اردو جملہ / ممبو

نبیل

تکنیکی معاون
اب جبکہ جملہ کونٹینٹ منیجمنٹ سسٹم پر مبنی جریدے پر کام کا آغاز ہوا چاہتا ہے تو اس کے ساتھ ہی ایک اردو جملہ پیکج کی تیاری کا کام بھی شروع کیا جا سکتا ہے اور اردو phpbb کی طرح اسے بھی عوام الناس کے لیے پیش کیا جا سکتا ہے۔ جملہ کی لینگویج فائلوں کا ترجمہ تقریباً مکمل ہے۔ میں نے کئی ماہ قبل اردو ممبو کا ایک انسٹالیشن پیکج تیار کیا تھا جو کہ اب کافی آؤٹ آف ڈیٹ‌ ہو گیا ہے۔ اب پھر سے مجھے جملہ کا ایک اردو پیکج تیار کرنا پڑے گا۔ اس میں زیادہ کام جملہ ٹمپلیٹس کی کسٹمائزیشن کا ہے۔ بہرحال یہ کام بھی وقت کے ساتھ ساتھ ہوتا جائے گا۔
 

زیک

مسافر
نبیل: یہ یقیناً اچھا آئیڈیا ہے۔ میں جملہ کی نئی ورژن کو پراجیکٹس والی ریپازٹری میں ڈال دیتا ہوں اور پھر ہم اس پر کام شروع کر دیتے ہیں۔ جب مقامیانے کا کام کچھ شروع ہو گیا تو اس کا ذیلی فورم بھی بنا لیں گے اور پراجیکٹس والے سائٹ پر بھی ڈال دیں گے۔
 
Top