اردو سیارہ ورکشاپ

ناموں پر سرخ نشان کرالر کی آخری کرالنگ کے نتیجے میں لگتے ہیں اور اس کے کئی اسباب ہو سکتے ہیں جو ناموں پر ہوور اوور کرنے سے معلوم ہو سکتے ہیں۔ مثلاً عرصہ دراز سے کوئی پوسٹ نہ کیا جانا، سائٹ ڈاؤن ہونا، سائٹ مواد سے خالی ہونا وغیرہ۔ اگلے مرحلے میں ہم ایسے اندراجات پر کام کرنے والے ہیں کو کسی سبب سرخ نشان دکھا رے ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر کے دن تو گنے جا چکے ہیں۔ :)
 
تمام ذاتی بلاگ جن پر سال 2011 میں کوئی بھی مراسلہ شائع نہیں ہوا ان کو سیارہ سے خارج کر دیا گیا ہے۔ اگر وہ دوبارہ فعال ہو جائیں تو دوبارہ شمولیت کی درخواست بھیج سکتے ہیں۔ ان میں پورٹل قسم کے بلاگ شامل نہیں ہیں مثلاً منظرنامہ، جہان قلم بلاگ اور وہ بلاگ جہاں سے سیارہ کی اپڈیٹ فراہم کی جاتی ہیں، ان کو برقرار رکھا گیا ہے۔

کچھ بلاگ جن کے فیڈ میں کچھ عارضی مسائل در پیش ہیں ان کو خارج نہیں کیا گیا ہے لیکن توقع کی جاتی ہے کہ ان کے مالکان فیڈ کی درستگی کے لئے جلدی ہی مناسب اقدامات اٹھائیں گے۔

ورڈپریس ڈاٹ پی کے کی خدمات غالباً دم توڑ چکی ہیں اس لئے اس ڈومین کے کم و بیش سبھی بلاگ خاموش ہیں، لہٰذا انھیں سیارہ سے خارج کر دیا گیا ہے۔ نیز اردو ٹیک کے پرانے بلاگ جو بہت پہلے دم توڑ چکے ہیں ان کو بھی سیارہ سے خارج کر دیا گیا ہے۔
 

محمداحمد

لائبریرین
دو ماہ کی مدت کچھ اتنی زیادہ نہیں ہے کہ سنجیدگی سے لکھنے والوں کی حوصلہ شکنی ہو جائے۔ اور پھر یہ حدود و قیود محض ان نئے بلاگروں کی اضافی آلائشوں سے سیارہ کو پاک رکھنے کی غرض سے متعین کیئے گئے ہیں جو بلاگ کی ویلکم پوسٹ کرنے سے بھی پہلے سیارہ میں شمولیت چاہتے ہیں۔ ایسے موقعوں کے لئے ہمارے یہاں ایک محاورہ استعمال کیا جاتا ہے کہ گاؤں بسا نہیں اور بھکاری پہلے آ گئے۔ قبلہ آپ یقین فرمائیں ایسے بلاگروں کی بلاگنگ موسمی بخار کی مانند ہوتی ہے جو چند روز اور چند عنوانات پر دم توڑ دیتی ہے۔ جب کہ ایک بار کوئی بلاگ سیارہ میں شامل ہو جائے تو سرور کے ریسورسیز ہر گھنٹے جند سیکینڈوں کی شرح سے اس کے نام ہوتے رہتے ہیں خواہ وہ تا حیات مردہ ہی کیوں نہ پڑا رہے۔

کم سے کم پوسٹ کی کوئی تعداد متعین نہیں لیکن نظامت کرنے والوں سے تھوڑی سی عقل کی توقع رکھی جاتی ہے۔ مثلاً اب سے پانچ ماہ قبل کسی نے بیس مراسلے ارسال کیے متواتر ایک ہی ماھ میں اور سے کے بعد پانچ ماہ کی مسلسل خاموشی تو اس کا کیا مطلب اخذ کیا جائے؟ وہیں ایک دوسرے بلاگر پچھلے پانچ ماہ میں ہر پندرہ دن پر ایک مراسلہ پوسٹ کرتے رہے، ان کے بارے میں کیا فیصلہ ہونا چاہیئے؟ حاصل کلام یہ کہ محض تعداد ہی نہیں تواتر بھی ذہن میں رکھنا ہوتا ہے۔ اس پوری کوشش کا مقصد ہی یہی ہے کہ سیارہ جیسی خدمت میں انھیں بلاگروں کا اندراج ہو جو متواتر لکھتے رہتے ہیں۔

یہ ورکشاپ اسی نیت سے منعقد کیا گای ہے کہ احباب اپنی رائے سے نوازیں۔ ویسے آپ ناظم ہوتے سیارہ کے تو آپ کی "مرضی" کیا ہوتی؟

اس جملے کو پڑھ کر خیال آیا کہ اپنے بلاگ کی خیر منائی جائے کیوں کہ ہماری اوسط پوسٹ تو پندرہ دن میں ایک بھی شاید نہ بنے، کہیں جرمِ خاموشی میں بغیر سیّارے کے خلا نوردی کی سزا نہ ہوجائے۔ :)

ویسے تفنن برطرف اگر سیّارہ کی انتظامیہ جو بھی پالیسی بنائے ہمیں اعتراض نہ ہوگا کیونکہ ہمیں معلوم ہے کہ اردو ویب اور اردو سیّارہ کا اصل مقصد اردو کے لئے زیادہ سے زیادہ خدمات ہی ہیں اور یہ ہی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔
 

