اردو فورم کامیابی سے انسٹال کرنے والوں سے درخواست

نبیل

تکنیکی معاون
یہ بات کافی خوش آئند ہے کہ ہمارے کئی دوست فری ویب ہوسٹس پر بھی اردو فورم انسٹال کرنے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔ بعض حضرات جیسے حکیم خالد نے تو فورم کی لک اینڈ فیل کو بھی کسٹمائز کرنا شروع کر دیا ہے۔ آپ دوستوں کی کامیابی خود ہمارے لیے باعث تقویت ہے۔

یہاں میں ایک گزارش کرنا چاہتا تھا کہ اوپن سورس سوفٹویر کی کامیابی اور ترویج کا بڑا انحصار اس کی یوزرز کمیونٹی بننے اور ان کی سپورٹ پر ہوتا ہے۔ میری آپ دوستوں سے جو کہ اب ایک اردو فورم کامیابی سے چلا رہے ہیں، درخواست ہے کہ اس سپورٹ فورم پر اپنے تجربات اور معلومات کا تبادلہ کرتے رہیں اور اگر کسی کو کوئی مسئلہ درپیش آئے تو اپنے تجربات کی روشنی میں اس کا حل تجویز کریں۔ اس سے ہمیں اردو فورم سوفٹویر کو سپورٹ کرنے میں بہت مدد ملے گی۔

شکریہ۔
 

hakimkhalid

محفلین
توجہ دلانے کا شکریہ قیصرانی بھائی!

تمام نئے ساتھی اردو پی‌ایچ‌پی‌بی‌بی سپورٹ کی تمام تھریڈز کا اچھی طرح مطالعہ کریں تو فورم انسٹال کرنے سے چلانے تک انہیں مکمل سپورٹ مہیا ہو جائے گی اور شاید ہی ان کے ذہن میں کوئی نیا سوال پیدا ہو۔کئی ساتھی بار بار وہی سوال دہراتے ہیں جن کا تفصیلی جواب استاد مکرم زکریا بھائی اور نبیل بھائی دے چکے ہیں۔

اپنے تمام تجربات سے پی‌ایچ‌پی‌بی‌بی سپورٹ کے قارئین کو آگاہ رکھتا ہوں۔مزید کچھ تجربات RSSفیڈ پبلشنگ کے حوالے سے زکریا سَر کی معاونت سے جاری ہیں۔اس کی وجہ سے گوگل ،ایم ایس این ،یاہو اور دیگر اکاؤنٹ رکھنے والے سینکڑوں ساتھی ورلڈ پیس فورم کی آر ایس ایس فیڈ صرف ایک کلک سے حاصل کر رہے ہیں۔

فورم کے ممبران اور اس کی مقبولیت میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے اگرچہ ایکٹو ممبران کی تعداد ابھی کچھ زیادہ نہیں لیکن فورم وزٹ کرنے والوں کی بڑھتی ہوئی تعداد بہت حوصلہ افزا ہیں۔اکثر معروف سرچ انجن میں فورم لسٹننگ ہوچکی ہے۔اور سرچ کرتے ہوئے کافی لوگ ادھر آ رہے ہیں۔تبادلہ روابط بھی ٹریفک میں اضافہ کا باعث بن رہے ہیں۔

محترم نبیل بھائی ! اپنے تجربات اور معلومات کا تبادلہ حسبِ سابق کرتا رہوں گا ۔
 

دیرہ وال

محفلین
اردو فورم

نبیل میرا فورم اللہ کے کرم سے کامیابی سے چل رہا ہے۔
تھوڑا سا مسئلہ یہ ہوا کہ wikki کو انٹیگریٹ کر رہا تھا، مگر wikki.php میں تبدیلیوں کے لئے مطلوبہ اٹنریز نہیں ملیں اور فورم اور wikki مکس ہو گئے۔

اسکو تو صحیح کر لونگا۔
دوسرا سانچے میں کچھ تبدیلیاں کی ہیں جو جلد ہی پوسٹ کردونگا یہاں فورم پر۔
 

