اردو دوست

الف عین

لائبریرین
میرے عزیز شاکر عرف دوست کی مایوسی دیکھی نہیں گئ تو ان کے لئے حاضر ہے یہ نیا کی بورڈ
اردو دوست
کے نام سے ہی۔ ان پیج کا خیال بھی رکھتے ہوئے آج میں نے اردو ۲۰۰۰، ان پیج کا چوری سینہ زری ورژن استعمال کر کے دیکھا تو سمجھ میں نہیں آیا کہ اس میں شفٹ 4 میں ئ کا کیا مطلب ہے۔ بہر حال اس میں مفرد ہمزہ بھی ہمزہ ی کام کرتی ہے جو یونی کوڈ میں نہیں کرتی، اس لئے میں نے مفرد ہمزہ کو الگ ہی کر دیا ہے۔ یہ اب آلٹ جی آر یو پر ہے۔
اس میں ؤ اور ئ میں ان کی پسند کا خیال رکھا گیا ہے۔ یو کی کنجی اور شفٹ 4، دونوں کنجیوں پر میں نے "ئ " رکھا ہے تاکہ کسی کو پریشانی نہ ہو۔ او پر ہ، ۃ اور ۂ شامل ہیں تینوں حالتوں میں ایچ پر ھھھھھ، ح کے ساتھ عربی گول ہ بھی دے دی ہے۔الف مقصورہ کا بھی خیال رکھا گیا ہے، آئ کی کنجی پر آلٹ جی آر میں
میں اعداد اردو کے ہی پسند کرتا ہوں۔اور اعداد اس میں بھی اردو میں ہیں۔ لیکن ان پیج سے مطابقت کی وجہ سے کچھ کنجیوں کو میں نے شفٹ کی جگہ آلٹ جی آر پر منتقل کیا تو انگریزی اعداد کے لئے وہاں جگ نہیں رہی۔ ان کو اب میں نے آخری سطر میں ترتیب سے دال دیا ہے۔ کنٹرول کیریکٹرس کیوں کہ سب استعمال نہیں کرتے، اس لے ان کو میں نے بکھیر دیا ہے، زوج زونج تو اببھی جیس کے نقشے کے مطابق ق اور و پر ہیں۔ لیکن ایل آر گروہ کو ڈی ایف اور جی پر، اور آر ایل گروہ کو پی اور بریکٹس پر کر دیا ہے۔
 

فرضی

محفلین
بہت خوب استادِ محترم، شاکر اور وہاب کا گلہ اب یقیناً دور ہو جائے گا۔
کی بورڈ کا نام اچھا تجویز کیا ہے۔ اردو دوست۔۔۔
 

دوست

محفلین
بہت شکریہ اعجاز صاحب۔ آپ کی کرم نوازی کا اب میری طرف سے بھی ایک خوشخبری۔ کل دو تین بار سر کھپائی کے بعد مجھے کرلپ کے صوتی کی بورڈ کی سمجھ آہی گئی میری مراد لینکس والے کی بورڈ سے ہے۔ پھر میں نے ابتدائی طور پر اس میں اختلافی تبدیلیاں یعنی ئ، ؤ اور ء کو مناسب جگہوں پر بمطابق اردو ویب کیبورڈ کیا۔ اس کی تنصیب کے بعد سب ٹھیک ٹھاک تھا۔ اس کا کوڈ پیش خدمت ہے اور مزید اس کی ترتیب کچھ ایسے ہوگی۔
پہلی کنجی `یا~ ہے۔ اس کے بعد ایک پھر دو پھر تین۔ یہ بارہ بنتی ہیں۔ اس کے بعد کیو سے بارہ پھراے سے گیارہ اور آخر میں زیڈ سے دس۔ ہر ایک لائن کو ایک الگ کوڈ دیا گیا ہے۔ اور نبیل بھائی کے ویب پیڈ/اوپن پیڈ کے کی بورڈ کی طرح‌ سامنے یونیکوڈ قدریں دی گئی ہیں
کوڈ:
  key <AD01> {  [     0x1000642  ,       0x1000652      ]     };
جیسا کہ اوپر مثال سے واضح ہے یہاں <AD01> سے مراد دوسری قطار اور پہلا بٹن ہے یعنی کیو۔ اس میں پہلی قدر ق کی ہے دوسری سکون یا جزم کی۔ پہلی نارمل دوسری شفٹ پر ہے۔ ابھی میں نے آلٹ جی آر والا کام نہیں کرکے دیکھا اس پر میرے خیال میں آلٹ جی آر اسی طرح کومہ ڈال کر ایک اور قدر کا اضافہ کرنےسے آجائے گا۔
کہیں غلطی کی ہوتو دوست تصحیح‌کردیں۔ کی بورڈ یہ ہے۔
کوڈ:
// based on a keyboard map from an 'xkb/symbols/ur' file
// Contact: Nadir Durrani
// E-mail : [email]aquadurrani@hotmail.com[/email]
// $XFree86$

