اردو سنٹر کلین بولڈ

بحث کراؤ

فیصل عظیم نے کہا:
فیصل تم اپنے بیانات بدل رہے ہو۔ پہلے پہل ہی صاف کہہ دیا ہوتا کہ کسی ساتھی کی تلاش میں ہو جو کام بانٹ سکے۔

برادرم شارق آپ کی بات سر آنکھوں پر میں نے کوئی شکوہ نہیں کیا تھا ہاں ساتھیوں کی ضرورت ہر انسان کو رہتی ہے البتہ میرے یہاں بات کرنے کا یہ مقصد نہیں تھا ۔ بلکہ سچ میں پچھلے دنوں میں میں اردو سنٹر کو بیچنے پر آمادہ تھا ۔ اسکی وجہ میری تفصیلی عرضداشت میں بیان ہوچکی ہے ۔ اردو محفل ہو یا اردو سنٹر مجھے ان دونوں میں کوئی فرق نظر نہیں آتا البتہ اب آپکی بھابی نے کام سنبھالنے کا کہ کر اور ایک بہن نے مجھے سمجھا کر اسے جاری رکھنے پر آمادہ کر لیا ہے ۔ جہاں تک بات بیان بدلنے کی ہے تو جب کوئی ارادہ کسی محفل میں پیش کیا جاتا ہے تو اسکا مطلب یہ ہوتا ہے کہ میں یہ ارادہ رکھتا ہوں اگر میں غلط ہوں تو مجھے اسکا حل تلاش کرنے میں معاونت کی جائے نہ کہ اگر کسی کے سمجھانے پر میں اپنا ارادہ بدل دوں تو اسے بیانات بدلنے کا کہا جائے ۔ (ویسے مجھے برا نہیں لگا کہیں یہ نہ سمجھ لینا کہ برا لگا ہے اور خود بھی برا مت ماننا) ۔

آج ایک پروپوزل آیا ہے اردو سنٹر پر ای میل سروس شروع کرنے کا ۔ 25 میگا بائیٹ اسپیس اور ان لیمیٹیڈ اکاؤنٹس کی آفر ہے ۔ اس پر بات چیت چل رہی ہے انشاء اللہ امید ہے اگر تمام امور پر اتفاق رائے ہوگیا تو اردو سنٹر پر مفت ای میل کی سہولت فراہم کر دی جائے گی ۔

اسکے علاوہ اردو سنٹر پر وقت کے ضیاع کا بھی ایک منصوبہ ملا ہے جسے آن لائن گیمز سیکشن کا نام دیا جانے کو کہا جا رہا ہے جس میں ارکان آن لائن گیمز کھیل اور ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے ۔

اردو سنٹر کی موجودہ پورٹل آپ دیکھ ہی چکے ہیں اس میں اردو میں کام کرنے کے امکانات کا اندازہ لگا کر ہی میں نے اسے اختیار کیا ہے ۔ انشاء اللہ جلد ہی اس سلسلے میں خوش خبری سننے کو ملے گی ۔ کہ یہ پیکیج بھی پبلک کر دیا جاے گا ۔ بمعہ ڈومین نیم اور ہوسٹنگ کی سہولت کے (یعنی ایک شرط ہوگی سائیٹ اردو ہو ۔ یونی کوڈ ہو ۔ پیکیجز ہم دیں گے ۔ ہوسٹنگ ہم کریں گے ۔ اور تمام سہولیات کی فراہمی بھی کریں گے
ابھی اور بھی بہت سے منصوبے ہیں جن پر کام کرنا ہے ۔ بس ذرا انتظار ۔ ۔ ۔ ۔ !

میں مایوسی کی انتہا پر تھا بالکل تھا مگر اسکی وجوہات کا ذکر میں کر چکا ہوں مگر جیسا وہ کہتے ہیں نہ کہ ہر چیز میں ایک انتہا کے بعد نئی ابتدا ہوتی ہے اور وہی آنے والی روشن صبح کی وجہ بھی بنتی ہے ۔ میرے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا ۔ آپ ساتھیوں کی محبت نے مجھے نیا حوصلہ دیا ۔ نئی امنگ دی ۔ اس سلسلے میں میں ماورا اور نبیل کا انتہائی شکر گزار ہوں جنہوں نے ذاتی دلچسپی لے کر میرے ساتھ اس وقت میں گفتگو کی اور اسے ڈی فیوز کرنے میں میرا ساتھ دیا ۔

میں نے آج اپنے برے بھائی سے پاکستان میں بات کی ہے اور انہوں نے مجھے خوب ڈانٹا اور کہا اگر یہ حرکت کی تو (سنسر کر رہا ہوں) ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ وغیرہ وغیرہ اور انہوں نے اپنی آفس میں دو آدمیوں کو صرف اسی کام کے لیئے مختص کر دیا ہے ۔ نہ صرف یہ بلکہ اردو ماسنجر جو مارکیٹ میں ہیں ان میں سے ایک ریپلیکا جو کہ اردو سنٹر میل سروس کے ساتھ انٹیگریٹ ہوگا بھی تیار کرنے کا عندیہ دیا ہے ۔ لیجئے ہم پھر میدان میں ہیں اور انشاء اللہ پوری آب و تاب کے ساتھ ہیں ۔


