اردو صوتی 3 کلیدی تختہ پیش خدمت ہے

الف عین

لائبریرین
وہ انتظار تھا جس کا یہ وہ سحر تو نہیں؟
حاضر ہے نیا ورژن۔ حالات کے جائزے سے معلوم ہوا کہ زیادہ تر لوگ کرلپ کا کی بورڈ ہی استعمال کرتے ہیں، اپنی ویب سائٹس اور بلاگس میں ربط دیتے ہیں، اور اسی کو معیار مانا جا رہا ہے۔ چنانچہ میں نے اپنا نقشہ اس سے بہت کم تبدیل کیا ہے۔ صرف ایک دو کنجیوں کے جیسے دو پیش کو ٹلڈے کی کنجی پر آلٹ جی آر کے ساتھ کر دیا ہے کہ دو زبر اور دو زیر پہلے ہی وہاں ہیں۔ اور کیوں کہ یہ بھی ان پیج کی ایک شکل ہی ہے، اس لئے میں نے ان پیج کے نقشے سے بھی وفادار ہونے کی کوشش کی ہے۔
ارکان انسٹال کرنے سے پہلے پ ڈ ف فائل دیکھ لیں نقشے کی۔ اگر آپ کو کسی بھی کلیدی تختے کی عمدہ مشق حاصل ہے، تو تجربہ کرنے کی کوشش نہ کریں۔ لیکن اگر آپ ابھی سیکھ ہی رہے ہیں تو بے شک اس پر خوب ہاتھ ساف کریں اور فیڈ بیک دیں۔
 

دوست

محفلین
اعجاز صاحب مجھے اس میں ہمزہ ی یعنی ئ نظر نہیں آرہی۔ یو پر ء ہے۔ ؤ بھی شاید وہیں جیسے پہلے تھے اوپر مساوی کے نشان پر۔ اس وقت بھی یہی عرض کی تھی کہ اس دونوں کا خاص خیال رکھیے گا۔
خیر آپ نے کرلپ کو معیار بنایا ہے۔ کیا آپ اردو ویب کے کی بورڈ کے نام سے میری گزارش کی گئی نقش بندی کے مطابق اس میں تبدیلی کرکے دے سکتے ہیں؟؟؟؟
 

جیہ

لائبریرین
الٹ جی آر ٹلڈے پر ضمتا ّ بھی نفیس ویب نسخ میں صحیح جگہ پر نہیں لگتا البتہ ایریل وغیرہ فانٹس میں صحیح لگتا ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
جوجو ضمتاً شاید سوائے مونو ٹائپ کے ایریل، ٹاہوما اور میرے اردو نقش اور میرےکچھ دوسرے فانٹس کے کسی فانٹ میں نہیں لگتا۔ نفیس کے ہر فانٹ کے علاوہ یہاں تک کہ بہترین فانٹ ۔ میری تحقیق کے مطابق۔ پاک ٹائپ تحریر میں بھی درست نہیں۔ اس وقت تو صرف اردو نقش کو ہی تکنیکی طور پر بہترین کہ سکتا ہوں۔
لیکن اس کا تعلق صوتیأ3 سے نہیں۔
اور شاکر، یہاں بھی جو لوگ محض محفل کا ہی کی بورڈ استعمال نہیں کرتے، وہ سب کرلپ کا استعمال کرتے ہیں، اور اسی کو معیار سمجھتے ہیں ۔ اس لئے اگر نقشہ بندی بہت تبدیل کی گئی تو بیشتر لوگوں کو مشکل ہی ہوگی۔ ان پیج استعمال کرنے والے بھی اب بھی بے شمار ہیں۔ اس لئے ٓ اور ئ میں نے اسی حاب سے رکھے اگرچہ مجھے پسند نہیں۔
 