partial default alphanumeric_keys
xkb_symbols "basic" {
   name[Group1]= "Arabic";

// NOTES:
//
// there is also combined shadda diacritis in AltGr position of simple
// diacritics fatha, fathatan, damma, dammatan, kasra and kasratan
// should a third state be added to Group2 ?
//

   key <TLDE> {  [     0x100064d  ,       0x100064b      ]     };
   key <AE01> {  [     0x1000031  ,       0x1000021      ]     };
   key <AE02> {  [     0x1000032  ,       0x100066C      ]     };
   key <AE03> {  [     0x1000033  ,       0x1000600     ]     };
   key <AE04> {  [     0x1000034  ,       0x1000626      ]     };
   key <AE05> {  [     0x1000035  ,       0x1000003      ]     };
   key <AE06> {  [     0x1000036  ,       0x10006d6      ]     };
   key <AE07> {  [     0x1000037  ,       0x1000654      ]     };
   key <AE08> {  [     0x1000038  ,       0x100064c      ]     };
   key <AE09> {  [     0x1000039  ,       0x1000029      ]     };
   key <AE10> {  [     0x1000030  ,       0x1000028      ]     };
   key <AE11> {  [     0x1000623  ,       0x1000651      ]     };
   key <AE12> {  [     0x1000624  ,       0x1000622      ]     };
   key <AD01> {  [     0x1000642  ,       0x1000652      ]     };
   key <AD02> {  [     0x1000648  ,       0x1000624      ]     };
   key <AD03> {  [     0x1000639  ,       0x1000651      ]     };
   key <AD04> {  [     0x1000631  ,       0x1000691      ]     };
   key <AD05> {  [     0x100062a  ,       0x1000679      ]     };
   key <AD06> {  [     0x10006d2  ,       0x1000601      ]     };
   key <AD07> {  [     0x1000626  ,       0x1000621      ]     };
   key <AD08> {  [     0x10006cc  ,       0x1000670      ]     };
   key <AD09> {  [     0x10006c1  ,       0x10006c3      ]     };
   key <AD10> {  [     0x100067e  ,       0x100064f      ]     };
   key <AD11> {  [     0x100005d  ,       0x1000670      ]     };
   key <AD12> {  [     0x100005b  ,       0x1000670      ]     };

   key <AC01> {  [     0x1000627  ,       0x1000622      ]     };
   key <AC02> {  [     0x1000633  ,       0x1000635      ]     };
   key <AC03> {  [     0x100062f  ,       0x1000688      ]     };
   key <AC04> {  [     0x1000641  ,       0x1000003      ]     };
   key <AC05> {  [     0x10006af  ,       0x100063a      ]     };
   key <AC06> {  [     0x10006be  ,       0x100062d      ]     };
   key <AC07> {  [     0x100062c  ,       0x1000636      ]     };
   key <AC08> {  [     0x10006a9  ,       0x100062e      ]     };
   key <AC09> {  [     0x1000644  ,       0x1000613      ]     };
   key <AC10> {  [     0x100061b  ,       0x100003a      ]     };
   key <AC11> {  [     0x1000670  ,       0x1000022       ]     };
   key <BKSL> {  [     0x100060e ,        0x1000614      ]     };

