اردو تحریروں کا حصول!

اعجاز

محفلین
یہ جو اردو تحریریں لکھی یا ترجمہ کی جارہی ہیں ان کو حاصل کرنے کا کیا طریقہ ہے؟
کیا قراں کا ترجمہ بھی کسی منصوبے کا حصہ ہے؟
 

زیک

مسافر
اعجاز: آپ کا اشارہ ہمارے ڈیجٹل لائبریری پراجیکٹ کی طرف ہے۔ فی الحال تو لائبریری والے فورمز میں ارکان ان کی ای‌بکس بنا کر ٹیسٹ کر رہے ہیں۔ جلد ہم ان کتابوں کو کسی باقاعدہ طریقے سے رکھیں گے کہ ڈاؤنلوڈ کرنے میں آسانی ہو۔ ابھی تو اس پر کام شروع ہوا ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اس کے لیے ایک ڈیٹابیس اور اس کا فرنٹ اینڈ بنانے کے بارے میں یہاں گفتگو ہو چکی ہے، لیکن یہ اسی وقت مناسب ہوگا جب ای بکس کی ایک خاطر خواہ تعداد تیار ہو چکے گی۔

جہان تک قرآن کے اردو ترجمہ کا تعلق ہے، یہ پہلے ہی نیٹ پر موجود ہے۔ اسی فورم کے ڈاؤنلوڈ سیکشن میں QuranViewer کا اردو پلگ ان موجود ہے۔ اس کے علاوہ عرفان القران ڈاٹ کام پر پورا اردو ترجمہ تحریری شکل میں دستیاب ہے۔
 
Top