اردو دان اس فائل کو دیکھیں

نبیل

تکنیکی معاون
اردو میں اصطلاحات کی معیار بندی نہ ہونے کے باعث ہم بار بار ان کے تراجم کے معاملے پر آگے نہیں بڑھ پاتے۔ کیا مقتدرہ اردو زبان والوں نے اس سلسلے میں کوئی کام نہیں کیا ہوا؟ دوسرے اگر ہم فارسی یا عربی اصطلاحات کے معیار کو سامنے رکھیں تو کم از کم اتنا ضرور معلوم ہو سکے گا کہ ان زبانوں میں کس حد انگریزی اصطلاحات کا ترجمہ کیا جاتا ہے۔
 
دوست

محفلین
مقتدرہ والوں نے کچھ ترجمے تو اچھے کیے ہیں۔ ایک دو جگہ کام خراب بھی کیا ہے جب م ف آفس کا ترجمہ کیا تو۔ گلوبل سائنس کے مدیر علیم احمد اس کمیٹی میں شامل تھے جو ترجمہ کررہی تھی وہ شکوہ ایک جگہ شکوہ کرتے ہیں‌ کہ زوم ان اور زوم آؤٹ کے ان کے مشورے کے مطابق اندر کی طرف اور باہر کی طرف نہیں بلکہ زوم اندر اور زوم باہر کیا گیا ہے۔
ہے کوئی گل۔
ویسے سر منظر بہترین لفظ ہے۔
وقاص بھائی میں آپ کے تحفظات جانتا ہوں کہ صارف کو مشکل ہوگی۔ یقین کیجیے صرف ایک بار ہوگی۔ اس کےبعد نہیں۔
نبیل بھائی آپ کی بات ٹھیک ہے کہ دوسری زبانوں سے پتہ کرنا چاہیے۔ کوئی دوست جو ان سے رابطے میں رہتا ہو‌ ضرور مطلع کرے۔ اپنے راجہ صاحب اگر اٹلی والوں کے حال سے کچھ مطلع کردیں۔ مہوش د کی شاید فارسی والوں سے سلام دعا ہے وہ کچھ پتہ کردیں۔
بہرحال پتہ کیجیے دوسرے اردو کو مزاج کچھ شاعرانہ ہے اس لیے دل کرتا ہے کچھ آرٹسٹک قسم کے نام ہوں۔ :wink:
 
mwalam

محفلین
نبیل نے کہا:
اردو میں اصطلاحات کی معیار بندی نہ ہونے کے باعث ہم بار بار ان کے تراجم کے معاملے پر آگے نہیں بڑھ پاتے۔ کیا مقتدرہ اردو زبان والوں نے اس سلسلے میں کوئی کام نہیں کیا ہوا؟ دوسرے اگر ہم فارسی یا عربی اصطلاحات کے معیار کو سامنے رکھیں تو کم از کم اتنا ضرور معلوم ہو سکے گا کہ ان زبانوں میں کس حد انگریزی اصطلاحات کا ترجمہ کیا جاتا ہے۔
نبیل بھائی میرے تزدیک اسکا ایک اور حل بھی ہے ۔ پہلے ہم لوگ ترجمہ کرتے ہیں ۔ بعد میں ان کی اصطلاحات میں تبدیلیاں کرتے رہیں گے ۔ آپکا کیا خیال ہے ۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
بالکل ٹھیک ہے وقاص۔ میرا بھی ہمیشہ یہی نقطہ نظر رہا ہے کہ کام کی رفتار میں فرق نہیں پڑنا چاہیے۔ ایک کام یہ بھی کیا جا سکتا ہےکہ جو ترجمہ ہوتا جائے اسی کو بنیاد بنا کر ایک glassary تشکیل دی جاتی رہے جو کہ آئندہ ترجمے کے کام کے لیے مفید ثابت ہو اور اسی میں تصحیح کا کام بھی کیا جا سکے۔
 
صحیح کہا آپ نے ۔ ایک online ڈیٹا بیس ہونا چاہیے جس میں انگلش کا لفظ اور اسکا ترجمہ ہونا چاہئیے
 
دوست

محفلین
بالکل ٹھیک ہے یہ۔
تو اللہ کا نام لے کر آپ اسی کو لے لیں سرِمنظر کو ہی۔ یہ لفظ سر منظر کی بجائے سرِمنظر لکھیں میرے خیال میں۔
اللہ خیر رکھے میں بھی آرہا ہوں بس آج پانچ ہوگئے۔ تین رہتے ہیں ابھی۔
 
اس کام میں مجھے اور منصور کو بھی شامل رکھیں وقاص اور کام کو بانٹنے کی طرف توجہ دیں تاکہ اس کے مطابق سب کام کر سکیں اور کام کی رفتار کا جائزہ لیا جا سکے۔ اس کے علاوہ اسد سعید نے بھی اس کام کے لیے آمادگی ظاہر کی تھی انہیں بھی ذاتی پیغام کے ذریعہ مطلع کردیں۔
 
Top