اردو فانٹ انسٹالر

دوست

محفلین
چونکہ بات انسٹالر کی ہی چل رہی ہے. اسی کو آگے بڑھاتا ہوں.
کوپمپیکٹ اردو فونٹس نامی اسنٹالر ایک دوست نے بنایا تھا میرے پاس بھی موجود ہے مگر یہ محدود تعداد میں‌اردو فانٹس انسٹالر کرتا ہے. جبکہ ہونا یہ چاہیے تھا کہ اس میں تمام اردو فانٹس موجود ہوتے.
احباب ذکر کررہے تھے اس کے سورس کوڈ کا جو شاید حاصل ہوگیا ہے متعلقہ صاحب سے تو میری درخواست ہے کہ اس کو یعنی کومپیکٹ اردو فونٹ انسٹالر کو بھی تازہ کر دیا جائے. کچھ فانٹس کے روابط پیش کر رہا ہوں اگرچہ کاپی رائٹ کا مسئلہ ہوسکتا ہے تام میں اس بات کے پرزور حق میں‌میں‌ہون کہ ان فانٹس کوبھی شامل کیا جائے.
فانٹس اردو کی خوبصورتی کے لیے بہت ضروری ہیں خاص طور پر جب بلاگ وغیریہ پر یں لگتا ہوں‌تو مجھے اردو کی تہی دامنی کا احساس ہوتا ہے. خود کوشش کی تھی ایک انسٹالر بنانے کے ریر ایس‌ایف‌ایکس کی شکل میں‌مگر بات نہیں بنی اسی لیے آپ کی خدمت میں‌عرض ہے کہ جلد از جلد اس بارے کچھ کیا جائے. پہلا ربط اردو لائف کے فانٹس کا ہے دس کے قریب یہ فونٹ سرخی دینے میں استعمال ہوسکتے ہیں اور تحریر پر اچھا تاثر چھوڑتے ہیں.
http://urdulife.com/font/download/
دوسرا ربط لطیف فونٹ کا ہے جس کے نیچے اسی زمرے کے دوسرے فونٹ بھی موجود ہیں.اگر چہ تمام کے تمام نسخ ہیں‌تاہم ان میں تنوع موجود ہے جو کسی بھی ویب صفحے کو خوبصورت بنا سکتاہے.
http://www.2-free.net/free-fonts/urdu-lateef/38616.html
پاک نستعلیق کے منظر عام پر آنے کے بعد اسے بھی اس میں‌شامل کیا جائے تاکہ اردو کے تمام فانٹ ایک ہی جگہ سے دستیاب ہوسکیں نیز ویب ماسٹرز کو بھی آسانی ہو تاکہ وہ اپنے صفحے پر نفیس اور ایشیا ٹائپ سے نکل کر بھی کوئی فانٹ استعمال کرسکیں.
 

منہاجین

محفلین
بلی کے گلے میں گھنٹی

دوست کی رائے معقول ہے۔ اُردو فونٹ اِنسٹالر کا اگلا ورژن آ جانا چاہیئے، جس میں اب تک ریلیز ہونے والے تمام فونٹس شامل ہوں۔ اب دیکھیں کہ بلی کے گلے میں گھنٹی کون باندھتا ہے!
 

نبیل

تکنیکی معاون
تمہارے پاس لائبریری گروپ والی فورمز میں اٹیچمنٹ پوسٹ کرنے کے پرمیشن ہیں اور تم 5 میگا بائٹ‌ تک کی فائل اٹیچ کر سکتے ہو۔ پہلے بتاؤ تو صحیح کہ کیا کرتا ہے تمہارا انسٹالر؟ یہ کونسے فونٹس انسٹال کرتا ہے؟ اور کیا اس میں usp10.dll بھی شامل ہے؟
 

الف نظامی

لائبریرین
اس میں اردو ویب نسخ اورنفیس کے تمام فانٹس موجود ہیں ۔
usp10.dll موجود نہیں۔ اسکا کیا مقصد ہے۔ میرے خیال میں تو یہ انٹرنیٹ ایکسپلورر کے ساتھ ہی ہوتی ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
صحیح طور پر مجھے بھی نہیں پتا کہ اس DLL کا کیا مقصد ہے۔ بس اتنا جانتا ہوں کہ کسی زمانے میں آصف اقبال نے جب فونٹ انسٹالر بنایا تھا تو اس میں یہ DLL بھی شامل تھی۔ میرا قیاس یہ ہے کہ یہ ونڈوز 98 پر اوپن ٹائپ فونٹس جیسے کہ نفیس فونٹس کے درست ڈسپلے کے لیے شامل کی گئی تھی۔

جہاں تک انسٹالر میں فونٹس کا تعلق ہے تو میرے خیال میں اس میں کم از کم اس فورم میں استعمال کیے جانے والے تمام اردو فونٹس شامل ہونے چاہییں۔ اس وقت فورم میں ذیل کے فونٹس استعمال کرنے کی آپشن ہے:

اردو نسخ ایشیا ٹائپ
نفیس ویب نسخ
نفیس نسخ
Farsi Simple Bold
Farsi Simple Outline
Diwani Bent
Diwani Letter
Diwani Simple
Diwani Outline
لطیف
شہرزادے
غدیر
ٹاہوما


آصف کے فونٹ انسٹالر میں ایشیا ٹائپ اور ٹاہوما کے علاوہ دوسرے فونٹس شامل ہیں۔ میرے پاس اس انسٹالر کا سورس موجود ہے جو کہ دراصل Visual Studio.NET 2003 کا پراجیکٹ ہے۔ میرا ارادہ اسی میں تبدیلی کرکے صرف مذکورہ بالا فونٹس شامل کرنے کا ارادہ تھا۔ اس وقت میرے کمپیوٹر پر تمام فونٹ موجود نہیں ہیں اور غدیر فونٹ مجھ سے ڈاؤنلوڈ نہیں ہو رہا۔ یہ سارے فونٹ میں گھر پر میرے پی سی میں موجود ہیں۔ میں گھر جا کر اس انسٹالر کو مکمل کرلوں گا۔

اگر کوئی اور صاحب usp10.dll کی خوبیوں پر روشنی ڈالنا چاہیں تو اس سے ہماری معلومات میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔ :p
 

منہاجین

محفلین
میرا اِنتظار کرنا

نبیل نے کہا:
اس وقت میرے کمپیوٹر پر تمام فونٹ موجود نہیں ہیں اور غدیر فونٹ مجھ سے ڈاؤنلوڈ نہیں ہو رہا۔ یہ سارے فونٹ میں گھر پر میرے پی سی میں موجود ہیں۔ میں گھر جا کر اس انسٹالر کو مکمل کرلوں گا۔

اگر کوئی اور صاحب usp10.dll کی خوبیوں پر روشنی ڈالنا چاہیں تو اس سے ہماری معلومات میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔ :p

بھائی صاحب!
یہ غضب مت کرنا۔ میں آپ کو اُردو فونٹس کی ایک زِپ فائل بنا کر ای-میل کر رہا ہوں۔ اُس میں غدیر سمیت دوسرے بھی بہت سے فونٹس بھی موجود ہیں، یہی کوئی 70 کے لگ بھگ۔
 

الف نظامی

لائبریرین
جناب منہاجین بھائی عرض یہ ہے کہ ستر فانٹس کا سائز اتنا زیادہ ہوگا کہ سسٹم کی پرفارمنس متاثر ہونے کا اشد خطرہ ہے۔ منتخب فانٹس بھیج دیں زیادہ سے زیادہ دس بارہ۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
منہاجین، بھائی صاحب میں کیا غضب کر رہا ہوں؟ میں تو بس ایک انسٹالر تیار کرنا چاہ رہا تھا تاکہ اس فورم کے ممبران کو فونٹس انسٹال کرنے اور انہیں استعمال کرنے میں آسانی ہوجائے۔ جیسا کہ آپ نے دیکھا ہے، فورم پر درجن کے قریب اردو فونٹ استعمال ہو رہے ہیں۔ بس یہی انسٹالر میں شامل کر دیے جائیں گے۔
 

منہاجین

محفلین
ایسا ویسا غضب

نبیل نے کہا:
منہاجین، بھائی صاحب میں کیا غضب کر رہا ہوں؟ میں تو بس ایک انسٹالر تیار کرنا چاہ رہا تھا تاکہ اس فورم کے ممبران کو فونٹس انسٹال کرنے اور انہیں استعمال کرنے میں آسانی ہوجائے۔ جیسا کہ آپ نے دیکھا ہے، فورم پر درجن کے قریب اردو فونٹ استعمال ہو رہے ہیں۔ بس یہی انسٹالر میں شامل کر دیے جائیں گے۔

اگر آپ کے پاس سورس کوڈ موجود ہے تو کیا ایسا نہیں ہو سکتا کہ آپ 2 قسم کے اِنسٹالر بنا دیں۔ ایک میں صرف اِس چوپال میں اِستعمال ہونے والے تمام فونٹس ہوں اور دوسرے میں آن لائن دنیا میں میسر تمام فونٹس شامل ہوں۔ اِس سے نوزائیدہ اُردو کمپیوٹنگ کو اپنے قدموں پر کھڑے ہونے میں خاصی سہولت ہو سکتی ہے۔ میرے پاس میسر تمام فونٹس پر مشتمل زِپ فائل کا حجم محض 5 ایم بی کے قریب ہے۔ اگر آپ کی آمادگی ہو تو فائل بھیجوں کیا؟
 

دوست

محفلین
اچھی بات ہے۔ کافی دن تو اس کا جواب ہی نہیں‌ملا تھا۔
ایسا کیجیے کہ دو انسٹالر بنا دیجیے۔ایک میں‌عمومی اور دوسرے میں تمام فونٹ۔
اس سے آسانی رہے گی۔
 
Top