دیرہ وال

محفلین
سانچے میں تبدیلیاں

دوستو!
جیسا کہ بتایا تھا سانچے میں تبدیلیاں کر رہا ہوں، کچھ تو کر لی ہیں کچھ ابھی باقی ہیں، دیکھیں اور رائے سے نوازیں
www.apnadera.com/urdu/forum/
انگلش فورم پر نیون سانچہ استعمال کیا اور اسی طرز پر اردو کو لانے کی کوشش کر رہا ہوں
 

پاکستانی

محفلین
بہت خوب اِبی بھائی بہت اچھی اور نئی تبدیلیاں کی ہیں آپ نے ۔۔۔ مبارک باد

اپنے تجربات سے آگاہ رکھیئے گا۔
 

دیرہ وال

محفلین
سانچے بنانے کا پروگرام

بہنو تے بھائیو، چاچے تے چاچیو!

میں بقلم خود اردو فورم کے سانچے میں کچھ تبدیلیاں کر راھا ھوں اور ان تبدیلیوں کے ایک نیا سانچہ یہاں تھوپنا چاھتا ہوں، تو کیا کوئی ایسا پروگرام دستیاب ہے جو مدد کر سکے یا میں اپنے دل کی دھڑکن DreamWeaver پر ہی بھروسہ کروں؟

آپکا فرمانبردار
 

عاصم ملک

محفلین
سب سےپہلے معذرت کے اردو محفل کا ایکٹو ممبر ہوتے ہوئے پیغامات پوسٹ کرنے میں کنجوسی سے کام لیا وجہ مصروفیت تھی امید ہے اب ریگولر رابطہ رہے گا۔
میرا فورم اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے کامیابی سے چل رہا ہے،حکیم بھائی کے فورم کی طرح یہاں بھی ایکٹو ممبران کی تعداد ابھی کچھ خاص نہیں لیکن وزٹرز کی تعداو کافی بڑھ رہی ہے،
فورم ملاحظہ کریں۔

http://urdu.mathcity.org/

رائےکا انتظار رہے گا۔۔۔
 

دوست

محفلین
یہ فورم کھلتا نہیں۔ ٹی کے والا ڈومین جب بھی کھولا میرے پی سی پر کبھی نہ کھلا۔ مسئلہ کیا ہے ٹی کے کے ساتھ۔
 

عاصم ملک

محفلین
ٹی کے میں کافی مسلہ ہے جہاں اسکی مرضی ہوتی ہے وہاں کھل جاتی ہے سائٹ،میں نے فورم کا دوسرا لنک پوسٹ کر دیا ہے یہ ایکٹو ہے۔
 

دوست

محفلین
وہاب اعجاز شاید ایک ماہ یا زیادہ دنوں سے فعال نہیں۔ آتے ہیں اور پڑھ پڑھا کر چلے جاتے ہیں۔ کئی بار انھیں خود بھی آنلائن دیکھ چکا ہوں لیکن ان کا پیغام دیکھنے کی حسرت ہی رہی۔ آج روابط میں ایک نئے فورم کا پتا چلا “ہمارا بنوں فورم“ پی ایچ پی بی بی دو پر مشتمل یہ فورم انگریزی میں ہے۔ لگتا ہے محفل سے نہیں اتارا گیا اسے۔ بس سٹائل شیٹ میں تبدیلیاں کرکے اسے اردو دکھانے کے قابل بنا لیا گیا ہے۔(اسے وہاب بھائی نے ہی شامل کیا ہے اور وہی منتظم بھی ہیں۔ فری ہوسٹ پر قائم شدہ یہ فورم میرے خیال میں‌اس بار کسی خریدی جگہ پر ہونا چاہیے تھا چونکہ وہاب کا پہلا فورم بہت بری طرح خراب ہوا تھا۔ فری ویبز والوں کے فری ہوسٹ پر)
http://hamarabannu.orgfree.com/phpBB2/
چیک کریں۔ دوسرے میرے ذہن میں ایک سوال تھا کافی دنوں سے۔ پی ایچ پی بی بی کافی عرصہ ہوگیا اردوائے۔ اب تو اس کے دو تین نئے ورژن آچکے ہیں خود محفل پر دو بار شاید اپگریڈ ہوچکی ہے۔تو جو اردوا لیا گیا ہے اس کی ترقی کا کیا طریقہ کار ہے۔ اسے نصب کرنے کے بعد ہی اس کو اپگریڈ کرسکتے ہیں؟؟
میں دیکھ رہا ہوں کہ کسی بھی جگہ اس کو اپگریڈ نہیں کیا گیا وہی پرانا ورژن استعمال ہورہا ہے جس میں سہولیات کافی کم ہیں اور محفل سے وہاں جاکر کافی کمی محسوس ہوتی ہے۔
یا تو پی ایچ پی بی بی کی ساتھ ساتھ یعنی ہر نئے ورژن کے ساتھ اس ورژن کا اردو ورژن بھی جاری کیا جائے یا پھر نصب شدہ فورم کو اپگریڈ کرنے کا طریقہ بتایا جائے تاکہ نئے اردو پی ایچ پی بی بی منتظمین اپنے فورم کو اپگریڈ کرسکیں۔ اردو تو ہے ہی سہولیات بھی ہونی چاہییں۔
وسلام
 

