اردو لہجے اور تلفظ کو بہتر کرنا چاہتا ہوں

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
بہت شکریہ برادر ۔۔ بسر و چشم ۔۔
تنقیدی جائزہ بھی درکار ہے ۔۔ مزید بہتری کیسے ممکن ہے؟
میں اردو داں تو نہیں :) مگر میں نے چند گذارشات ضرور پیش کر دیں تھی
میں کوئی فیصلہ کرنے کا اہل تو نہیں مگر اردو سے محبت رکھتا ہوں اچھی اردو پڑھنا یا سننا مجھے اچھا لگتا ہے اس لیے اپنی رائے رکھ رہا ہوں کہ آپ ناحق پریشان ہو رہے ہیں آپ کی الفاظ کی ادائیگی اچھی ہے۔
ہمارے وقتوں میں تو ہمارے اساتذہ جماعت میں کسی ایک کو کھڑا کر دیتے اردو یا انگلش کی عبارت پڑھنے کے لیے جس سے جھجھک بھی ختم ہوتی اور تلفظ کی ادائیگی بھی بہتر ہوتی۔
جس طور پر آپ چاہتے ہیں میرے خیال میں کسی استاد کی خدمت میں حاضر ہو کر یہ مرحلہ طے کرنا ہو گا (باقی لوازمات کے ساتھ یعنی کتابوں کا مطالعہ اور اچھی اردو سننا)
 
TalhaSaleemSyed

محفلین

بہت بہت شکریہ ❤☺
 
سید عاطف علی

لائبریرین
تنقیدی جائزہ بھی درکار ہے ۔۔ مزید بہتری کیسے ممکن ہے؟
کلام اچھا پڑھا ہے آواز و انداز بھی اچھا ہے ۔ البتہ کہیں ادائیگی میں اضافت وغیرہ کو واضح تر ہونا چاہیے ۔ جیسے یارِخوش خصال ۔۔۔ اور سرود میں س پر زبر ہے میرے خیال میں اور اسے فارسی والوں کی طرح (بر وزن حسود) نہیں بلکہ اردو میں ذرا گود ( گود میں لینا ) کی طرح پڑھا جائے تو بہتر ہو گا ۔ اسی طرح جس لفظ پر کچھ کلام ہو اس پر ذرا تحقیق کر لی جائے ۔
 
خصوصاََ اگر شاعری ہو تو اضافتیں بحر کی نزاکت اور اس کے زیر و بم سے مطابقت پیدا کرنے میں انتہائی اہم کردار ادا کرتی ہیں ۔
 
تمام احباب کو سلام !
میں اس فورم پہ بلکل نیا ہوں ۔آپ ماہرین کی رائے درکار ہے ۔میری خواہش ہے کہ اپنا اردو لہجے مزید بہتر کروں اس معاملے میں آپ سب کی رہنمائی درکار ہے ۔۔۔ "ش ق" کیسے بہتر ہو سکتی ہے؟
اگر محض ش اور ق کی درستی مطلوب ہے تو نزدیکی قاری صاحب کی خدمات حاصل کی جاسکتی ہیں :)
اگر تلفظ درست کرنا مطلوب ہے تو کسی معیاری لغت کا گاہے بگاہے مطالعہ کرتے رہا کیجیے، خاص کر اعراب کو ضرور سمجھا کریں اور ان کی رعایت رکھا کریں۔
اگر اندازِ بیاں کی بہتری مطلوب ہے تو یوٹیوب پر ضیاء محی الدین، گلزار وغیرہ جیسے بلندخوانوں کی وڈیوز دیکھیے اور ان کے انداز کا مشاہدہ کیجیے۔
اور سب سے اہم یہ کہ جیسے جیسے آپ درست چیزیں سیکھتے چلے جائیں، انہیں اپنی روزمرہ کی گفتگو کا حصہ بناتے چلے جائیں۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
سرود میں س اور ر دونوں پر ضمہ(پیش) ہے، ایک دو لغات میں دیکھ چکا ہوں۔ اسے گود کی طرح پڑھنا میرا نہیں خیال کہ درست شمار ہوگا۔
اردو میں کیوں کہ ایسے الفاظ عام طور کی گفتگو میں استعمال نہیں ہو تے لہذا وہ اصل کی بنیاد پر استعمال ہوسکتے ہیں ۔ میں نے اس کا تلفظ اردو میں محدود طور پر ایسا ہی سنا جیسا لکھا ۔ ایک جگہ ۔ ایس اے آر او ڈی لکھا بھی دیکھا تلفظ میں ۔ واللہ اعلم ۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
تمام احباب کو سلام !
میں اس فورم پہ بلکل نیا ہوں ۔آپ ماہرین کی رائے درکار ہے ۔میری خواہش ہے کہ اپنا اردو لہجے مزید بہتر کروں اس معاملے میں آپ سب کی رہنمائی درکار ہے ۔۔۔ "ش ق" کیسے بہتر ہو سکتی ہے؟
وعلیک السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ۔
آپ کے تمام مراسلے دیکھنے سرسری سے اندازہ ہوا کہ آپ صداکاری کا شوق رکھتے ہیں اور اس فن کو نکھارنا چاہتے ہیں ۔ مشہور صداکاروں مثلاً ضیاء محی الدین وغیرہ سے اکتساب کا جو مشورہ دیا گیا ہے وہ صائب ہے ۔ اگر آپ کو ریڈیو پاکستان کے ساٹھ اور ستر کی دہائیوں کے پرانے پروگرام اور ریڈیائی ڈرامے کہیں سے مل جائیں توانہیں ضرور سنیں ۔ اور بار بار سنیں ۔
 
