اردو دوست

دوست

محفلین
انگریزی اعداد تو سمجھین اب معیار سا بن گیا ہے۔ محفل میں بھی شروع شروع میں‌کتنا مسئلہ ہوا تھا عربی اعداد کی وجہ سے ایشیا ٹائپ میں ڈبے دکھتے تھے۔ کتابت والے تو خصوصًا انگریزی اعداد استعمال کرتے ہیں۔
 

الف عین

لائبریرین
شاکر، کچھ چھپی ہوئی اردو کتابیں دیکھو اور بتاؤ کہ کتنی فی صد کتابوں میں انگیزی میں صفحہ نمبر ہیں؟
 
جناب اعجاز صاحب ان پیج کی بات اور ہے جہاں ہم اردو ہندسے استعمال کرتے ہیں۔ وہ تو پرنٹ کرنے ہوتے ہیں۔ لیکن یہاں تو مسئلہ ایشیاء ٹائپ نسخ کا ہے ہر ویب پیج اسی کو استعمال میں لائے تیار ہوتی ہے ۔ اور پھر عربی کے ہندسے ڈبے نظر آتے ہیں۔ آگے کی بورڈ کے حوالے سے آپ کی مرضی اب مجبوری ہے مجھے بھی نئے کی بورڈ بنانا سیکھنا ہوگا۔
 

دوست

محفلین
اعجاز صاحب بےشک اردو اعداد بھی استعمال ہوتے ہیں۔ مگر میرے سامنے اردو کے ڈائجسٹ ہیں۔ جہاں کم از کم 80٪ میں صفحات کے نمبر سے لے کر سنہ تک سب انگریزی اعداد میں چلتے ہیں۔ اور میرا خیال ہے بڑا اردو دان طبقہ مطالعہ کے سلسلے میں رسالوں تک ہی محدود ہے۔
ویب کے لحاظ سے میں اردو/عربی اعداد کی محدودیت کا ذکر کرچکا ہوں۔ اس لیے بہتر یہی ہے انھیں تبرک کے لیے آلٹ جی آر پر ہی رکھا جائے۔
 

الف عین

لائبریرین
شاید پاکستان میں انگریزی کے اعداد زیادہ استعمال میں آتے ہیں۔ میں نے آج چودہ کتابوں میں دیکھا تو محض چار کتابوں میں انگرزی کے اعداد نظر آئے۔
اور سوال ایشیا ٹائپ فانٹ کا ہے تو میں تو اکثر اس کی نا اہلی کی شکایت کرتا رہتا ہوں۔ نسق قسم کے فانٹس اگر لقگقں کق پسند نہیں آ رہے تو آخر نفیس ویب نسخ میں کیا برائ ہے؟ ویسے میں یہ ضرور مانتا ہوں کہ سب سے خراب فانٹ نفیس نستعلیق ہے۔
اب آپ سب کہہ رہے ہیں تو کل اردو دوست کو پھر ترمیم کر دوں گا۔
 

الف عین

لائبریرین
لیجئے حاضر ہے اردو دوست 2
لیکن جیسا کہ کہا جاتا ہے کہ سب کو خوش کرنا مشکل ہے، وہی صورتِ حال میری ہے۔ دیکھیں اپ لوڈ ہوتا ہے یا نہیں۔
 

الف عین

لائبریرین
ڈاؤن لوڈ کرنے سے پہلے ان زپ کر کے ورڈ فائل میں لے آؤٹ ضرور دیکھیں۔ اور انسٹال کرنے سے پہلے پرانا ورژن نکال دیں۔
 
جواب

شکریہ اعجاز صاحب ۔ اب مسئلہ حل ہو گیا ہے۔ لیکن پھر ایک بات کی طرف آپ کی توجہ دلانا چاہتا ہوں۔ کی بورڈ کے Alt+ctrl+keyمیں شامل کیے گئے الفاظ ایم ایس ورلڈ میں ٹائپنگ کرتے ہوئے کام نہیں کرتے ۔ بلکہ ورلڈ کی اپنی شارٹ کٹ کیز انہی کیز سے جڑی ہوئی ہیں۔
 

