اردو فونٹ کی فیملی

شعیب

محفلین
کورل فیملی میں یہ پروگرام بھی شامل ہے کہ ہم اپنا ذاتی ttf فونٹ بناسکتے ہیں اور فونٹ وہی بناسکتا ہے جس کے پاس فونٹ بنانے کی پوری صلاحیت موجود ہو ۔ میں صرف ایک ڈیزائنر ہوں اور پروگرامنگ سے بالکل واقف نہیں پھر بھی آج سے پانچ سال پہلے کورل ڈرا کے ورژن پانچ میں بہت سارے اردو فونٹس ڈیزائن کرکے باقاعدہ کیبورڈ بھی ترتیب دیئے اور انہیں ونڈوز کی فونٹ ڈائریکٹری میں انسٹال کرنے کے بعد MS ورڈ میں آزمائش کیلئے ٹائپ کیا مگر لاکھ کوشش کے باوجود بھی بے سود کیونکہ میں فونٹ پروگرامنگ سے بالکل واقف نہیں، اگر RTL بناکر بھی ٹائپ کروں تو کچھ اسطرح ہوتا ہے، مثال میرا نام:

شعیب
اور ٹائپنگ اسطرح ہوتی تھی:
بیعش
اور حرف بہ حرف cut & past کرنے بعد صحیح نظر آتا : شعیب
اور
ش ع ی ب

دوسری مثال:

کیا حال ہے

کی ا ح ال ہ ے

ےہ ل اح ایک

وغیرہ

اردو یونیکوڈ کے آنے کے بعد اپنے بنائے ہوئے سارے اردو فونٹس کو بھول چکا ہوں اور فی الحال یہاں دکھانے کیلئے میرے پاس نہیں ہیں اور یہ گذشتہ پانچ سال پرانی بات ہے ۔ میرے بنائے ہوئے فونٹس میں ٹائپنگ کرنا مشکل تھا مگر اردو فونٹ بنانے اور کیبورڈ ترتیب دیکر اسوقت مجھے بہت خوشی ہوئی ۔

دوسری بات:

اسی زمانے میں یہ کوشش بھی کرڈالا کہ کسی بھی طرح Inpage پروگرام کے نوری نستعلیق فونٹس کو html میں ملاکر لکھوں اور دیکھوں ویب صفحات پر اسکا کیا حشر ہوتا ہے، کوئی بھی محنت کرے تو اسکا پھل ضرور ملتا ہے اور میری یہ کوشش بھی کامیاب رہی ۔ اگر آپ کے پاس انپیج کا پروگرام ہے تو ضرور آزماکر دیکھیں اور یہ بھی ضروری ہے کہ آپ اپنی ویب سائٹ اور بلاگ کو CorelDRAW کے ورژن 9 یا اس سے اوپر والے ورژنوں میں اسکی ٹمپلیٹ تیار کرنی ہوگی ۔ تبھی آپ Inpage کے نستعلیق فونٹس کو اپنی ویب سائٹ یا بلاگ پر دیکھ پائیں گے اور براؤس کرنے والے کے کمپیوٹر پر بھی انپیج کا ہونا ضروری ہے اور ویب سائٹ کو براؤس کرنے سے پہلے اپنے کمپیوٹر میں انپیج کو Running میں رکھنا ہوگا ۔ یہاں یہ بھی لکھ دوں کہ یہ آزمائش شرط ہے ۔

آخر میں :

اِس اردو محفل کے ممبروں میں ڈیزائنر بھی ہے اور بہت سارے پروگرامرس کیساتھ اردو کے بڑے بڑے دانشور حضرات بھی شامل ہیں ۔ آج ہم سب ایک بہترین اردو فونٹ کا انتظار کر رہے ہیں، ضرورت ہے انتظار کرنے بجائے کیوں نہ ہم سب ملکر اردو کا وہ ’’ضروری‘‘ فونٹ تیار کریں جو ہمارے خوابوں میں ہے ۔ یہ کام کوئی ایک آدمی نہیں کرسکتا، اسکے لئے باقاعدہ ایک پروجیکٹ تیار کرنا پڑے گا اور یہ ایک ٹیم ورک جیسا ہونا چاہئے ۔ امید ہے محفل کے ممبران اور منتظمین حضرات اِس کارِ خیر پر ضرور توجہ فرمائیں گے ۔

شعیب، دبئی سے ایک ہندوستانی

میرے اردو بلاگز



وزٹ کریں، فونٹ کے بارے مفید اور کارآمد ویب سائٹس

[align=left:f7d9e20e18]
http://www.pyrus.com/Font-tools/FontLab-Studio/
http://www.high-logic.com/fcp.html
http://cgm.cs.mcgill.ca/~luc/editors.html
http://www.lostcarpark.com/fonts/
http://www.fontgod.com/handfont.htm
http://eyegene.ophthy.med.umich.edu/unicode/fontguide/
http://www.fonts.com/
[/align:f7d9e20e18]
 