نبیل

تکنیکی معاون
شاکر، اردو ویب پر ریلیز کیا گیا اردو phpbb کا سوفٹویر وہی ہے جو کہ phpbb کی سائٹ پر جاری کیا گیا ہے۔ ہم نے محض اس میں اردو لکھنے پڑھنے کی مناسبت سے تبدیلیاں کی ہیں۔ جب ہم نے یہ سوفٹویر ریلیز کیا تھا تو اس وقت phpbb کا ورژن 2.0.19 تھا اور ہم نے اسی کو اردو phpbb کی بنیاد بنایا تھا۔ اس کے بعد phpbb کا ورژن 2.0.20 اور ہم نے اس پیکج کو اس ورژن پر اپگریڈ بھی کر دیا لیکن جو لوگ ایک مرتبہ فورم انسٹال کر چکے ہیں یہ ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ خود سے phpbb کی سائٹ پر نئی اپگریڈز اور سیکیورٹی فکسز کا پتا رکھیں۔ جہاں تک محفل فورم میں اضافی فیچرز کا تعلق ہے کا تعلق ہے تو اس کے بارے میں کئی مرتبہ بتا چکا کہ اس کے لیے کون کون سے موڈ انسٹال کیے گیے ہیں۔ جو دوست اپنی فورم میں یہ فیچر چاہتے ہیں، انہیں یہ موڈ خود سے ڈاؤنلوڈ کرکے انسٹال کرنے ہوں گے۔ ہماری ترجیح یہی ہے کہ اردو ویب پر plain vanilla phpbb کا اردو ورژن پیش کریں۔
 

دوست

محفلین
رات میں ایویں پی ایچ پی بی بی کے فورم پر چلا گیا۔وہاں جا کر پتا چلا کہ یہ تو سارے موڈ ہیں۔ جتنے چاہے نصب کرتے جاؤ۔
آپ کی بات بجا ہے۔
 

دیرہ وال

محفلین
لوٹ کے بدھو گھر کو آئے

برادران من
واپس آ گیا ہوں، یہ نہ پوچھو کہاں تھا اتنے دن، اور کیوں تھا
خواہش تو یہ تھی کہ چھٹیوں میں کچھ کام کروں گا سائیٹ پر مگر یہ قدرت کو منظور نہ تھا اور لگا دیا مجھے تعمیراتی کاموں میں۔

جلد ہی ملتے ہیں کچھ تبدیلیوں کے ساتھ۔
 

دوست

محفلین
خوش آمدید واپسی پر۔
کوئی بات نہیں جناب غم دنیا بھی ساتھ ساتھ چلتا ہے۔
آپ بس تھوڑا بہت وقت دیتے رہیے ہمیں بھی اور اپنے فورم کو بھی۔
 

پاکستانی

محفلین
مجھے لگتا ہے زیادہ تر لوگ فورم کے سلسلے میں یہاں آتے ہیں جیسے ہی ان کا فورم آن لائن ہوا وہ غائب ہو جاتے ہیں۔
میری ان سے درخواست ہے کہ بھائی لوگوں اب ایسی بھی کیا بے مروتی کم از کم یہاں ایک آدھ چکر ہی لگا لیا کرو۔
 
Top