   key <LSGT> {  [            bar ,       brokenbar      ]     };
   key <AB01> {  [     0x1000632  ,       0x1000630      ]     };
   key <AB02> {  [     0x1000634  ,       0x1000698      ]     };
   key <AB03> {  [     0x1000686  ,       0x100062b      ]     };
   key <AB04> {  [     0x1000637  ,       0x1000638      ]     };
   key <AB05> {  [     0x1000628  ,       0x1000612      ]     };
   key <AB06> {  [     0x1000646  ,       0x10006ba      ]     };
   key <AB07> {  [     0x1000645  ,       0x1000003      ]     };
   key <AB08> {  [     0x100060c  ,       0x1000650      ]     };
   key <AB09> {  [     0x10006d4  ,       0x100064e      ]     };
   key <AB10> {  [     0x1000003  ,       0x100061f      ]     };

   // End alphanumeric section
};

partial alphanumeric_keys
xkb_symbols "qwerty" {
   include "pc/ar(basic)"
};

partial alphanumeric_keys
xkb_symbols "azerty" {
   include "pc/ar(basic)"

   // the north african arabic keyboard differs from the middle east one
   // by the numeric row; it follows French keyboard style
   //
   // PROBLEM: some chars are inaccessible: ! @ # $ % ^ *
   // should they go elsewhere? replace " ' that are now in double ?
   // also, dead_circumflex and dead_diaeresis from French keyboard
   // as well as ugrave are missing, which questions the utility of the
   // other accentuated latin letters. Maybe this is useful only with
   // a French keyboard in Group1 ? Then, shouldn't Group1 be filled ?

   key <AE01> {  [       ampersand,               1      ]       };
   key <AE02> {  [          eacute,               2      ]       };
   key <AE03> {  [        quotedbl,               3      ]       };
   key <AE04> {  [      apostrophe,               4      ]       };
   key <AE05> {  [       parenleft,               5      ]       };
   key <AE06> {  [           minus,               6      ]       };
   key <AE07> {  [          egrave,               7      ]       };
   key <AE08> {  [      underscore,               8      ]       };
   key <AE09> {  [        ccedilla,               9      ]       };
   key <AE10> {  [          agrave,               0      ]       };
   key <AE11> {  [      parenright,          degree      ]       };
};

partial alphanumeric_keys
xkb_symbols "digits" {
   include "pc/ar(basic)"

   // use arabic script digits

   key <AE01> {  [       0x1000661,          exclam      ]       };
   key <AE02> {  [       0x1000662,              at      ]       };
   key <AE03> {  [       0x1000663,      numbersign      ]       };
   key <AE04> {  [       0x1000664,          dollar      ]       };
   key <AE05> {  [       0x1000665,         percent      ]       };
   key <AE06> {  [       0x1000666,     asciicircum      ]       };
   key <AE07> {  [       0x1000667,       ampersand      ]       };
   key <AE08> {  [       0x1000668,        asterisk      ]       };
   key <AE09> {  [       0x1000669,       parenleft      ]       };
   key <AE10> {  [       0x1000660,      parenright      ]       };
};

partial alphanumeric_keys
xkb_symbols "qwerty_digits" {
   include "pc/ar(digits)"
};

partial alphanumeric_keys
xkb_symbols "azerty_digits" {
   include "pc/ar(azerty)"
      key <AE01> {  [       ampersand,       0x1000661      ]       };
   key <AE02> {  [          eacute,       0x1000662      ]       };
   key <AE03> {  [        quotedbl,       0x1000663      ]       };
   key <AE04> {  [      apostrophe,       0x1000664      ]       };
   key <AE05> {  [       parenleft,       0x1000665      ]       };
   key <AE06> {  [           minus,       0x1000666      ]       };
   key <AE07> {  [          egrave,       0x1000667      ]       };
   key <AE08> {  [      underscore,       0x1000668      ]       };
   key <AE09> {  [        ccedilla,       0x1000669      ]       };
   key <AE10> {  [          agrave,       0x1000660      ]       };
};
 
