اردو شاعری کے کھٹے میٹھے رنگ

علی وقار

محفلین
شاعر عام طور پر دُور کی کوڑی لاتے ہیں اور مبالغہ آمیزی میں بھی بسا اوقات حدیں پار کر جاتے ہیں۔ یہ جو لڑی ہے، اس کی تشکیل کا مقصد فقط اتنا ہے کہ یہاں ایسے اشعار کی شراکت کی جائے جو بظاہر سنجیدہ معلوم ہوتے ہیں اور کسی مزاحیہ کلام کا حصہ نہیں مگر انہیں پڑھ کر ایسی 'فیلنگ'آتی ہے کہ شاید ایسے شعر کہنے کے بعد شاعر بھی گویا زیر لب مسکرا رہا ہو۔

تو جنابِ من، یہ رہا پہلا شعر۔


کیا جانے کیا لکھا تھا اسے اضطراب میں
قاصد کی لاش آئی ہے خط کے جواب میں

مومن خاں مومن
 
Top