک جس کو کہکشاں صدائیں دیتی ہیں
زمیں کے باب سے نکل سکوں تو کوئی کام ہو۔

مجھ پہ گزری یہ ابتلا برسوں
میں رہی تجھ میں مبتلا برسوں
اسکو مدت ہوئی نہیں دیکھا
جو کہ دل میں بسا رہا برسوں
اس کی ہی ذات کے بیاباں میں
دل اسے ڈھونڈتا پھرا برسوں
شہر ویران کر گیا ہے وہ
بن کے جس میں رہا خدا برسوں
ایک آنسو نے فاش کر ڈالا
راز جو تھا نہیں کُھلا برسوں

مجھے تو وقت نے تھمنے کا حوصلہ نہ دیا
مرا نصیب تھا ایسا، دیا دیا، نہ دیا
یہ کیا کہ رنج دیے بےشمار تُو نے مگر
انہیں سہار سکوں، ایسا حوصلہ نہ دیا

تینوں غزلیں بہترین ہیں لیکن بالا اشعار تو بے پناہ اچھے ہیں۔
بہت عمدہ
لاجواب
نور سعدیہ شیخ صاحبہ
بہت شکریہ بلال عزت افزائی اور پسند فرمانے کا شکریہ ممنون
 
Top