اردو لایبریری

اعجاز

محفلین
اسلام و علییکم!
میں نے اردو لایبریری میں موجود مواد کو گوگل کے زریعے تلاش کی کوشش کی پر یہ جان کر حیران ہوں کے فورم کے متحرک صفحات کی وجہ سے گوگل کی ان تک رسائ ممکن نہیں ۔ اور نتیجتاً عام صارف کی بھی۔
کیا کسی نے اس پر سوچا ہے؟ میرے خیال میں‌اردو لایبریری کو فورم کی جگا وکی پر ہونا چاہیے تاکہ یہ مسلہ حل ہو سکے۔

اعجاز
 

نبیل

تکنیکی معاون
اعجاز، ہمیں اس بات کا علم ہے کہ ابھی تک محفل فورم کے صفحات گوگل پر صحیح طرح انڈکس نہیں ہوئے ہوئے۔ میں نے غالب اور اقبال کے اشعار کے ایک ایک مصرعے کو گوگل میں سرچ کرکے دیکھا ہے۔ اصولاً تو اس پوسٹ‌کا ربط آ جانا چاہیے جہاں یہ شعر موجود ہے لیکن ایسا نہیں ہوتا۔ دراصل فورم کی سرچ انجن آپٹمائزیشن پر بھی کام ہونے والا ہے۔ جہاں تک لائبریری کے مواد کو وکی پیڈیا میں شفٹ کرنے کا سوال ہے تو یہ کام ہمیں جلد ہی شروع کرنا ہوگا اور میں اس پر ایک پوسٹ کرنے والا ہوں۔ اس کا گوگل کے سرچ رزلٹس پر کیا اثر پڑے گا، اس بارے میں میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔ البتہ چند ہفتوں میں فورم کی اپگریڈ کے نتیجے میں اس کی سرچ انجن کے لیے بہتر آپٹمائزیشن کی امید کی جا سکتی ہے۔
 

اعجاز

محفلین
جہاں تک مجھے پتا ہے گوگل کرالر صرف لنک کے زریعے مظلوبہ صفحے تک پہنچتا ہے اس لیے ایسے صفحات جو سٹیٹک نہیں ہوتے ان ہر گوگل کی پہنچ محدود ہوتی ہے۔
اگر آپ فورم کے ان صفحات کا لنک گوگل کو ارسال کردیں تو یہ ضرور انڈیکس ہوجائیں گے لیکن ایسا کرنا شاید انسانی بس کی بات نا ہو :D :وکی کو صفحات چونکے ساکن ہوتے ہیں اس لیے وہ قابل رسائ ہوتے ہیں۔
وسلام
 

نبیل

تکنیکی معاون
یہ بات تو رہ ہی گئی کہ متحرک صفحات گوگل پر اسی طرح انڈکس ہوتے ہیں جیسے کہ ساکن صفحات۔ اس کا تلاش کے نتائج پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔ دوسرے وکی پیڈیا کے صفحات بھی متحرک ہوتے ہیں۔ البتہ وکی کے صفحات کے یو آر ایل کو mod_rewrite کے ذریعے کچھ بہتر بنایا جا سکتا ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اعجاز، میں نے اور آپ نے بیک وقت پوسٹ کیا ہے۔ پھر بھی میں نے اپنی پوسٹ میں آپ کی پوسٹ‌ کے نکات سے متعلقہ ہی بات کی ہے۔
 

اعجاز

محفلین
http://www.google.com/intl/en/webmasters/guidelines.html
اگرچہ اوپر کے لنک پر بھی کچھ ویسی ہی بات کہی گئ ہے جو میں نے کی پر میں‌نے ایسے فورم دیکھے ہیں جو بہت زیادہ سرچ ایبل ہیں ۔ اس لیے آپ کی بات مانتا ہوں ۔
وکی کے بارمے میں میرا خیال ہے کے جو صفحہ ایک دفعہ بن جاتا ہے وہ موجود رہتا ہے سو ساکن کہلایا جا سکتا ہے۔ کیا ایسا نہیں ہے؟
تصحیح کا شکریہ
 

نبیل

تکنیکی معاون
اعجاز، وکی کا صفحہ بھی اسی طرح جنریٹ ہوتا ہے جیسے کہ فورم کا صفحہ۔ اگر آپ وکی کے کسی بھی صفحے کا یوآرایل دیکھیں تو یہ ایک query کی شکل لیے ہوتا ہے۔ اس لیے اسے ساکن صفحہ نہیں قرار دیا جا سکتا۔
 

الف عین

لائبریرین
اردو میں گوگل کرنے سے تو پہلے چاروں روابط اپنی اردو لائبریری ہی دکھاتے ہیں۔ البتّہ انگریزی میں نہیں۔
 