زیک

مسافر
یہاں اچھی بات چیت ہو رہی ہے مگر میرے ذاتی خیال سے اس کی اہمیت اتنی نہیں۔ بات یہ ہے کہ اردو کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کی دنیا پر تقریبا ناپید ہے۔ فی الحال اس بات کی زیادو ضرورت ہے کہ اردو کے دیب سائٹ بنیں اور مختلف ویب اور کمپیوٹر سافٹویئر میں اردو پر کام کرنا آسان بنایا جائے۔ اس کی بجائے اگر ہم پھر سے برسوں پرانی نستعلیق والی لاحاصل بحث میں پڑ گئے تو کچھ نہ ہو گا۔

نستعلیق بہت سے rules اور ligatures چاہتا ہے جو اس کو سست رفتار بنا دیتے ہیں۔ نستعلیق پر کام ہونا اچھی بات ہے مگر ابھی اس کو تیار ہونے میں سال ہا سال لگیں گے اس وقت تک نہ معلوم کمپیوٹر پر لکھنے کی ضرورت ہی نہ ہو۔ تمپیٹر شائد ہمارے دماغ میں ہی نصب ہو!!
 

نبیل

تکنیکی معاون
زکریا، آپ کی بات درست ہے کہ انٹرنیٹ پر اردو تقریباً ناپید ہے۔ میرے خیال میں پچھلے ایک سال کے عرصے میں یونیکوڈ اردو کی ڈیویلپمنٹس کی بدولت کافی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں۔ اب چار پانچ کی بجائے کئی درجن اردو بلاگز موجود ہیں۔ اس کے علاوہ فورمز اور پورٹلز کی صورت میں بھی اردو کونٹینٹ سامنے آ رہا ہے۔ ایسی صورت میں فطرتی ہے کہ اردو کمیونٹی میں اردو کو نستعلیق میں دیکھنے کی خواہش دوبارہ جاگے۔

جہاں تک اس خواہش کے حقیقت سے قریب ہونے کا تعلق ہے تو میری دانست میں یہ حقیقت سے اتنی دور بھی نہیں ہے۔ کرلپ نے نفیس اوپن ٹائپ نستعلیق فونٹ تیار کیا ہے۔ یہ اور بات ہے کہ یہ ویب پر قابل استعمال نہیں ہے۔ اس کی وجہ اس میں موجود پیچیدہ رولز کی موجودگی ہے۔ اگر ایک ایسا کمپرومائز ڈھونڈا جائے جس میں نفیس نستعلیق کے رولز کا صرف ایک حصہ استعمال ہو تو اس کو بخوبی ویب پر استعمال کیے جانے کی امید کی جا سکتی ہے۔ پاک ڈیٹا کوم کا نستعلیق فونٹ اس کی ایک مثال ہے۔اب ضرورت ایسے دوستوں کی ہے جو اس فیلڈ کا علم رکھتے ہوں۔
 

شعیب

محفلین
ٹاھوما

مجھے زکریا بھائی کی بات سے اتفاق ہے ۔ اور نبیل بھلے چند مہینے اور سالوں بعد ہمیں ویب پر استعمال ہونے والا نستعلیق فونٹ مل بھی جائے، ویب صفحات کی رفتار نہایت ہی سست ہوجائے گی بالکل ایسے جیسے ہم روز نامہ جنگ اور روزنامہ انقلاب کی سائٹ براؤس کر رہے ہوں جہاں آج بھی اردو خبریں گِف فارمیٹ میں ہوتی ہیں ۔ ویب صفحہ ڈاؤن لوڈ ہونے میں کافی وقت لگے گا، اسلئے کہ نستعلیق میں یکسانیت نہیں ہوتی، الفاظ اوپر نیچے ہوتے رہتے ہیں ۔ نستعلیق میں کتابت کرنا آسان ہے اور کاتب حضرات نستعلیق کے تمام rules سے اچھی طرح واقف ہوتے ہیں ۔ نستعلیق کا فونٹ بنانا ناممکن تو نہیں بہت ہی مشکل کام ہے ۔ ہم سب جانتے ہی ہیں، سالہا سال کئی لوگوں نے محنت کرکے نوری نستعلیق کے تقریبا 72 فونٹس بنائے جو انپیج پروگرام میں گھوم رہے ہیں ۔ میرا خیال ہے جیسے جیسے اردو کی نئی ویب سائٹس، بلاگز اور سافٹویئرس آتے جائیں گے اردو فونٹس کی روایت میں خود بہ خود تبدیلیاں ہوتی رہیں گی ۔ آخر میں: ہم لوگ دیکھ رہے ہیں کہ آج جتنے بھی فارسی اور عربی کی ویب سائٹس ہیں، اکثریت ٹاھوما پر ہی ہیں بھلے وہ کسی خطاط کی سائٹ ہو ۔
 
Top