اردو دائرۃ معارف العلوم

Ukashah

محفلین
اور اس کے بعد شمشاد بھائی غائب ۔ یا خود ہیکر صاحب ہی غائب ہو گئے ۔ دونوں میں سے ایک غائب ضرور ہوا ہے ۔ ;)
 

hackerspk

محفلین
السلام علیکم،
دیر سے حاضری کی معذرت کرنے کی بجائے مصروفیت کی وجہ تحریر کرتا ہوں۔ میرا بی ایس کا آخری سمیسٹر چل رہا ہے۔ اس لیے مقالہ لکھنے میں مصروف تھا نیز اردو دائرۃ معارف کو وکی میڈیا سافٹ وئیر میں تبدیل کر دیا ہے جو ایک طویل اور صبر آزما کام تھا۔ ہوسٹنگ والے روز گلہ کرتے تھے کہ ڈیٹا بیس نے سرور کو افیونی بنا دیا ہے۔ فی الوقت ڈیٹا بیس کا حجم اٹھارہ سو ایم بی ہے۔ الحمد للہ یہ کام تکیمیل کو پہنچا نیز انگریزی اردو لغت کا اضافہ کیا ہے جو تقریبا دو لاکھ پچاس ہزار الفاظ پر مشتمل ہے۔ جن میں سے دو لاکھ سولہ ہزار الفاظ اپلوڈ ہو چکے ہیں۔
http://urduencyclopedia.org/englishdictionary/index.php
اور عام انسائکلوپیڈیا کو زمرہ جات میں تقسیم کر رہا ہوں۔ زمرہ جات بنانے پھر اساتذہ سے وقت لے کر غلطیوں کی تصحیح کرنے میں کافی وقت صرف ہوتا ہے۔ مجھے امید ہے کہ جلد ہی خالی انسائکلوپیڈیا (چار پانچ سو مضامین اور زمرہ جات کے ساتھ) متعارف کرواؤں گا۔ دس کے قریب سافٹ وئیر (خود کار بوٹ) بنائے ہیں۔ جن سے انسائکلوپیڈیا کے کام کو تیز کرنے میں مدد ملے گی۔
 

hackerspk

محفلین
میں نے پہلی فرصت میں جواب ارسال کر دیا تھا۔ بخدا یہ سرور یا امجد کی غلطی ہو گی اس نے ارسال میں سال لگا دیا
 

انتہا

محفلین
مجھے گولڈن ڈکشنری کے لیے اردو سے انگریزی لغت کا اطلاقیہ چاہیے، لیکن مسئلہ یہ ہے کہ وہ ایکٹو نہیں ہو رہا۔
 
Top