زیادہ تر لوگ تو انگلش میں ہی سرچ کریں گے ، اس لیے ہمیں انگریزی سے سرچ کے لیے بھی سوچنا ہو گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں ایک جگہ پہلے عرض کر چکا ہوں کہ گوگل پر کسی کی ورڈ پر بہتر نتائج کے لیے آپ کی ویب سائٹ پر اس کی ورڈ سے متعلقہ مواد موجود ہونا چاہیے۔ انگریزی کی ورڈز پر بہتر نتائج کے لیے ضروری ہے کہ یہاں انگریزی میں بھی لکھا جائے۔ اسی لیے میں اکثر پوسٹس کے سب ٹائٹل میں اس کے عنوان کا انگریزی ترجمہ لکھ دیتا ہوں۔ اسی طرح یہ بھی کیا جا سکتا ہے کہ فورم کے اردو نام کے ساتھ اس کے متعلق انگریزی میں بھی لکھ دیا جائے۔
 

اعجاز

محفلین
نہیں!
کچھ مسلہ ہے اس کی صحیح سمجھ میں۔
مجھے وکی کا یو آر ایل http://www.urduweb.org/wiki/UrduProgrammingResources
اور فورم کے یو آر ایل http://www.urduweb.org/mehfil/posting.php?mode=reply&t=2775
میں کچھ خاص مماثلت نظر نہیں آرہی۔ :roll:
گوگل کی سرچ کے لیے دو چیزیں ضروری ہیں
1۔ گوگل کو ایڈریس کی جانکاری دینا
2۔ ایڈریس کو زیادہ سے زیادہ جگہ سے لنک کرنا تاکہ گوگل کا پیج رینک سافٹ ویر اس کو اہمیت دے
اس کے علاوہ جو اہم چیز ہے مطلوبہ مواد جس کو نبیل نے کی ورڈ کہا۔ چونکہ گوگل فل ٹیکسٹ انڈیکسنگ کرتا ہے اس لیے اس میں میٹا ڈیٹا سے کوئ خاص فرق نہیں پڑتا۔
پہلے نقطہ کے لیے اگر وکی پر کوئ مین انڈیکس نہیں ہوتا ہے تو پھر ہر مضمون کا لنک انفرادی طور پر گوگل کو دینا لازمی ہے۔
دوسرے نقطہ کے لیے بلاگرز ان کا ربط اپنے بلاگز میں دیں لیکن میرے خیال میں یہ وقت کے ساتھ خود ہو جائے گا۔
میرے خیال میں یہ ایک غلط خیال ہے کے ہمیں ان مضامین کے انگریزی تلاش کی طرف دھیان دینا چاہیے۔
اعجاز
 

اعجاز

محفلین
اعجاز اختر صاحب ۔ مجھے اردو میں سرچ کرنے پر اردو لایبریری کے ربط نہیں ملتے۔یا کم ملتے ہیں
مگر ایسا کم پیج رینک کی وجہ سے بھی ہو سکتا ہے۔
 

جیسبادی

محفلین
اکثر اوقات انگریزی الفاظ کو اردو رسم الخط میں لکھنا پڑتا ہے۔ اب ہر بندہ اپنے ہجے بنا بیٹھتا ہے جس سے گوگل جستجو مشکل ہو جاتی ہے۔ اس کا ایک حل یہ ہے کہ انگریزی لفظ کے تمام ممکن ہجے صفحے پر ایک جگہ لکھ دیے جائیں تاکہ سائل آپ کے صفحات تک پہنچ جائے۔
مثال
ایک اور وحشی خیال میرا یہ ہے، کہ انگریزی لفظ کے حروف اردو کا صوتی تختہ (کرلپ کا معیاری) استعمال کرتے ہوئے لکھ مارے جائیں، مختلف ہجے کیے ہوئے لفظ کی فہرست میں۔ مثلاً میں scilab لکھتا ہوں، اس وحشی طریق پر:
scilab= سچیلاب
عموماً اس لفظ کو میں "سائیلیب" لکھتا ہوں، مگر دوسرے کچھ بھی ہجے کر سکتے ہیں۔
 

اعجاز

محفلین
معاف کیجیے گا لیکن سائل کی غلط تلاش کا حل، پیدا کیے جانے مواد میں‌ڈالنا کچھ مناسب اقدام نہ ہوگا۔
اس سے بہتر یہی ہے کے سرچ کرنے والے کو تھوڑی مزید محنت کرنے دی جائے ۔
 

