اردو لائبریری سائٹ کا اجراء

نبیل

تکنیکی معاون
میں خود میڈیا وکی کے بارے میں ابھی سیکھنے کے مراحل میں ہوں اس لیے معاملہ خود میری سمجھ میں بھی نہیں آ رہا۔ اگر کوئی پیج ڈیلیٹ بھی ہوجائے تو اس کے یوآر ایل پر جانے سے ایرر تو نہیں آنی چاہیے۔ ایسی صورت میں وکی پیڈیا نیا صفحہ بنانے کا کہتا ہے۔ اس کے بارے میں مزید پڑھنا پڑے گا۔
 

قیصرانی

لائبریرین
نبیل بھائی، صفحہ اول یا مین پیج کے مواد کو صرف ایڈمن ڈیلیٹ کر سکتا ہے، صفحہ کو نہیں۔ دوسرا ریت خانہ کا لنک میرے پاس نہیں‌کام کر رہا۔ آپ یہ دیکھیں کہ کیا اپ لوڈ شدہ فائلیں تمام کی تمام موجود ہیں؟ ہو سکتا ہے کہ اپ لوڈڈ فائلز میں‌کوئی گڑ بڑ ہو؟
 
ماوراء نے کہا:
محب علوی نے کہا:
ایک چیز جو مجھے پھر سے یاد آئی وہ یہ کہ لائبریری کے متحرک اور مسلسل کام کرنے والے ممبران کا تذکرہ ضرور ہوتے رہنا چاہیے اور ہو سکے تو ایک لسٹ مرتب کرنی چاہیے جس میں جس نے جتنا کام کیا ہو اس حوالے سے اس کا نام فہرست میں ہو۔

اور کچھ نہیں مگر جن لوگوں نے کام کیا ہے وہ سراہے جانے پر کچھ دیر خوش ضرور ہوں گے :lol:
تمھیں تو ہر وقت نام کی ہی پڑی رہتی ہے۔ سب کو معلوم ہے کہ تم کتنا کام کرتے ہو۔ اور ضروری نہیں جو بات یاد آئے اسے کہہ بھی دو۔
273_6da22096_1.gif

جو بات ذہن میں آئے اور آپ سمجھیں کہ وہ مفید ثابت ہوسکتی ہے تو ضرور کرنی چاہیے اگر اس میں کوئی غلطی ہوگی تو اس کی تصحیح ہو جائے گی اور اگر صحیح بات ہوگی تو اس کی تصدیق ہو جائے گی۔

اب سمجھ جانا۔ :)
 
سیدہ شگفتہ نے کہا:
السلام علیکم ، بے اندازہ خوشی ہے ہم سب کے لئے اور سب کو بے حد و حساب مبارک باد !


نبیل بھائی میری تفصیلی تیاری تو انٹرنیٹ کی نذر ہوئی جارہی ہے۔ بہرحال ذپ بھیج رہی ہوں اگر ڈائل اپ نے ساتھ دیا۔

محب علوی ، لسٹ تو میں تیار کرچکی کب سے ۔ آپ سے گرافک کی تیاری کے بارے میں بات ہوئی تھی ، ہنوز منتظر !

شگفتہ ، لسٹ پر بات ہوئی تھی پھر شاید دب گئی اب ایسا کریں کہ جھاڑ پونچھ کر بھیجیں اور ساتھ میں خوبصورتی سے شرمندہ کریں تو گرافک ورژن تیزی سے تیار ہو جائے گا۔

آپ پیغام بھیج دیں مجھے میں اس پر کام شروع کرواتا ہوں اب :)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم محب علوی، شرمندہ ہونے کی ضرورت نہیں :) بس جلدی سے کام شروع کریں اور کروائیں جو بات پہلے ہوئی تھی اسی طرح سے ۔ اگر تبدیلی کی ضرورت ہوئی تو کر لیں گے، پہلا مرحلہ طے ہو جائے دوسری چیزیں ساتھ ساتھ ہوتی جائیں گی۔

میں فہرست اپڈیٹ کرتی ہوں ایک بار پھر :( اس بار اگر تاخیر ہوئی تو پھر فہرست اپڈیٹ کرنے کی سعادت بھی آپ کے ذمہ :) :twisted:
 

جیسبادی

محفلین
ذیلی صفحے

wikisource پر کتابوں کے ابواب ذیلی صفحوں پر لکھے جاتے ہیں۔ اس کے لیے mediawiki میں کوئ option enable کرنا ہوتا ہے۔ صفحے سلیش ڈالنے سے بن جاتے ہیں