سید عمران

محفلین
آپ کا شین ق تو کیا ح خ بھی درست ہے۔۔۔
ورنہ انڈین فلموں کے ایک رسیا کو ہم نے یہ کہتے بھی سنا ہے۔۔۔
کُھدا کھُد دہیج کے کھلاپھ ہے!!!
بولے تو۔۔۔
خدا خود جہیز کے خلاف ہے!!!
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
سرود میں س اور ر دونوں پر ضمہ(پیش) ہے، ایک دو لغات میں دیکھ چکا ہوں۔ اسے گود کی طرح پڑھنا میرا نہیں خیال کہ درست شمار ہوگا۔

اردو میں کیوں کہ ایسے الفاظ عام طور کی گفتگو میں استعمال نہیں ہو تے لہذا وہ اصل کی بنیاد پر استعمال ہوسکتے ہیں ۔ میں نے اس کا تلفظ اردو میں محدود طور پر ایسا ہی سنا جیسا لکھا ۔ ایک جگہ ۔ ایس اے آر او ڈی لکھا بھی دیکھا تلفظ میں ۔ واللہ اعلم ۔
عاطف بھائی ، سرود بضم اول و دوم ہے ۔ علامہ اقبال نے اپنی مشہور نظم مسجد قرطبہ میں رفت و بود ، نمود ، کبود ، سرود ، کشود ، سجود ، درود وغیرہ کو قوافی بنائے ہیں ۔ اگر وقت ملے تو دیکھئے گا ۔ اچھی نظم ہے ۔
 
TalhaSaleemSyed

محفلین
وعلیک السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ۔
آپ کے تمام مراسلے دیکھنے سرسری سے اندازہ ہوا کہ آپ صداکاری کا شوق رکھتے ہیں اور اس فن کو نکھارنا چاہتے ہیں ۔ مشہور صداکاروں مثلاً ضیاء محی الدین وغیرہ سے اکتساب کا جو مشورہ دیا گیا ہے وہ صائب ہے ۔ اگر آپ کو ریڈیو پاکستان کے ساٹھ اور ستر کی دہائیوں کے پرانے پروگرام اور ریڈیائی ڈرامے کہیں سے مل جائیں توانہیں ضرور سنیں ۔ اور بار بار سنیں ۔
جی .. Youtube پہ Khursheed Abdullah کا چینل ہے ۔۔ اس پہ کیا شاندار مواد موجود ہے ۔۔ سبحان اللہ
 
سید عاطف علی

لائبریرین
عاطف بھائی ، سرود بضم اول و دوم ہے ۔ علامہ اقبال نے اپنی مشہور نظم مسجد قرطبہ میں رفت و بود ، نمود ، کبود ، سرود ، کشود ، سجود ، درود وغیرہ کو قوافی بنائے ہیں ۔ اگر وقت ملے تو دیکھئے گا ۔ اچھی نظم ہے ۔
بر خاک بریختی مئے ناب مرا ۔ :(
مجھے تسلیم کر نے میں تامل نہیں کہ فارسی میں یہی لفظ ہے (کیوں کہ فارسی میں تو گود والی آواز اب شاید ہے ہی نہیں دری افغانیوں میں شاید ہو)۔ لیکن کیوں کہ اردو میں سنا ہی یہی ہے اس لیے کہا۔ ویسے آصفیہ میں س مفتوحہ کے ساتھ بین باجے کے نام کے معنی بھی لکھے نظر آئے ۔اور قرطبہ جیسی شاندارنظم تو شاید ہی کسی نہ نہ پڑھی ہو ۔
 
Top