دوست

محفلین
محترم تو اردو ویب کے لیے ایک الگ سے کی بورڈ بنا دیجیے نا۔ اگر زحمت نہ ہو تو۔ دیکھیں نہ آپ نے کرلپ والوں‌کے خیال کر لیا جو پہلے ہی کرلپ کا کی بورڈ استعمال کررہے تھے اور ہم بیچارے :cry: :cry:
جن کلیدوں‌کے لیے آپ نے اسے کرلپ میں‌ ترامیم کرکے تیار کیا ہے وہ تو عام صارف استعمال ہی نہیں‌کرتا۔
کیا ہی اچھا ہو کہ آپ اردو ویب کے لیے بھی ایک کی بورڈ تیار کرلیں۔
فیصلہ یہ ہوا تھا کہ اسی کی بورڈ کو اردو ویب پیڈ میں بھی شامل کر لیا جائے گا۔ اب میرے جیسے جو ئ کو u پر لکھتے ہیں جب یہ کی بورڈ اردو ویب میں شامل ہوا ان کا تو کباڑہ ہوجائے گا نا۔
ویسے اگر آپ کے پاس وقت نہ ہوا تو مجھے خود ہی کچھ کرنا پڑے گا جو کہ میں پچھلی بار بھی نہیں‌کرسکا تھا :)
 

الف عین

لائبریرین
ویب پیڈ جب سامنے آئے گا تو میں ضرور اس کے مطابق ایک اور اردو ویب کی بورڈ بنا کر پیش کروں گا۔ انشاءاللہ
 

دوست

محفلین
اچھی بات ہے لیکن میرا خیال ہے میں‌ ذاتی طور پر بھی اس کا پنگا شنگا لے کر دیکھوں۔ میرے ذہن میں‌ ایک منصوبہ بن رہا ہے اردو کی بورڈ بنانے کا۔
ونڈوز کے لیے بھی اور لینکس کے لیے بھی۔ اردو ویب، مقتدرہ اور آفتاب چونکہ مقتدرہ میں نے بنا کر دیا تھا اوپن پیڈ کے لیے اور اعجاز صاحب نے آفتاب یعنی تینوں کی یونیکوڈ تقشہ بندی دستیاب ہوگی مسئلہ صرف ترتیب دینے کا ہوگا وہ میں‌ کر لوں گا۔
اب امتحانوں کے بعد میری پہلی ترجیح یہی کام ہوگا۔
 

فرضی

محفلین
صوتی 3 کو میں نے بھی زیر بار کرکے انسٹال کر لیا ہے۔ یو کی کنجی پر ئ کے شاکر کے خیال سے میں بھی متفق ہوں۔
 

دوست

محفلین
ذرا صبر فرماؤ میرے بھائی میں سب ٹھیک کردوں گا پہلا کام انشاءاللہ یہ ہی ہوگا۔ لینکس کے لیے بھی اور اس کے لیے بھی کی بورڈ کی تیاری بس دو تین دن ہیں۔
ویسے اعجاز صاحب آپ کرلپ والوں پر کچھ زیادہ ہی مہربان نہیں؟؟
 

الف عین

لائبریرین
شاکر، سچ پوچھو تو میں تو کرلپ کا ربط دینے سے چِڑ جاتا ہوں۔ جسے دیکھو، اگر اردو تحریر کا امدادی ویب پیج بناتا ہے تو صرف اور صرف کرلپ کے صوتی کی بورڈ کا ربط دیتا ہے، اور یہی چِڑ اردو نسخ ایشیا ٹائپ سے بھی ہے۔ ہر سائٹ پر لکھا ہوتا ہے کہ پڑھنے میں پریشانی ہو تو یہ فانٹ ڈاؤن لوڈ کریں۔جیسے اس فانٹ کے بغیر اردو پڑھی ہی نہیں جا سکتی۔ جب کہ سچ پوچھو تو اس فانٹ میں درست نہیں پڑھی جا سکتی۔
جب ہر جگہ کرلپ کے کی بورڈ کا یہ بول بالا دیکھا اور خاص کر جیسبادی کا یہ کہنا کہ اسی کو معیار مانا جائے تو میں مجبور ہو گیا۔ حالاں کہ خود میں ان پیج استعمال نہیں کرتا اور نہ ماضی میں زیادہ کیا ہے۔ لیکن کون ہے اردو کمپیوٹنگ میں جس نے ان پیج کا صوتی استعمال نہیں کیا ہو؟
بہرحال اب جلد ہی میں مناسب تبدیلیاں اور کر دوں گا۔
 

