اردو محفل سالانہ عالمی مشاعرہ ۲۰۲۱ء پر گپ شپ کی لڑی

صابرہ امین

لائبریرین
آپ پریشان نہ ہوں۔ میں نے شاعری بعد میں شروع کی، اصلاح کرنی پہلے شروع کی تھی۔ :)
اللہ آپ کو جزا دے۔ آپ نے ضمیر کی خلش سے بچا لیا۔ عجیب خفت ہو رہی تھی کہ ہمیں خود کو تو کچھ خاص نہیں آتا اور دوسروں کو مشورے۔ کافی اطمینان ہوا۔ :whew: :whew: :whew:
 

عاطف ملک

محفلین
عاطف ملک بھائی، والدین کو بتا دیجیے کہ اب نوجوانوں کی فہرست سے بھی نکال دیا گیا ہے، کچھ سوچا جائے۔ :)
ہم خود اس فہرست سے نکل چکے ہیں بھیا۔اور یہ رضاکارانہ ہجرت ہے۔
جونؔ کہتے تھے
علاج یہ ہے کہ مجبور کر دیا جاؤں
وگرنہ یوں تو کسی کی نہیں سنی میں نے
ہم کہتے ہیں۔۔۔۔
یہی ہے حل کہ جوانوں کی صف سے اٹھ جاؤں
وگرنہ یوں بھی مری کب کسی نے مانی ہے:unsure:
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
جب ستارے کا نشہ ہرن ہوگا تب وہ ہرن کی طرح چوکڑیاں بھرتا ہوا فوراً حاضر ہوجائے گا!!!
لگتا ہے کہ ابھی تک عدنان بھائی ہرن کی طرح چوکڑیاں بھرنے والی حالت میں واپس نہیں آئے۔
ایسا کون سا نشہ ہے جو ہرن ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا ۔:ROFLMAO:
 
Top