اردو محفل سالانہ عالمی مشاعرہ ۲۰۲۱ء

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
لیکن ہم نے تو کرونا کی ویکسین کروائی ہی نہیں ابھی پھر چپ کیسے لگ گئی ہمارے دماغ میں ؟؟؟
ہے کوئی ڈاکٹر یہاں جو بتا سکے عاطف ملک ۔۔۔ لیکن مشورہ مفت کا ہونا چاہئیے ۔ ہم کوئی بھاری فیس ادا کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:

پھر تو یہاں پر ظہیر بھائی اور فاخر بھائی کو بھی ٹیگ کرو بھئی وہ بھی ڈاکٹر ہیں
اچھا۔۔۔ ہمیں معلوم نہ تھا۔۔
ابھی لیجئیے فاخر رضا بھائی ظہیراحمدظہیر بھائی۔۔۔ اردو محفل کی "بزمِ سخن وارڈ" میں ایک مریضہ کے دماغ میں "چپ" پائے جانے کا شبہ کیا جا رہا ہے۔ سی آئی ڈی سے رابطہ کرنا تھا شاید پہلے۔۔۔ لیکن ہم نے ڈاکٹرز سے کیا۔ کیونکہ جان ہے تو جہان ہے۔ پہلی فرصت میں فرصت نکالیں ۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
کل جو آپ کو لائیو دیکھا تو پھر میں نے تو یہی گمان کرنا تھا نا بھائی
نہیں بھائی یہ آپ کی محض خوش گمانی ہے
لیکن سچی بات تو یہ ہے کہ اللہ پاک میری بہن کو نظرِ بد سے بچائے انتہائی قابل اور جرات والی خاتون ہیں، اللہ پاک ہر قدم پر ان کی حفاظت فرمائے اور دونوں جہانوں میں انہیں کامیابیاں عطاء فرمائے۔ آمین
 
اعتراف تو ہم اچھے اچھوں سے کروا لیتے ہیں۔۔ آپ تو ہمارے "سادہ" سے بھائی ہیں۔
 
نہیں بھائی یہ آپ کی محض خوش گمانی ہے
لیکن سچی بات تو یہ ہے کہ اللہ پاک میری بہن کو نظرِ بد سے بچائے انتہائی قابل اور جرات والی خاتون ہیں، اللہ پاک ہر قدم پر ان کی حفاظت فرمائے اور دونوں جہانوں میں انہیں کامیابیاں عطاء فرمائے۔ آمین

مجھے خوش گمان ہی رہنے دیں آپ کا کیا جاتا ہے بھائی
 
اشرف علی

محفلین
یہ محفل ہے خرد مندوں کی محفل (شاید یہاں نام میں غلطی ہوئی بعد میں درست کر دیتے ہیں
غزل زبردست ہے منہاج بھائی۔۔۔ مگر آواز کٹ رہی ہے بار بار

یکایک دل کو دھڑکانے سے پہلے
ذرا ٹھہرو قریب آنے سے پہلے

تھی جس کی چاہ مجھ کو زندگی بھر
اسی کو کھو دیا پانے سے پہلے

ہزاروں بار اشؔرف سوچ لینا
کسی سے عشق فرمانے سے پہلے

نازکی میں جو پنکھڑی سی ہے
اور کوئی نہیں وہ تو ہی ہے

وہ میرے ساتھ تو نہیں لیکن
وہ میرے آس پاس اب بھی ہے

میں اسے یاد اب نہیں کرتا
سچ کہوں تو یہ بات جھوٹی ہے

پھونک دیتی ہے جو گناہوں کو
توبہ ماچس کی ایسی تیلی ہے

بول کر سوچنا ہے کارِ عبث
سوچ کر بولنا ضروری ہے

پچھلی غزلوں کی طرح اے اشؔرف
کیا مِری یہ غزل بھی اچھی ہے

بہت زبردست ۔۔۔ ڈھیروں داد قبول کیجئیے
بہت بہت شکریہ
جزاک اللّٰہ خیراً
 
اشرف علی

محفلین
اشرف بھائی ماشاء اللہ آپ کے شعروں نے لطف دے دیا۔ بہت مبارکباد
بہت بہت شکریہ
واقعی مشاعرہ بہت کامیاب رہا
آپ کی غزل بھی آپ کی طرح ماشاء اللّٰہ مجھے بہت پیاری لگی

مجھے سب سے زیادہ خوشی اس بات کی ہوئی کہ میں آپ سبھی کا دیدار کر پایا
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
بہت بہت شکریہ
واقعی مشاعرہ بہت کامیاب رہا
آپ کی غزل بھی آپ کی طرح ماشاء اللّٰہ مجھے بہت پیاری لگی

مجھے سب سے زیادہ خوشی اس بات کی ہوئی کہ میں آپ سبھی کا دیدار کر پایا
بہت شکریہ، واقعی اساتذہ اور دوستوں کا دیدار ہوا، اچھا لگا
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
پانچ بھی ہمارے بجٹ کے حساب سے بہت زیادہ تھے .... ہم تو ایک مسکراہٹ پر معاملہ نپٹانا چاہ رہے تھے ... کہ اتنی قیمت پر تو دل بھی فروخت ہو جاتے ہیں :)
ارے صاحب ، تبسم برطرف ہم تو جنبشِ ابرو پر حاضر ہونے والوں میں سے ہیں لیکن کیا کریں معاملہ کچھ ایسا ہی گمبھیر تھا ۔
ویسے دل فروخت ہونے والی بات پر ایک پرانی غزل یاد آگئی ۔ دو ایک روز میں ڈھونڈ کر پوسٹ کرتا ہوں ۔ :)
 
Top