فرضی

محفلین
استادِ محترم کی رہنمائی سے اب تو میں بھی کی بورڈ بنانا سیکھ گیا ہوں اور کسی بھی کنجی پر کوئی بھی لفظ لگانا از حد آسان کام ہے۔ لیکن چونکہ یہ ٹاپک استادِمحترم کا ہے اور اردو کے لیے ان کی کافی خدمات ہیں اس لیے میں چاہوں گا کہ استادِ محترم ہی شاکر اور وہاب کے لیے اور ان جیسے باقی دوستوں کے لیے ایک یوزر ڈیفائن کی بورڈ بنا دیں۔
 
جواب

یار تم لوگوں کو کیا پتہ ہے کہ جب بھی یہاں میں صوتی کی بورڈ کا عادی ہوجاتا ہوں اور پھر ان پیج میں کوئی مقالہ کمپوز کرتا ہوں ۔ جو کہ میری مجبوری ہوتی ہے۔ وہاں مجھے کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ دو دن تک تو کی بورڈ پر صحیح ہاتھ ہی نہیں بیٹھتا۔ پلیز یار تم لوگ کچھ کرو۔ کرلپ والوں نے اگر کسی غلط روایت کی بنیاد ڈالی ہے اور سب ہی اس کی پیروی کر رہے ہیں تو کیا ضروری ہے کہ اردو ویب والے بھی اس کی پیروی کریں۔
 

الف نظامی

لائبریرین
جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے کرلپ والوں کا صوتی تختہ ان پیج والا ہی ہے اور انہوں نے کوئی غلط روایت نہیں ڈالی۔ مسئلہ یہ ہے ہر شخص ایک عدد صوتی تختہ بنائے ہوئے ہے اورکرلپ والے ایک بار صوتی تختہ بنا کر اب اس کو بھول ہی گئے ہیں کہ نیا ورژن ہی بنا دیں۔ جب تک کسی ایک تختے کو سٹینڈرڈ نہیں بنایا جائے گا، یہ مسلہ رہے گا۔
 

دوست

محفلین
بہرحال جیسا کوئی چاہے ویسا استعمال کرے یہ اس کے شہری و انسانی حقوق میں شامل ہے۔ :wink: امید ہے جلد ہی اعجاز صاحب کی بورڈ پیش فرما دیں گے۔ اردو ویب پر بھی اوپن پیڈ نصب (نبیل بھائی کتھے اوکتنی دیر ہوگئی اس بات کو جب کی بورڈ بنا کر دیے تھے آپ کو) ہوجائے گا اور اگر اللہ نے توفیق دی تو لینکس کے لیے بھی کوئی ٹامک ٹوئی ماروں گا کی بورڈ کے سلسلے میں۔
 
راجہ صاحب آپ کرلپ کے تختے پر ذرا مجھے (سائل) لکھ کر دکھائیں ایسا لکھنے کےلیے اگر ان پیج کے کی بورڈ کی ،کی ،کرلپ کے کی بورڈ میں دبائی جائے تو سائل (ساءل ) اس طرح لکھا ہوا ملے گا۔ اب یہ غلط روایت نہیں تو کیا ہے۔ میرے جیسا بندہ جو کہ ان پیج میں بھی کام کرنے پر مجبور ہے یہ کیسے کر سکتا ہے۔ یوں بار بار غلطی ہوجاتی ہے۔
 

فرضی

محفلین
وہاب اور شاکر کا مسئلہ تو حل ہوگیا ہے۔ اعجاز اختر صاحب نے اردو دوست کے نام سے ایک نیا کی بورڈ بنا کر اسے ایک نئے تانے بانے میں پیش کر دیا ہے۔
 
غلطی ہے یا by design

اعجاز صاحب آپ کے صوتی 3 کی بورڈ میں مَیں نے ایک چیز نوٹ کی ہے کہ اس میں

(
اور
)

کرلپ کے قاعدے سے الٹ ہیں۔

کرلپ کے صوتی کی صورت میں بریکٹ ویسا ہی دکھتا ہے جیسا کی بورڈ پر ہے جب کہ صوتی 3 میں یہ الٹ ہے۔ کیا یہ غلطی ہے یا by design ایسا ہے؟
 

الف عین

لائبریرین
شارق۔ اس کی فرمائش کی گئی تھی مجھ سے، دیکھو وہ تانا بانا جہاں میں نے مشورے مانگے تھے۔ ارکان کا کہنا تھا کہ بریکٹس انگریزی کے مطابق ہی ہوں۔
 
Top