بس آپ لوگوں کی دعائیں اور محبتیں درکار ہیں اور کچھ نہیں اور وہی ہیں جن کی بناء پر میرا خراب شدہ دماغ ٹھکانے پر آیا ہے ۔ اور اردو کی خدمت کسی ایک کا نہیں ہم سب کا کام ہے اور میں جہاں تک ممکن ہوا اس سلسلے میں آپ لوگوں کے ساتھ رہوں گا اور امید رکھتا ہوں کہ آپ بھی میرے ساتھ ہونگے ۔


آپ سب کا اپنا
فیصل


فیصل میری تم سے درخواست ہوگی کہ اردو سینٹر پر تم جو سروسز مہیا کرنے کا ارادہ کر رہے ہو اس کو یہاں پر یا اردو کمپیوٹنگ گروہ پر پیش کرو اور دوستوں سے رائے لو۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ تمہارے پراجیکٹ کا اسکوپ خاصا بڑا ہے اور بہتر ہے کہ تم اپنا ایک فوکس رکھو۔ اس سلسلے میں میری کسی مدد کی ضرورت ہو تو میں حاضر ہوں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
فیصل، میری بھی یہی رائے ہے کہ کام اتنا ہی شروع کرو جسے تم realistically مکمل کر سکو اور اسے سنبھال سکو۔ تم نے اپنے پراجیکٹ کا اتنا بڑا سکوپ ڈیفائن کر دیا ہے اور تم عملاً اردو سینٹر پر اکیلے کام کرنے والے ہو۔
 

رضوان

محفلین
لو فیصل آپ تو آگ لینے نکلے تھے مگر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مبارک ہو مجھ سے کچھ نہ ہوسکے گا کوئی امید نہ رکھنا۔ پہلے بتادینا اچھا ہوتا ہے۔ :lol:
 

دوست

محفلین
اتنا لمبا کوما۔
اب اگر بحال ہوبھی جائے تو پرانے صارفین کونسا واپس آجائیں گے۔
 
(مرحوم) کیوں

یہ فیصل عظیم کے نام کے ساتھ (مرحوم) کیوں لگا ہوا ہے۔ کیا واقعی وہ نکل لیے ہیں یا پھر یہ شادی شدہ والا مرحوم ہے؟
 

دوست

محفلین
چند دن پہلے ان کی ایک پوسٹ دیکھی ہے یہیں کہیں انھوں نے تب سے اپنے نام کے ساتھ مرحوم لگایا ہوا ہے۔ شاید تفتیش سے بچنے کے لیے۔ آخر ایک اچھی بھلی چلی چلائی چوپال اجڑ گئی اردو کی۔ ان کی وجہ سے تو نہیں‌ پھر بھی منتظم تو یہی تھے۔
 

باذوق

محفلین
مکرر آمد ۔۔۔

اُردو سنٹر
دوبارہ شروع ہو گیا ہے یہاں
http://www.urducenter.net/texturdu/

لیکن لاگ آن ہونے پر ۔۔۔۔ ؟؟
جو پتا ، براؤزر کے ایڈریس میں لکھا آتا ہے ۔۔۔ اس میں .com کی جگہ .net لکھ کر لاگ آن ہونے کی کوشش کرنا پڑے گی ۔۔۔

بہرحال ۔۔۔ مبارکاں فیصل بھائی ۔۔۔
ویسے آپ آخر ہیں کہاں ؟؟
 
یہ سرور کا مسئلہ ہے قیصر بھائی کو کہا ہے جس دن ہو گیا چالو ہو گی مگر یہ پرابلم یہ ہے کہ سرور پر اکاؤنٹ ڈاٹ کام کا ہے ۔ جبکہ ڈاٹ نیٹ کو اس پر پارک کیا ہوا تھا ۔ اب صرف اور صرف سرور پر اکاؤنٹ ری نیم کرنا باقی ہے ۔ مگر ابھی یہ کام مکمل نہیں ہوا ہے ۔ اسی لئے دوبارہ چالو نہیں کہ سکتے ۔ بلکہ دعا کر سکتے ہیں کہ قیصر بھائی ذرا جلدی سے کام مکمل کر دیں ۔ مسئلہ تب پیدا ہوتا ہے جب کسی جگہ سے سرور ہوم ڈائریکٹری کو کال کرتا ہے تو کیونکہ ہوم ڈائریکٹری ڈاٹ کام ہے اس لئے وہ ڈاٹ کام پر چلی جاتی ہے ۔ امید ہے مسئلہ سمجھ میں آگیا ہوگا
 
Top