نمونہ کے لیے
http://wikisource.org/wiki/Category:Urdu

اس بارے مذید معلومات یہاں ہیں
http://en.wikipedia.org/wiki/Wikipedia:Subpages

اس کے علاوہ یہ سانچہ بہت مفید رہتا ہے
http://wikisource.org/wiki/Template:Header
 

مہوش علی

لائبریرین
ذیلی صفحے

جیسبادی نے کہا:
wikisource پر کتابوں کے ابواب ذیلی صفحوں پر لکھے جاتے ہیں۔ اس کے لیے mediawiki میں کوئ option enable کرنا ہوتا ہے۔ صفحے سلیش ڈالنے سے بن جاتے ہیں

نمونہ کے لیے
http://wikisource.org/wiki/Category:Urdu

اس بارے مذید معلومات یہاں ہیں
http://en.wikipedia.org/wiki/Wikipedia:Subpages

اس کے علاوہ یہ سانچہ بہت مفید رہتا ہے
http://wikisource.org/wiki/Template:Header



جیسبادی،
آپکی کی یہ مہیا کردہ معلومات بہت اہم ہیں۔ بہت شکریہ۔
امید ہے کہ باقی اراکین نے بھی ان معلومات سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کی ہو گی۔

والسلام۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

جیسبادی نے اچھے ہنٹ مہیا کیے ہیں۔ دراصل میڈیا وکی کی بے شمار فیچرز ہیں اور ہمیں یہ فیچرز سیکھتے ہوئے خاصا وقت لگے گا۔ ہم لائبریری سائٹ کے مواد کی نیویگیشن اور پریزینٹیشن کو اپنی میڈیا وکی پر کام میں مہارت بڑھنے کے ساتھ بہتر بناتے رہیں گے۔

والسلام
 
سیدہ شگفتہ نے کہا:
السلام علیکم محب علوی، شرمندہ ہونے کی ضرورت نہیں :) بس جلدی سے کام شروع کریں اور کروائیں جو بات پہلے ہوئی تھی اسی طرح سے ۔ اگر تبدیلی کی ضرورت ہوئی تو کر لیں گے، پہلا مرحلہ طے ہو جائے دوسری چیزیں ساتھ ساتھ ہوتی جائیں گی۔

میں فہرست اپڈیٹ کرتی ہوں ایک بار پھر :( اس بار اگر تاخیر ہوئی تو پھر فہرست اپڈیٹ کرنے کی سعادت بھی آپ کے ذمہ :) :twisted:

چلیں جتنی لسٹ ہے وہ تو بھیجیں :)
 

مہوش علی

لائبریرین
میرے ذیل کے پیغام کے جواسب میں کچھ اراکین نے یہ کام کرنے کا بیڑا اٹھایا تھا
یہ لوگ پھر سے ہاتھ بلند کریں

مہوش علی نے کہا:
میڈیا وکی فارمیٹنگ کا اردو ترجمہ

وکی پیڈیا پر لائبریری کو فروغ دینے کے لیے بہت اہم بات ہے کہ استعمال کنندہ اس پر کام کرنا سیکھیں۔

اسکا بہترین طریقہ میری نظر میں یہ ہے کہ میڈیا وکی فارمیٹنگ کے اس ٹوٹوریل کا اردو ترجمہ پیش کر دیا جائے

http://www.mediawiki.org/wiki/Help:Contents

بے بہت گہرائی میں نہ جایا جائے، مگر اہم اہم چیزوں کو ملا کر ایک ٹوٹوریل اردو میں تشکیل دیا جائے جو کہ آسان اردو الفاظ پر مشتمل ہو۔

یہ ایک اہم قدم ہے جس کے بغیر ہمارے مہمان وکی پر کام کرنے سے کترائیں گے۔

والسلام۔


اہم چیزیں یہ ہیں:
[align=left:4c3ab5e0d1]
Reading
Navigation
Searching
Tracking changes
Editing
Editing pages
Starting a new page
Formatting
Links
Categories
Advanced Editing
Images
Tables
Templates
Variables
Managing files

[/align:4c3ab5e0d1]

ایڈمن کے متعلق ٹوٹوریل بے شک رہنے دیا جائے۔

اور اس ٹوٹوریل کا لنک میں صفحہ (بلکہ ممکن ہو سکے تو آغاز میں ہر صفحہ پر ظاہر ہونے دیں۔ بعد میں بے شک اسے صرف صفحہ اول پر ہی رہنے دیا جائے اور باقی جگہ غائب کر دیا جائے۔

تو ہے کوئی اللہ کا بندہ جو ہاتھ بلند کرے؟ (ویسے میں نے دیکھا ہے کہ محب میں یہ بہت صلاحیت ہے کہ وہ کام کو عام انسانی نفسیات کو سامنے رکھتے ہوئے کرتے ہیں۔ مجھے خوشی ہو گی اگر وہ اس کام کا بیڑا اٹھائیں)۔
 

