آداب!
میں ایک ویب سائٹ پر کام کر رہا ہوں جو کہ مکمل طور پر ایچ-ٹی-ایم-ایل اور سی-ایس-ایس بیسڈ ہے۔ ابھی اُس پر مزید کام کرنا باقی ہے۔۔۔ اُس سائٹ میں معروف شعرا کی کوئی 3 ہزار غزلیں اور تقریباً 700 نظمیں ہیں جو کہ یونیکوڈ میں ہیں۔ اِس کے علاوہ خطاطی اور مصوری کے شاہکار نمونے بھی شامل ہیں جو کہ ادب، بالخصوص اُردو ادب سے تعلق رکھتے ہیں۔
میں اُس سائٹ کے مواد کو "سَرچیبل" بنانا چاہتا ہوں تو میری آپ سے عرض صرف اتنی ہے کہ آپ "سَرچ" کا کوئی "جاوا سکرپٹ " کوڈ بتا دیں جو استعمال کیا جا سکے اور اُس سائٹ کے تمام اُردو مواد کو "سَرچیبل" کیا جا سکے۔ یعنی وہ تمام غزلیں اور نظمیں سَرچ کی جا سکیں اور مطلوبہ غزل تک پہنچا جا سکے۔
کوئی ایسا "جاوا سکرپٹ" کوڈ بھی بتا دیں جو تصویروں کو "سَرچ" کر سکے۔
براہِ مہربانی میری مدد اور راہنمائی فرمائیں۔ میں آپ کا تا حیات احسان مند رہوں گا۔
(نوٹ)
ویب سائٹ کا تمام مواد یونی کوڈ میں ہے البتہ خطاطی اور مصوری کے نمونے تصویری شکل میں آویزاں کئیے گئے ہیں۔
مجھے آپ کے مثبت جواب کا شدت سے انتظار ہے۔ پلیز، مجھے مایوس مت کیجئیے گا۔۔۔
خدا آپ کا حامی و ناصر ہو۔۔۔
صادقین علی سید
(مانسہرہ)​
 
زیک

مسافر
ویب سائٹ کے لئے ورڈپریس، جملہ یا کوئی اور کنٹینٹ مینجمنٹ سسٹم استعمال کر رہے ہیں؟ ڈیٹا کیا ڈیٹابیس میں سٹور ہے؟
 
اسد

محفلین
اگر آپ ایک مختصر ابتدائی ویب‌سائٹ تیار کر کے اس کا ربط مہیّا کر سکیں تو بہتر ہو گا۔ اس ویب‌سائٹ میں 20، 25 غزلیں، 10، 15 نظمیں اور 5، 10 تصاویر شامل کر دیں۔ اس کے بعد لوگوں کو آپ کی ویب‌سائٹ کے مطابق جواب دینے میں آسانی ہو گی، اور بار بار سوال نہیں پوچھنے پڑیں گے۔ تصاویر کے لیے alt ٹیگ ضرور استعمال کریں، اس کے علاوہ title استعمال کریں یا امیج کیپشن، کیونکہ سرچ ٹیکسٹ ہی ہو گا۔
 
ویب سائٹ کے تمام پیجز ایچ۔ٹی۔ایم۔ایل میں بنے ہوئے ہیں۔ سارا ڈیٹا ایک فولڈر میں موجود ہے۔ اس کی تیاری کے لئیے میں نے کوئی سٹوڈیو وغیرہ استعمال نہیں کیا۔ اگر آپ میں سے کوئی دوست اپنا ذاتی ای۔میل ایڈریس مجھے بھیج دیں تو میں آپ کو ویب سائٹ کے کچھ صفحات بھیج سکتا ہوں تا کہ آپ صحیح سے راہنمائی فرما سکیں۔۔۔ شکریہ۔۔۔
 
جدید

میرے خیال میں یہ بہتر طریقہ نہیں ہے۔ کوئی کنٹنٹ مینجمنٹ استعمال کرنا اچھا رہے گا
 
سعادت

تکنیکی معاون
میں ایک ویب سائٹ پر کام کر رہا ہوں جو کہ مکمل طور پر ایچ-ٹی-ایم-ایل اور سی-ایس-ایس بیسڈ ہے۔ ابھی اُس پر مزید کام کرنا باقی ہے۔۔۔ اُس سائٹ میں معروف شعرا کی کوئی 3 ہزار غزلیں اور تقریباً 700 نظمیں ہیں جو کہ یونیکوڈ میں ہیں۔

ویب سائٹ کے تمام پیجز ایچ۔ٹی۔ایم۔ایل میں بنے ہوئے ہیں۔ سارا ڈیٹا ایک فولڈر میں موجود ہے۔ اس کی تیاری کے لئیے میں نے کوئی سٹوڈیو وغیرہ استعمال نہیں کیا۔

تقریباً ۳۰۰۰ غزلوں اور ۷۰۰ نظموں پر مشتمل ویب‌سائٹ کے لیے مناسب یہی ہے کہ آپ کوئی کونٹینٹ مینجمنٹ سسٹم (سی‌ایم‌ایس) استعمال کریں۔ اس طرح آپ کو سائٹ کی ادارت اور دیکھ بھال میں کافی آسانی ہو گی۔ رہی تلاش، تو اس کی بنیادی فنکشنیلٹی آپ کو ہر اچھے سی‌ایم‌ایس میں مل جائے گی، اور بہتر تلاش کے لیے ایڈوانسڈ پلگ‌اِنز بھی۔

اگر آپ کی ترجیح یہ ہے کہ صارفین کو سَرو کی جانے والی ویب‌سائٹ مکمل طور پر سٹیٹک ایچ‌ٹی‌ایم‌ایل فائلز (اور متعلقہ سی‌ایس‌ایس وغیرہ) پر مشتمل ہو، تو آپ سی‌ایم‌ایس کے طور پر کسی سٹیٹک سائٹ جنریٹر کو بھی آزما سکتے ہیں۔ اکثر سٹیٹک سائٹ جنریٹرز کی جنریٹ کی گئی ویب‌سائٹس میں جاواسکرپٹ کے ذریعے تلاش کو انٹگریٹ کیا جا سکتا ہے۔

ایک حل یہ بھی ہے کہ آپ اپنی سائٹ کے لیے گوگل یا ڈَک‌ڈَک‌گو جیسے سرچ انجنز استعمال کریں۔
 
dehelvi

محفلین
اس کام کو اسٹیٹک سے ڈائنامک کی طرف منتقل کیجیے، اس کے لئے جیسا کہ دیگر احباب نے مشورہ دیا کہ ورڈ پریس، جملہ یا کوئی کونٹینٹ منیجمنٹ سسٹم استعمال فرمائیں۔
 
Top