اعجاز صاحب اس میں الف مدہ آ کو شفٹ + کی جگہ شفٹ ا پر رکھ دیں تو بہت آسانی ہو جائے گی۔ دوسرا میں نے اسے انسٹال کرکے دیکھا ہے مگر ئ اب بھی شفٹ 4 پر ہی ہے۔ کیا یہ مسئلہ میرے ساتھ ہی ہے یا باقی لوگوں کے ساتھ بھی ہے۔
 

دوست

محفلین
شفٹ اے پر آ بھی نہیں‌ ہے۔ 123 کی جگہ بھی اوپر کی بجائے نیچے آلٹ جی آر پر کردی گئی ہے۔ یونیکوڈ کنٹرول حروف کو بھی بکھیر دیا گیا ہے۔ اگر انھیں ان کی اصل جگہ پر رہنے دیا جاتا اسی طرح 123 اپنی طےشدہ جگہ ہوتے۔ اردو کی گنتی آلٹ جی آر پر چلی جاتی اور اردو کی باقی علامات ان خالی جگہوں پر ڈال دی جاتیں بہتر نہ ہوتا؟؟
 

الف عین

لائبریرین
محب علوی نے کہا:
اعجاز صاحب اس میں الف مدہ آ کو شفٹ + کی جگہ شفٹ ا پر رکھ دیں تو بہت آسانی ہو جائے گی۔ دوسرا میں نے اسے انسٹال کرکے دیکھا ہے مگر ئ اب بھی شفٹ 4 پر ہی ہے۔ کیا یہ مسئلہ میرے ساتھ ہی ہے یا باقی لوگوں کے ساتھ بھی ہے۔
ئ اب دو جگہ ہیں شفٹ 4 پر بھی اور یو پر بھی۔
 
جی ایک مسئلہ تو حل ہوگیا ہے اس دن شاید میرا کمپیوٹر ری سٹارٹ نہیں ہوا تھا اس لیے نہیں لکھ رہا تھا۔

الف مدہ کو اس کے اصل مقام پر رکھ دیں تو اردو دوست زندہ باد :lol:
 

فرضی

محفلین
الف مدہ کا مسئلہ ہے، باقی کا تو ٹھیک ہی لگتا ہے۔ برائے مہربانی الف مدہ کو اے + شفٹ پر رکھ دیں۔ اب وہاں پر چھوٹا مدہ ہے جو اردو میں تو استعمال نہیں ہوتا۔ البتہ عربی عبارت میں کام آتا ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
خالی مدہ بھی اردو میں کام آتا ہے اگر اسے الف کے بعد لگایا جائے۔ بہر حال اب مناسب تبدیلی جلد ہی کر دوں گا اور کل تک اسے پوسٹ کر دوں گا۔ خاطر جمع رکھیں آپ سب احباب۔
 

الف عین

لائبریرین
حاضر ہے۔ خاطر جمع واپس کر دیں جہاں سےلائے تھے۔
اور اگر نبیل بھی اردو اعداد ہی پسند کریں تو پھر اسی کو اردو ویب پیڈ کے لئے منتخب کیا جائے تو کیسا رہے؟
 

Attachments

  • rev.urdudost_140.zip
    95.1 KB · مناظر: 45
جواب

اب ایک اور مشکل اعجاز صاحب( ء) ٹائپ میں (کامے) سے زیادہ استعمال ہوتا ہے۔ اور آپ نے ء کے لیے AlT+ctrl+uکا انتخاب کیا ہے۔ جو کہ ٹائپ کرتے وقت بہت مشکلات پیدا کرتا ہے ۔ اس لیے ء کو Shift+uپر رہنے دئیے جائے اور (کامہ) کو Alt+ctrl+uپر رکھا جائے تو بہتر ہوگا۔ جبکہ ہندوسوں کے لیے میری تجویز تو یہ ہے کہ انھیں انگریزی میں رہنے دیا جائے اگر کسی قسم کے مسائل نہ ہوں۔ مجھے ہمیشہ نبیل کے اردو پیڈ میں ٹائپ کرتے ہوئے آسانی محسوس ہوتی ہے اس لیے دوست کی بورڈ کو ہوبہو نبیل کے پیڈ کی طرح سیٹ کر دیا جائے تو صرف مجھے نہیں بلکہ باقی دوستوں کو بھی اس میں آسانی محسوس ہوگی۔
 