مہوش علی

لائبریرین
تو پھر شروع ہو جائیں :)

دوسری بات یہ ہے کہ آپ کے پاس جتنی بھی مکمل کتابیں ہیں وہ میرے حوالے کر دیں تاکہ کم از کم میں انہیں وکی پر نیویگیچن کے ساتھ تیار کر دوں
ٹوٹے ہاتھ سے زیادہ کام نہیں ہوتا ، بلکہ بالکل نہیں ہوتا اور میں ایک ہاتج سے ٹائپ کر رہی ہوں :)
 

قیصرانی

لائبریرین
مہوش علی نے کہا:
ٹوٹے ہاتھ سے زیادہ کام نہیں ہوتا ، بلکہ بالکل نہیں ہوتا اور میں ایک ہاتج سے ٹائپ کر رہی ہوں :)
ٹوٹے ہاتھ سے مراد جناب؟ کیا کام اتنا ضروری ہے؟ کیا کچھ دن ٹھہر کر نہیں ہو سکتا؟‌ یا پھر ایسا کرتے ہیں کہ آپ بتاتی جائیں، میں کرتا جاتا ہوں۔ آپ صحت یاب، آپ کی ڈیوٹی بحال؟

میرے پاس پی سی پر کوئی خاص کتب موجود نہیں، کہیں تو میں وکی سائٹ سے کاپی کرکے آپ کو بھیجتا جاؤں؟
 

مہوش علی

لائبریرین
جب ہاتھ ٹھیک ہو جائے گا تو میں دیگر مصروفیات میں الجھ جاؤں گی، اس لیے یہ وقت بہتر ہے

آپ مجھےمکمل شدہ کتب کی صرف فہرست ابواب بھیگ دیں تاکہ میں وکی پر متعلقہ ابواب نا لوں۔ باقی کاپی پیست بعد میں کرتے رہیں گے
 

جیسبادی

محفلین
اس اردو لائبرری سے اگر آپ اردو وکیپیڈیا پر کسی مضمون کا ربط دینا چاہیے تو بین الوکی ربط کا طریقہ استعمال کر سکتے ہیں۔ مثلاً "ممتاز مفتی" کی سوانح کی طرف ربط دینا ہو تو یوں دیں

کوڈ:
[[Wikipedia:ur:Mumtaz_mufti]]


[[Wikipedia:ur:ممتاز مفتی]]

اور جیسا کہ آپ کو معلوم ہے کہ اصل عنوان اور نظر آنے والے عنوان مختلف ہو سکتے ہیں، یوں
کوڈ:
[[مضمون کا اصل عنوان|نظر آنے والا عنوان]]
بیچ میں "|" کا استعمال کریں۔
 

جیسبادی

محفلین
مہوش کا لابریری پر تبصرہ دیکھا۔ وہاں میرا لاگ ان نہیں، اس لیے

پیرا کے شروع میں فضاء دینے کا ایک طریقہ html کا کوڈ کے استعمال سے ہے، جس کا سانچہ بھی بنایا جا سکتا ہے

کوڈ:
 

مہوش علی

لائبریرین
جیسبادی نے کہا:
مہوش کا لابریری پر تبصرہ دیکھا۔ وہاں میرا لاگ ان نہیں، اس لیے

پیرا کے شروع میں فضاء دینے کا ایک طریقہ html کا کوڈ کے استعمال سے ہے، جس کا سانچہ بھی بنایا جا سکتا ہے

کوڈ:

جیس،
آپ غالبا میرا سوال نہیں سمجھے۔

میرا سوال پیراگراف کے شروع میں سپیس دینا نہیں ہے، بلکہ اس سپیس کو ختم کرنا ہے۔

بہت سی کتابیں جنہیں ہم دوسری جگہوں سے کاپی پیسٹ کر رہے ہیں ، ان میں پیرا کے چروع میں سپیس ہے، جع کہ میڈیا وکی کے لیے ٹھیک نہیں (میری رپورٹ والے لنک کو براہ مہربانی پھر پڑھیں)

نیز، مجھے لگتا ہے کہ آپ زیادہ تر ٹیکسٹ لکھنے کے html میں کوڈ لکھتے ہیں جس کی وجہ سے میڈیا وکی کی یہ فارمیٹنگ آپ کے ٹیکسٹ پر اپلائی نہیں ہوتی۔

مگر آپ کے برعکس باقی تمام لوگ شاید براہ راست سادہ ٹیکسٹ لکھنے کو ترجیح دیں۔


نوٹ۔
میں نے اس مشکل پر ایک ٹرک سے قابو تو پا لیا ہے مگر یہ کوئی مستقل حل نہیں ہے
 
Top