عثمان

محفلین
سیارہ کو محض ایک فیڈ ایگریگیٹر تک محدود کرکے کسٹمائزیشن کی سہولت مہیا کردیں۔ بہت سے مسائل سے جان چھوٹ جائے گی۔
 

عین لام میم

محفلین
معلوم نہیں یہاں یہ درخواست دینا مناسب ہے یا نہیں لیکن سیارہ پہ میں نے پیغام بھیجا تھا، وہاں سے ابھی تک کوئی جواب موصول نہیں ہو سکا۔۔۔
گزارش یہ ہے کہ میرے بلاگ کا پتا بھی تبدیل ہو گیا ہے، اس لئے اس کی فیڈ بھی سیارہ میں تبدیل کر دی جائے تا کہ بلاگ پہ آنے والی نئی تحاریر ایگریگیٹر میں نظر آ سکیں۔
نیا ربط یہ ہے:
http://umairmalik.com/feed
 
پچھلے ایک ماہ سے مصروفیات نے کچھ یوں گھر رکھا تھا کہ سیارہ کی ای میل چیک کر پانا محال ہو رہا تھا۔ بہر کیف آج کچھ درخواستیں نمٹائی ہیں بقیہ اس ویک اینڈ تک مکمل کر دین گے ان شاء اللہ۔ ہم احباب کے تحمل کے لئے مشکور ہیں۔ :)
 

عین لام میم

محفلین
محترم ابھی تک بلاگ کا نیا پتا سیارہ میں اپڈیٹ نہیں ہوا۔۔۔۔ میرے نام (عمیر ملک) کے نیچے سرخ لائن بھی آ گئی ہے کیونکہ میرا پرانا پتا اب ختم ہو گیا ہے اور اس پہ یو آر ایل فارورڈنگ لگ گئی ہے۔ برائے مہربانی پتا تبدیل کر کے میرے بلاگ کی روزی یعنی ٹریفک کا راستہ دوبارہ بحال کریں۔
شکریہ
http://umairmalik.com
 

بلال

محفلین
ابن سعید بھائی کیا اردو سیارہ میں کوئی مسئلہ آیا ہوا ہے؟؟؟ فیس بک پر سننے میں آیا ہے کہ کل سے اپڈیٹ نہیں ہو رہا۔۔۔
 
ہاں غالباً اردو سیارہ کی سائٹ لاک کر دی گئی ہے۔ پچھلے دنوں اردو ویب پر ایک کوڈ انجکشن اٹیک ہوا تھا جس کے باعث اردو ویب کی کئی سائٹیں متاثر ہوئی تھیں۔ اب وقت ملتا ہے تو ہم اس کو درست کرتے ہیں۔ حفاظتی اقدامات کے طور پر ہم نے اولین کام یہی کیا کہ سب کچھ لاک کر دیا ہے۔ :)
 

اظفر

محفلین
اس اٹیک میں کوئی پروگرام آپ کی تمام یا بیشتر فائلوں میں کچھ اضافی اسکریپٹس شامل کر دیتا ہے جس سے کسی کو فائدہ اور/یا آپ کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ :)

کمال مثال ہے۔ ہمارا فایدہ دوسرے کا نقصان بھی لکھ سکتے تھے نا :(
مجھے ایک چیز سجھ نہیں آتی کہ ایک ہی سرور پر یہ سب ویب سایٹس ہونا زیادہ غیر محفوظ نہیں ہے کیا ؟
جب پوسٹس میں ایچ ٹی ایم ایل کی اجازت نہیں ہے پھر کوڈ انجیکٹ کہاں سے ہوتا ھے ؟ اور عام یوزر کو اپنے بلاگ یا ویب سایٹ پر اس سے بچنے کیلیے کیا کرنا چاہیے
 
کمال مثال ہے۔ ہمارا فایدہ دوسرے کا نقصان بھی لکھ سکتے تھے نا :(
مجھے ایک چیز سجھ نہیں آتی کہ ایک ہی سرور پر یہ سب ویب سایٹس ہونا زیادہ غیر محفوظ نہیں ہے کیا ؟
جب پوسٹس میں ایچ ٹی ایم ایل کی اجازت نہیں ہے پھر کوڈ انجیکٹ کہاں سے ہوتا ھے ؟ اور عام یوزر کو اپنے بلاگ یا ویب سایٹ پر اس سے بچنے کیلیے کیا کرنا چاہیے

تو ڈال ڈال میں پات پات۔ یہی پولیس اور مجرم یا ایڈمن اور ہیکر کی داستان رہی ہے۔ :)

غالباً کسی طور اردو ویب کا شیل اکاؤنٹ شکار ہوا تھا اور ہیکر کی اسکرپٹ کو اردو ویب کوڈ بیس تک رسائی مل گئی تھی۔

ایک سے زائد سرورس پر مکتلف پروجیکٹس کو ہوسٹ کرنا یقیناً زیادہ محفوظ ہے لیکن اس صورت میں ہوسٹنگ کے اخراجات اور ایڈمنسٹریشن کا اور ہیڈ بے حد بڑھ جائے گا۔ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ داٹا اور کوڈ بیس کا ریگیولر بنیادوں پر آف سائٹ بیک اپ لیتے رہیں۔ :)
 

بلال

محفلین
سعود بھائی کیا آپ اردو سیارہ کے متعلق تھوڑے بہت اندازے سے بتا سکتے ہیں کہ اس کی بحالی میں کتنا وقت لگے گا؟
 
Top