اردو لائبریری سائٹ کا اجراء

بدتمیز

محفلین
قیصرانی: جب ہاتھ بلند کر ہی دیا تھا تو کچھ کر ہی دیتے میری طرف دیکھتے رہے۔ میرا لکھا، سب نے پڑھ کر کہنا ہے کہ اب اس کو سمجھا بھی دو :twisted:

مہوش: اگر نیک کام بارہ بجے ہوتے ہیں تو قیصرانی کو اس نیک کام پر شک کیوں‌ ہے؟ :twisted: کیا آپ قیصرانی کو شکی مزاج کہہ رہی ہیں :twisted: ان پر رحم کریں وہ مایوں بیٹھ چکے ہیں کیوں ان کا کام خراب کرانا ہے۔

ناچیز: میرا مطلب ہے خرم آپ بھی کود پڑیں۔ ورنہ مجھ معصوم کو کام کرنا پڑے گا۔

نبیل: کسی جذبے سے کام شروع نہیں ہوا۔ بڑے دنوں سے چڑیا اور کسان والی کہانی یاد آ رہی تھی۔ ایک تو وسٹا کے لئے کی بورڈ اور پھر اس میڈیا وکی کی وجہ سے۔

وہاب: ابھی آپ نے میرا ہنر دیکھا ہی کہاں ہے۔ مجھ سے یہاں ہر کوئی پناہ مانگتا ہے۔ :twisted:
 

نبیل

تکنیکی معاون
میری تجویز ہے کہ لائبریری وکی پر تمام ٹیوٹوریلز کے لیے علیحدہ کٹیگری بنا لی جائے جس کا نام تکینیکی مدد رکھا جائے۔ اس کے بعد سب سے پہلے اس میں stub پیجز بنا لیں۔ اس کے بعد ان stub پیجز کو ایڈٹ کرکے ان میں معلومات شامل کر لیں۔ اگر مجھے وقت ملا تو میں اس سمت میں بھی کچھ کام کر دوں گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میرا مطلب لائبریری پراجیکٹ سے متعلق معلومات سے تھا۔ دوسرے ٹیوٹوریلز کے لیے علیحدہ سائٹ ہی ہوگی۔
 

بدتمیز

محفلین
ہمم میں تو اسی ٹیوٹوریلز والی انسٹالیشن کے انتظار میں‌ہوں۔ لیکن وہاں بھی میں کام نہیں کیا کروں گا :wink:
سکرین کاسٹ وہی ہے نہ جس میں کمپیوٹر سکرین کی فلم بنتی جاتی ہے۔ میں اس تجویز کو ان تمام تھریڈز پر دینا چاہتا تھا جہاں لوگ مختلف سوال پوچھتے ہیں کہ وہ ایسے ایسے کر رہے ہیں اور ویسے ویسے ایرر آ رہے ہیں۔ تاکہ ویڈیو دیکھ کر کوئی صیح اور بہتر رائے دیکھ سکے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اس وقت لائبریری سائٹ پر ایرر آ رہا ہے۔ میں نے چیک کیا ہے تو معلوم ہوا ہے کہ میڈیا وکی کا کوئی known ایرر ہے۔ میں اس کا حل معلوم کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ جیسے ہی یہ مسئلہ حل ہوا، یہاں اطلاع کر دوں گا۔
 

قیصرانی

لائبریرین
قیصرانی: جب ہاتھ بلند کر ہی دیا تھا تو کچھ کر ہی دیتے میری طرف دیکھتے رہے۔ میرا لکھا، سب نے پڑھ کر کہنا ہے کہ اب اس کو سمجھا بھی دو :twisted:

آپ لکھ دیں۔ باقی اس کو سہل بنانا میرا کام :)

نبیل: کسی جذبے سے کام شروع نہیں ہوا۔ بڑے دنوں سے چڑیا اور کسان والی کہانی یاد آ رہی تھی۔ ایک تو وسٹا کے لئے کی بورڈ اور پھر اس میڈیا وکی کی وجہ سے۔

وسٹا کا ایک کی بورڈ میرے پاس پڑا ہوا ہے، اگر کہیں تو بھیج دوں؟ پر کس طرح؟
 

خرم

محفلین
:twisted: بھائی، اب جب اردو لائیبریری کی سائٹ ٹھیک ہوتی ہے تو کام بانٹ لیتے ہیں اور بسم اللہ کرتے ہیں۔ کیا خیال ہے؟
 

بدتمیز

محفلین
قیصرانی: نیکی اور پوچھ پوچھ، ویسے آپ نے یہ کی بورڈ کہاں سے لیا تھا؟

خرم: ضرور کیوں نہیں۔
 

بدتمیز

محفلین
یا تو اس کو یہاں اپلوڈ کر دیں تاکہ کوئی اور ڈھونڈتا ہوا آئے تو اس کو مل جائے اگر ایسا ممکن نہیں تو میل کر دیں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
یہ بھی بہت عمدہ خیال ہے۔ میں اسے آپ کو بھیج دیتا ہوں۔ اگر آپ اسے وسٹا کے لئے موزوں پاتے ہیں تو پھر اسے محفل پر اپ لوڈ کر دیں گے۔ دراصل نہ میں نے اور نہ ہی میرے ان محترم دوست نے، دونوں نے ہی اسے ابھی تک آزمایا‌‌ نہیں‌ ہے
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

اس وقت لائبریری وکی سائٹ کے صفحہ اول کے یوآرایل پر کوئی مسئلہ آ رہا ہے جبکہ سائٹ کے دوسرے یو آر ایل ٹھیک چل رہے ہیں۔ میں یقین سے نہیں کہہ سکتا کہ یہ کسی کی غلطی سے ہوا یا پھر کسی نے شرارت کی ہے۔ بہرحال اب مجھے اس کا کنٹرول سخت کرنا پڑے گا۔ میں اس کے ساتھ ساتھ میڈیا وکی کا نیا ورژن بھی انسٹال کرنے کا سوچ رہا ہوں۔ اس کام میں کچھ وقت لگ جائے گا۔ اس کی معذرت چاہتا ہوں۔ اس کے مکمل ہونے پر مطلع کروں گا۔

والسلام
 

قیصرانی

لائبریرین
نبیل بھائی، جس دوست نے ایسا کیا ہے ظاہراً یہ امکان سے باہر ہے کہ اس نے کوئی شرارت کی ہو۔ ہو سکتا ہے کہ کسی دوست سے غلطی ہو گئی ہو
 
Top