اردو لغت کے لیے ڈیٹا اینٹری اپلیکیشن

دوست

محفلین
تلیمذ صاحب کی بیان کردہ لغت اصل میں کلین ٹچ اردو لغت کا ویب ورژن ہے۔ میں‌ نے کئی بار نوٹ کیا ہے جو کچھ کلین ٹچ میں نہیں ملتا اس میں بھی نہیں ملتا مزید معنی اور انداز تحریر تک ایک جیسے ہیں۔ اگرچہ تحریر، تحریر نہیں تصویر ہے دونوں میں‌ ہی۔
 

قیصرانی

لائبریرین
میرا کیا خیال تھا

شارق مستقیم نے کہا:
میں انہیں لغت کے ٹکڑے تحریری شکل میں بھجوانے کو تیار تھا (آفر صرف پاکستان کے لیے :) اس کے ساتھ انہیں ایک پروگرام کی سی ڈی بھی مہیا کی جاتی جو وہ ونڈوز پہ لوڈ کر لیتے۔ اس پروگرام میں ایک ڈیٹابیس گھسایا گیا ہوتا (http://www.sqlite.org/) اینٹری کے بعد ڈیٹا بیس کی فائل کو واپس روانہ کیا جاتا (ای میل) جہاں فائل کو جوڑ کے اصل حالت میں لے آیا جاتا۔ یہ میری نظر میں اس پراجیکٹ کی تیز ترین اور پریکٹیکل شکل تھی۔ تاہم آصف بھائی کی بات درست ہے کہ اس پراجیکٹ کو باقی لغات سے ممتاز ہونا چاہیے۔ ویسے میرے خیال سے لغت کا اگلا کوئی پراجیکٹ بھی باقی لغات سے ممتاز ہوسکتا ہے کیونکہ ابھی والیوں کا حال بہت پتلا ہے:

http://www.urduword.com/ کی لغت انتہائی تشنہ ہے اور
http://www.urduseek.com/ اکثر کریش رہتی ہے۔
میں تو اسی کے غم میں نڈھال ہوں۔ ویسے ابھی پاکستان میرا چکر لگ رہا ہے انشاء اللہ۔ تو مجھے کیا وہاں دے سکتے ہیں؟ باقی پوری دنیا تک اس کی رسد میرے ذمے
قیصرانی
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں کوشش تو کر رہا ہوں سی شارپ ایک ڈیٹا اینٹری اپلیکیشن بنانے کی لیکن مجھے احساس ہو رہا ہے کہ ڈاٹ نیٹ میں ڈیٹابیس پروگرامنگ اتنی trivial بھی نہیں ہے۔ بہرحال وقت ملنے پر اس پر توجہ دوں گا۔
 
Top