اردو ایکشن ویڈیو گیم

خوشی کی بات ہے کہ پاکستان میں سافٹ ویئر کی انڈسٹری تیزی سے میچیور ہورہی ہے اور کئی سمت میں بیک وقت ترقی کر رہی ہے۔ اب پاکستان میں ڈیویلپ کردہ ایک وڈیو گیم بھی مارکیٹ میں آیا ہے۔ کمانڈو 4 کے نام سے ہے اور اسے مائیکروپوائنٹ نے ڈیویلپ کیا ہے۔ خاصا پروفیشنل کام کیا گیا ہے۔

http://www.commando4.com/
 

نبیل

تکنیکی معاون
شارق، ربط فراہم کرنے کا شکریہ۔ گیم کا موضوع کافی خطرناک چنا ہے اس کمپنی نے۔ اس کے جواب میں تو کوئی انڈین کمپنی بھی اس سے ملتی جلتی گیم نکال سکتی ہے، جیسا کہ وہ اپنی فلموں میں عموماً کرتے رہے ہیں۔
 

دوست

محفلین
مجھے انتظار ہے کہ کب مارکیٹ میں اس کا کریکڈ ورژن آئے تاکہ میں بھی اس سے لطف اندوز ہوسکوں۔ شاید میرے پی ون سسٹم پر نہ چلے تاہم کسی دوست کا تو بھلا ہوگا اسے دے دوں گا سی ڈی۔ 8)
 
درخواست

شاکر: میں درخواست کروں گا کہ گیم خرید لو اگر دلچسپی نہ ہو پھر بھی، میرا یہی ارادہ ہے کیونکہ 125 روپے کا ہے اور پاکستان میں کہیں بھی بغیر ڈاک خرچ بھیجیں گے۔ اس سے ہماری سافٹ ویئر انڈسٹری کابھلا ہوگا۔

نبیل: جی ہاں موضوع وہی ہے جو باعثِ نزاع ہے دونوں ملکوں میں اسی لئے میں نے زیادہ تفصیل یہاں نہ لکھی۔ گیم کی اہم بات اردو میں آڈیو ہے اور یہی بات یہاں کے لئے اہم ہے۔
 
Top