الف عین

لائبریرین
ایسی دو ایک کنجیاں ہی ہہں وہاب، ساری تو نہیں۔ اگر تم وہ کنجیاں استعمال نہیں کرتے تو ان کو ڈس ایبل کر دو یا شارت کٹ تبدیل کر دو۔
 

فرضی

محفلین
جواب

وہاب اعجاز خان نے کہا:
شکریہ اعجاز صاحب ۔ اب مسئلہ حل ہو گیا ہے۔ لیکن پھر ایک بات کی طرف آپ کی توجہ دلانا چاہتا ہوں۔ کی بورڈ کے Alt+ctrl+keyمیں شامل کیے گئے الفاظ ایم ایس ورلڈ میں ٹائپنگ کرتے ہوئے کام نہیں کرتے ۔ بلکہ ورلڈ کی اپنی شارٹ کٹ کیز انہی کیز سے جڑی ہوئی ہیں۔

وہاب بھائی آپ ورڈ میں AltGr کا بٹن استعمال کریں بجائے Alt+Ctrl+Shift کے، پھر آپ کو مسئلہ نہیں ہوگا۔
AltGr کا بٹن سپیس بار کے دائیں طرف کے Alt کو کہتے ہیں۔
 

دوست

محفلین
میں نے تو سنا تھا کہ کنٹرول + آلٹ کو آلٹ جی آر کہتے ہیں اور استعمال بھی یہی کرتا آیا ہوں۔ :shock: :shock: اور ٹھیک بھی چلتا ہے :shock: :shock:
 

فرضی

محفلین
دوست نے کہا:
میں نے تو سنا تھا کہ کنٹرول + آلٹ کو آلٹ جی آر کہتے ہیں اور استعمال بھی یہی کرتا آیا ہوں۔ :shock: :shock: اور ٹھیک بھی چلتا ہے :shock: :shock:

شاکر آپکا کہنا بھی درست ہے۔ کام کرتا ہے اگر سپیس بار کے دائیں جانب کے ctrl+Alt کو اکھٹا پریس کیا جائے۔ لیکن آلٹ جی آر سپیش بار کے دائیں جانب کے آلٹ بٹن کو ہی کہا جاتا ہے اور جب صرف ایک بٹن دبانے سے کام چل سکتا ہے تو دو بٹن دبانے کی کیا ضرورت ہے۔
 

فرضی

محفلین
میں نے ابھی کنٹرول+ آلٹ دبا کر ورڈ میں لکھنے کی کوشش کی شاکر تو کچھ اردو حروف تو ٹھیک لکھے جا سکتے ہیں لیکن کچھ لیٹرز کے ساتھ ورڈ اپنے ہی کمانڈ لے لیتی ہے۔ جبکہ آلٹ ج آر یعنی دائیاں آلٹ دبانے سے تمام حرف اردو کے ہی لکھے جاتے ہیں۔ آپ بھی کوشش کر کے دیکھئے۔
 

دوست

محفلین
میں نے م س ورڈ استعمال نہیں کیا اردو سپورٹ کے ساتھ ہمیشہ اوپن آفس رائٹر ہی استعمال کرتا ہوں۔
 

راج

محفلین
معاف کیجئے اعجاز صاحب اپ کی محنت قابل تعریف ہے مگر آپ کا یہ اردو دوست اور آفتاب میں زمیں آسمان کا فرق ہے- اگر اپ برا نہ مانے تو مجھے وہ سافٹویر دیں تو میں ہی اس پر کام کروں اور اگر کوئی پریشانی ہو تو میں آپ کو کی بورڈ کا لے آوٹ دیتا ہوں آپ خود ہی اس پر کام کرسکتے ہیں-
 
Top