اردو زبان استعمال کی جائے، اراکین قومی اسمبلی کا انگریزی میں مطالبہ

ابوشامل

محفلین
[FONT=&quot]حیرت ہے کسی کی اس خبر پر نظر نہیں پڑی، اور اگر پڑی بھی ہے تو یہاں تبصرے کے لیے پیش نہ کی۔ بہرحال اردو و علاقائی زبانوں کے استعمال کی بات تو انگریزی زبان میں ہی جچتی ہے نا؟ آخر اردو ہماری "نیشنل لینگویج" ہے :)
[/FONT]

[FONT=&quot][/FONT]
[FONT=&quot]حوالہ روزنامہ جنگ کراچی اشاعت 21 نومبر 2008ء بروز جمعہ
[/FONT]
[FONT=&quot]
[/FONT]

[FONT=&quot]عدالتی کارروائی سمیت سرکاری سطح پر اردو زبان استعمال کی جائے،ارکان قومی اسمبلی کا حکومت سے مطالبہ[/FONT][FONT=&quot][/FONT]​
[FONT=&quot]اسلام آباد (ایجنسیز) اراکین قومی اسمبلی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اُردو زبان کو سرکاری سطح پر اس کا جائز مقام دیا جائے۔ عدالتی کارروائی کے علاوہ سرکاری سطح پر بھی اُردو زبان استعمال کی جائے۔ حکومت نے تسلیم کیا کہ اُردو کو قومی زبان ہونے کے باوجود اس کا مقام نہیں مل سکا۔ جمعرات کے روز قومی اسمبلی میں عبدالقادر پٹیل نے اُردو زبان کو ملک بھر میں سرکاری زبان کے طور پر متعارف کروانے کا مطالبہ کیا جس کے جواب میں وفاقی وزیرڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ اردو کو ملک میں سرکاری زبان بنانا ایک بہت بڑا ٹاسک ہے یہ حکومت کی اولین ترجیح ہے تاہم اسے سرکاری زبان کے طور پر رائج کرنے میں وقت درکار ہے اور اس حوالے سے کوئی ٹائم فریم نہیں دیا جا سکتا۔ آئین کے مطابق ذریعہ اظہار اُردو ہونا چاہیے مگر بد قسمتی سے اُردو کو اس کا مقام نہیں مل سکا۔ انہوں نے کہا کہ تمام عدالتی امور بھی اردو میں ہونے چاہئیں۔حکومتی رکن اسمبلی نفیسہ شاہ نے انگریزی میں خطاب کرتے ہوئے علاقائی زبانوں کی اہمیت اجاگر کرنے کا مطالبہ کیا جبکہ ریاض حسین پیر زادہ نے مطالبہ کیا کہ صدر اور وزیر اعظم اپنے بیرونی دوروں میں اُردو زبان بولیں اور اپنے ساتھ مترجم رکھیں اگر چینی، ایرانی اور عرب اپنی زبان کو ترجیح دیتے ہیں تو ہم کیوں نہیں دیتے۔ انہوں نے کہا کہ دورہ امریکا کے دوران وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے بارے میں اطلاعات ملیں کہ وہ اچھے طریقہ سے انگلش نہیں بول سکے اس لئے وہ اُردو ہی بولیں تو اچھا ہے۔[/FONT]​
 

طالوت

محفلین
انہوں نے کہا کہ دورہ امریکا کے دوران وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے بارے میں اطلاعات ملیں کہ وہ اچھے طریقہ سے انگلش نہیں بول سکے اس لئے وہ اُردو ہی بولیں تو اچھا ہے۔[/font][/right]
میں کیوں جھوٹ بولوں گا مجھے اس سے کیا فائدہ ؟ ! ۔۔۔۔۔ کچھ ایسا ہی طرز عمل ہے
وسلام
 
Top