الف عین

لائبریرین
کاما تو کاما پر ہی ہے۔ وہاب تم الٹے پیش میں کنفیوز کر رہے ہو شاید جو یو پر ہے آلٹ جی آر میں۔ (شاید، مجھے بھی چیک کرنا ہے، وہ کی بورڈ گھر کے لیپ ٹاپ میں ہے)
 

فرضی

محفلین
الٹا پیش ہی ہے۔ جو کہ “یو“ شفٹ پر ہے اور اسے ہونا “یو“ الٹ جی آر پر چاہیے تھا۔ جبکہ ھمزہ کو شفٹ “یو“ پر ہونا چاہیے۔
 

دوست

محفلین
اصل میں ابھی تک کی بورڈ میں‌ کئی خامیاں‌ ہیں۔ اگر نبیل بھائی نقش بندی کا مسودہ پیش کردیں تو کی بورڈ بنا کردینے کو میں تیار ہوں۔ میرے پاس م س کا متعلقہ سافٹ ویر اس وقت نصب شدہ موجود ہے مگر میں اس لیے کی بورڈ نہیں‌ بنارہا کہ پوری نقش بندی میرے پاس دستیاب نہیں۔
 

الف عین

لائبریرین
میں تو یہ زیادہ لاجیکل مانتا ہوں کہ ہمزہ محض بہت کم استعمال میں آتا ہے، محفل کی پوسٹس میں ہی دیکھ لیں، سوائے ماوراء کے نام کے کسی نے ہمزہ شاید ہی استعمال کیا ہو۔ لیکن کماحقہٗ زیادہ استعمال میں آیا ہوگا۔
 
یہ الٹا پیش تو جناب میں نے کبھی زندگی میں استعمال نہیں کیا۔ چار سال سے کمپوزنگ کر رہا ہوں۔ اسی وجہ سے میں نے یہ مشورہ دیا تھا اور فرضی کاووٹ بھی تو میرے حق میں ‌رہا تو کیاارادہ ہے اختر صاحب۔ محترم میں آج کل وکی پیڈیا پر کام کر رہا ہوں‌اور وہاں کی بورڈ کی اشد ضرورت ہے۔ اس لیے پلیز کچھ کریں آپ کے اس حمزہ والے مسئلے سے میرے لیے مسائل وہیں کے وہیں ہیں۔ اس کے علاوہ عربی ہندسے بھی ایشیاء ٹائپ نسخ میں ڈبوں کی صورت میں نظرآ رہے ہیں۔ اس لیے ہندسے انگریزی کے رہیں تو بہتر ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
وہاب کمپوزنگ کرنے والوں کو تو انگریزی اعداد سے نفرت سی ہونی چاہئے۔ تم کو انگریزی چاہئے۔ ان پیج میں تو تم نے بھی اردو اعداد ہی ٹائپ کئے ہوں گے۔ اور اسی طرح مجھے یہ بھی تعجب ہوتا ہے کہ ان پیج استعمال کرنے والے تجربہ کار حضرات بھی تنوین، ؤ، ۂ وغیرہ میں اغلاط کرتے ہیں۔ تمھاری ٹائپ کی ہوئی ساری کتابوں میں مجھے یہی سب ٹھیک کرنا پڑا۔ نالہ دل یا نالہءدل کو نالۂ دل سے ۔ اور تو اور بہت سے حضرات تنوین میں دو زبر کی جگہ ڈبل کوٹس ٹائپ کرتے ہیں۔ رات ہی تلمیذ صاحب کی ایک پوسٹ میں بھی یہی دیکھا۔ اور سرور بھائ کی ساری کتابوں میں۔ برا نہ ماننا، میرا اشارہ یہ تھا کہ کمپوزنگ والوں کو اپنی اغلاط سدھارنے والا کی بورڈ استعمال کرنا چاہئے نا کہ ان کی غلطیوں کے مطابق بنایا گیا۔
 
Top