اردو سب ٹائیٹلز The Terminal

عین لام میم

محفلین
میں کافی عرصے سے اس فلم کے سب ٹائیٹلز بنانے میں مصروف تھا۔ درمیان میں بہت لمبہ وقفہ آ گیا تھا جس کی وجہ سے کام التوا کا شکار ہو گیا تھا۔
لیکن اب یہ کام مکمل ہو گیا ہے اور اردو میں سب ٹائیٹلز بن چکے ہیں۔
یہاں سے ڈاؤنلوڈ کیے جا سکتے ہیں۔
اس فلم کی ٹورنٹ فائل یہاں سے مل سکتی ہے۔

فلم کے بارے میں تھوڑا سا بتاتا چلوں کہ یہ فلم ٹام ہینکس کی ہے جو کہ ایک مشہور اکیڈمی ایوارڈ یافتہ اداکار ہیں۔ فلم کے ہدایت کار سٹیون شپیلبرگ ہیں۔
فلم کا مرکزی کردار (ٹام ہینکس) ایک ایسے وقت میں امریکی ہوائی اڈے پر اترتا ہے جب اس کا ملک اندرونی بغاوت کا شکار ہوتا ہے اور اس کے امریکہ پہنچنے سے پہلے ہی باغی شبخون مار کر حکومت کا تختہ الٹ دیتے ہیں۔ اسے بتایا جاتا ہے کہ اس کے ملک کا وجود اب نہیں رہا، لہذا اس کی شہریت اب مشکوک ہو چکی ہے اسلئے اب اسے نیویارک میں داخلے کی اجازت نہیں مل سکتی۔ اور ملکی حالات کی وجہ سے اسے ڈی پورٹ بھی نہیں کیا جا سکتا۔ اس لئے اسے عارضی طور پہ اسی ہوائی اڈے کے بین الاقوامی لاؤنج میں رکنا ہو گا جب تک کہ معاملہ اوکے نہ ہو جائے۔ ایک ایسا شخص جو انگریزی زبان سے نا آشنا ہے، لوگوں کے ہجوم میں تنہا رہ جاتا ہے۔
مزید معلومات کیلئے یہاں جائیں۔
 

شہزاد وحید

محفلین
اچھا۔ چلو میں ڈاؤنلوڈ کرتا ہوں یہ فلم۔ مجھے ویسے بھی مسٹر ٹام کی فلمیں کافی پسند آتی ہیں۔ ان کی یہ فلم اتفاق سے میں نے نہیں دیکھی ہوئی تو اب ذرا اردو سب ٹائٹلز کا بھی تجربہ کر لیتے ہیں۔ شکریہ جناب اردوسب ٹائیٹلز کے لئیے۔
 

شہزاد وحید

محفلین
او نہیں یار، میرا تجربہ کچھ اچھا ثابت نہیں ہوا۔ مجھے انگلش سب ٹائٹلز لگا کر دیکھنی پڑی ہے یہ فلم۔ کیوں کہ مسلئہ یہ ہوا رہا تھا کہ ایک طرف تو انگلش بھی سمجھ آرہی تھی اور دوسری طرف اردو بھی۔ اب سمجھ نہیں آرہا تھا کہ کس لینگوئج کی طرف توجہ دوں۔ تو میں نے پھر انگلش زبان میں ہی دیکھنے کا فیصلہ کیا۔ شاید انگریزی سے بلکل ہی نابلد افراد کے لئیے مفید ثابت ہوں اردو سب ٹائٹلز۔ ویسے بھی فارسی اور عربی میں بھی ہر فلم کے سب ٹائیٹلز موجود ہوتے ہیں۔ اردو ایک اچھا اضافہ ہوگا۔
 

شہزاد وحید

محفلین
آپ کا بھی شکریہ عارف ساحب۔
نہیں سافٹویئر تو نہیں۔ ۔ بس ورد پیڈ اور ابنِ ضیا کی مدد سے۔۔۔۔۔!
یہ سب ٹائیٹلز ٹیکسٹ فائل میں ہیں۔ میں نے ان کو srt. اور پھر .sub. میں کنورٹ کر کے دیکھا تو صحیح کام نہیں کر رہے تھے۔ میرا خیال تھا کہ پلیئیر ٹیکسٹ فائل کو سب ٹائیٹلز شو کرنے کے لئیے پِک نہیں کرے گا تو میں نے ویسے ہی چیک کیا تو پلیئیر نے ٹیکسٹ فائل کو بھی پِک کر لیا تو سب ٹائیٹلز شو کرنے شروع کر دئیے۔ اور بلکل صحیح شو ہورہے تھے۔
 

شہزاد وحید

محفلین
ویسے میں نے مووی ان چار لنکس سے ڈاؤنلوڈ کی تھی۔ بہت فاسٹ لنک ہیں۔ اور مووی کی کوالٹی بھی عمدہ ہے۔

کوڈ:
http://www.mediafire.com/?ggbt1jyrftl
http://www.mediafire.com/?ztudyhqkgxx
http://www.mediafire.com/?d1duzyj7edz
http://www.mediafire.com/?toxxn3mn2wz
 

عین لام میم

محفلین
گوگل پہ جب اردو سب ٹائیٹلز لکھ کر تلاش کریں تو جو پہلا لنک سامنے آتا ہے اس پہ کئی فلموں کے سب ٹائیٹلز دئیے ہوئے ہیں اردو کے نام سے۔۔۔۔
جب میں نے ان کو ڈاؤنلوڈ کرکے کھولا تو کسی اور زبان کے لگ رہے ہیں۔ لیکن اردو کے نام سے کیوں چھاپے گئے ہیں؟
سب کے سب ایک ہی فارمیٹ کی زبان میں ہیں۔۔۔!!
کوئی اور بھی دیکھ کر بتائے کہ میں نے صحیح سمجھا ہے یا کوئی اور مسئلہ ہے۔۔۔:grin::noxxx:
 

عین لام میم

محفلین
کوئی صاحب/صاحبہ مووی دیکھ کر سب ٹائیٹلز کے بارے میں بھی رائے دیں نا۔ ۔ ۔ ۔!
شاید آجکل لوگ فلمیں نہیں دیکھ رہے۔ ۔ ۔ خیر!
 

طارق راحیل

محفلین
میرے پاس یہ اردو ٹوٹی پھوٹی دیکھائ دیتی ہے مطلب کہ حرف الگ الگ
کلاسک میڈیا پلیئر پر دیکھتا ہوں
وجہ سمجھ نہیں آتی
ٹیکن بھی ایسی ہی تھی
کیا کروں؟؟
 
میں نے آج ہی دیکھی ہے اردو سب ٹائٹلز کے ساتھ۔بہت زبردست فلم تھی اور سب ٹائٹلز بھی شاندار تھے شکریہ عین لام میم نون صاحب
چند سکرین شاٹس ملاحظہ ہوں
terminal2.png


terminal1.png

term3.png
 
کیا کوئی صاحب بتا سکتے ہیں کہ اردو سب ٹائٹل کہاں سےاور کس طرح حاصل کئے جاتے ہیں اور فلم کے ساتھ کس طرح دیکھے جاتے ہیں ،
پیشگی شکریہ
:)
 
Top