جیسبادی

محفلین
اس میں غلط صحیح کا تو جھگڑا نہیں۔ اب science کو "سائنس"، "ساینس"، "سائینس" لکھا جا سکتا ہے، اور تینوں اپنی جگہ صحیح ہیں۔ ایک اور مثال:
matlab= میٹلیب، میتلیب، میتلاب، ماتلاب

گوگل میں بھی اگر آپ انگریزی کا کوئی لفظ لکھو، جو گوگل کے خیال میں غلط ہو، تو وہ آپ کی مدد کیلئے کچھ ملتے جلتے الفاظ تجویز کرتا ہے۔
 

اعجاز

محفلین
بالکل صحیح
کیونکہ گوگل سائل کی مدد کرنا چاہتا ہے اور مواد پیدا کرنے والے انگریزی کے صرف صحیح الفاظ کو استعمال کرتے ہیں۔
اسی طرح آج سے کچھ عرصہ بعد "سائنس"، "ساینس"، "سائینس" میں‌سے ایک ہی استعمال ہوگا اور جب تلک تلاش کرنے والے کو اضافی محنت کرنی ہوگی۔
امید ہے میرا نقطہ نظر واضح ہوا ہوگا۔
 

اعجاز

محفلین
اور ہاں "سائنس"، "ساینس"، "سائینس" میں‌ سے صحیح‌وہی ہوگا جو اردو لکھنے والے زیادہ استعمال کریں گے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اعجاز نے کہا:
نہیں!
کچھ مسلہ ہے اس کی صحیح سمجھ میں۔
مجھے وکی کا یو آر ایل http://www.urduweb.org/wiki/UrduProgrammingResources
اور فورم کے یو آر ایل http://www.urduweb.org/mehfil/posting.php?mode=reply&t=2775
میں کچھ خاص مماثلت نظر نہیں آرہی۔ :roll:
گوگل کی سرچ کے لیے دو چیزیں ضروری ہیں
1۔ گوگل کو ایڈریس کی جانکاری دینا
2۔ ایڈریس کو زیادہ سے زیادہ جگہ سے لنک کرنا تاکہ گوگل کا پیج رینک سافٹ ویر اس کو اہمیت دے
اس کے علاوہ جو اہم چیز ہے مطلوبہ مواد جس کو نبیل نے کی ورڈ کہا۔ چونکہ گوگل فل ٹیکسٹ انڈیکسنگ کرتا ہے اس لیے اس میں میٹا ڈیٹا سے کوئ خاص فرق نہیں پڑتا۔
پہلے نقطہ کے لیے اگر وکی پر کوئ مین انڈیکس نہیں ہوتا ہے تو پھر ہر مضمون کا لنک انفرادی طور پر گوگل کو دینا لازمی ہے۔
دوسرے نقطہ کے لیے بلاگرز ان کا ربط اپنے بلاگز میں دیں لیکن میرے خیال میں یہ وقت کے ساتھ خود ہو جائے گا۔
میرے خیال میں یہ ایک غلط خیال ہے کے ہمیں ان مضامین کے انگریزی تلاش کی طرف دھیان دینا چاہیے۔
اعجاز

اعجاز، یہاں میں کچھ وضاحت کرتا چلوں۔ جہاں تک فورم کے صفحات کا تعلق ہے تو posting.php گوگل پر انڈکسنگ کے لحاظ سےغیر اہم ہے۔ ہمارے نقطہ نظر سے صرف viewtopic.php, index.php اور portal.php کے روابط کا گوگل پر انڈکس ہونا ضروری ہے۔فورم پر جتنے پیغامات بھیجے گئے ہیں، ان کے روابط viewtopic.php کے ذریعے بنتے ہیں اور ایک پوسٹ کے لیے نہیں بدلتے۔ اس لیے ان کا گوگل پر انڈکس ہونا مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔ یہ اور بات ہے کہ اس کام میں بھی گوگل کی مدد کی جا سکتی ہے اور ہمارا کچھ ارادہ بھی اس طرح کے کام کا ہے۔ ایک امکان یہ بھی ہے کہ اپاچی ویب سرور کے mod_rewrite کے ذریعے پیغامات کے روابط کو ساکن یوآرایل میں تبدیل کر دیا جائے لیکن اس کا کوئی خاص فائدہ نہیں ہوگا۔ ایک کام جس کا فائدہ ہو سکتا ہے وہ اس ساکن یوآرایل میں پوسٹ کے عنوان کے الفاظ کا شامل کرنا ہے لیکن ایسا کرنا ہمارے لیے کچھ مشکل ہوگا کیونکہ اس فورم پر پیغامات کے عنوانات اردو میں ہوتے ہیں۔
 
Top