اردو فورم کے لیے بی بی کوڈ باکس اور کلر فونٹ بار

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم دوستو،

کچھ دوستوں کے مطالبے پر میں نے ایک دو موڈز کو ملا کر ایک موڈ تیار کیا ہے جس سے آپ کی اردو phpbb فورم کے پوسٹ پیج پر کئی نئے بی بی کوڈ شامل ہو جائیں گے۔ یہ موڈ دراصل بی بی کوڈ باکس اور کلر فونٹ بار کا مکسچر ہے۔ اس موڈ کو یہاں کے ڈاؤنلوڈ سیکشن میں شامل کر دیا گیا ہے۔

اس موڈ میں شامل install.txt فائل میں اسے فورم میں شامل کرنے کا طریقہ لکھا گیا ہے۔ اس موڈ کو اپلائی کرنے کے لیے تین فائلوں کو ایڈٹ کرنا پڑتا ہے۔ موڈ کو ان زپ کرنے پر آپ کو contrib کے نام سے ایک فولڈر نظر آئے گا۔ اگر آپ نے اردو فورم سوفٹویر کا حالیہ ورژن یہاں سے ڈاؤنلوڈ کیا ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے تو آپ contrib فولڈر میں موجود فائلوں کو براہ راست اپنی فورم پر اپلوڈ کر سکتے ہیں۔ میں نے آپ کی سہولت کے لیے ان فائلوں کو پہلے سے ہی ایڈٹ کرکے اس فولڈر میں شامل کر دیا ہے۔

محفل فورم پر پوسٹ کرنے والے پہلے ہی ان نئے بی بی کوڈز سے واقف ہیں۔ ذیل میں بی بی کوڈ باکس کے ذریعے مہیا ہونے والے نئے بی بی کوڈز کی لسٹ موجود ہے:

کوڈ:
## BBcodes : Align(left,right,center,justify)
##			 Bold, Italic, Under line, Code, Quote, URL, Email
##			 Font(color,type,size)
##			 FontColor(Fade, gradient)
##			 MessageBox(Right to Left, Left to Right)
##			 MarqueText(up,down,left,right)
##			 add Web Page in the post
##			 add(image, flash, video, stream, Real media, H-line)
##			 remove bbcodes from the selected text

ذیل کی تصویر میں پوسٹ پیج کا وہ حصہ دکھایا گیا ہے جہاں اس موڈ کے اپلائی کرنے سے نئے کنٹرول شامل ہو گئے ہیں:


3_bbcode_box_1.gif


میں نے فونٹس کی لسٹ میں اردو فونٹس کے علاوہ پشتو اور سندھی فونٹس کے نام بھی شامل کر دیے ہیں۔‌

کلر فونٹ بار اور بی بی کوڈ باکس موڈ ڈاؤنلوڈ کریں
 

hakimkhalid

محفلین
[marq=up:6776725a8c] :zabardast1:[/marq:6776725a8c]
:best: :great:
استاد مکرم !
آپ نے تو کوزے میں دریا بند کردیا۔
بہت شکریہ! ہمارے اس مطالبے کی اتنی ‘‘مکمل ‘‘ اور جلد تکمیل کا۔
اس کی تنصیب میں نے ورلڈ پیس فورم پر کردی ہے۔مندرجہ بالا موڈ نے کئی دیگر موڈز سے چھٹکارا دلا دیا ہے۔ایک دفعہ پھر بہت شکریہ۔
 

پاکستانی

محفلین
بہت شاندار نبیل بھائی!!!
میں نے فورم کو اپڈیٹ کر دیا ہے، بہت زبردست پیکیج ہے یہ، اس سے فورم میں مزید آسانیاں پیدا ہو گئی ہیں۔۔۔۔ بہت مہربانی، شکریہ
 
Top