اردو امیج ہوسٹنگ -- جی آپ بتائیں

ان میں سے بہتر آپ کے خیال میں کون سی سائٹ ہے؟

  • http://i.canvas.pk

    Votes: 12 75.0%
  • http://canvas.pk/ih

    Votes: 4 25.0%
  • http://canvas.pk/ih4

    Votes: 2 12.5%

  • Total voters
    16
جواب نمبر 4 میں بچے کی تصویر ۔۔ اول ۔۔ کہیں بھی شیئر کی جا سکتی ہے۔
جواب نمبر 18 میں چوپرجی (لاہور) کی پرانی تصویر ۔۔ دوم ۔۔ عمدہ ہے اور واضح ہے۔
بقیہ کے بارے میں یہ کہنا بہت مشکل ہے کہ ’’کیوں نہیں؟‘‘ کہ یہ بات فنِ لطیف کی ہے۔
 
ملٹی فائل اپلوڈ آپشن اچھی لگی۔ جس سے کئی فائلیں ایک وقت میں اپلوڈ کر سکتے ہیں۔
آئی کینوس کی کچھ خصوصیات: http://i.canvas.pk
1:ZIP File آپ بہت سی تصویروں کی ایک zip بنا کر اپ لوڈ کریں گے تو تمام تصویریں آ جائیں گی۔
2:by URLs انٹرنیٹ پر اگر کوئی تصویر پسند ہے تو پہلے اپنے کمپیوٹر پہ ڈاؤن لوڈ کر کے پھر امیج ہوسٹ پہ اپ لوڈ کرنے کے بجائے اس کی لوکیشن کاپی یہاں پیسٹ کریں گے تو وہ تصویر یہاں آ جا ئے گی۔
3: Filter URL کسی ویب سائٹ کے صفحے پہ بہت سی پسندیدہ تصویریں ہیں اور آپ شئیر کرنا چاہتے ہیں تو اس صفحے کا ایڈریس پیسٹ کر کے وہاں کی ساری تصویریں آئی کینوس پہ لوڈ ہو جائیں گی۔
4:Text کچھ بھی لکھیں وہ پوری تحریر تصویر کے طور پہ سیو ہو جائے گی اور آپ اس تصویر کو شئیر کر لیں۔ ایسا خاص طور پہ ای میل ایڈریس کے سلسلے میں کیا جاتا ہے۔
5: Draw یہاں آپ آئی کینوس پہ ہی خود سے کچھ ڈرا کریں تصویر کے طور کے یعنی ڈرائنگ کر کے اس کو شئیرکر سکتے ہیں۔
 
سید ذیشان

محفلین

کسی بھی فائل یا امیج ہوسٹنگ سائٹ میں سب سے ضروری چیز اس کے reliable ہونے کی ہے۔ کیا یہ سائٹ 6 ماہ بعد بھی نیٹ پر ہو گی؟ اگلے سال یہ موجود ہوگی؟ 3 سال بعد موجود ہوگی؟

امیج شیک پر میں اس لئے اپلوڈ کرتا ہوں کہ مجھے اس سائٹ کے بارے میں ان جوابات کا معلوم ہے۔

دوسری بات یہ کہ جب آپ کی سائٹ کے یوزر بڑھنا شروع ہو جائیں گے تو آپ اس سائٹ کی ریسورسز کو بڑھا سکیں گے؟ کیونکہ اس کے لئے وافر مقدار میں پیسے کی ضرورت ہوتی ہے؟

یہ سب سوالات اہمیت کے حامل ہیں اس لئے میں پوچھ رہا ہوں۔
 
آئی کینوس کی کچھ مزید خصوصیات:
1: بغیر کسی اضافی سہولت استعمال کیے اپ لوڈ کی گئی تصویر:

2: بارڈر کی سہولت کے ساتھ اپ لوڈ کی گئی تصویر

3: تھمبنیل پہ بارڈر کی سہولت کے ساتھ اپ لوڈ کی گئی تصویر

4: آئی کینوس کےواٹر مارک کی سہولت کے ساتھ

5: دائیں بائیں افقی سمت میں گھومانے کی سہولت کے ساتھ یعنی Horizontal flip اسی طرح عمودی یعنی اوپ سے نیچے کی طرف بھی فلپ کر سکتے ہیں۔

6: ری سائز کی سہولت یعنی کسی بھی نئے سائز میں اپ لوڈ کریں

7: مختلف 90 ڈگری زاویے سے گھومانیں کی سہولت کے ساتھ اپ لوڈڈ تصویر مزید زاویوں سے بھی گھوما سکتے ہیں۔

8: تصویر کو دائیں بائیں سے کھینچنے کی سہولت بھی موجود ہے۔

9: افقی اور عمودی دونوں طرح سے سکین لائین کا افیکٹ کی سہولت سے اپ لوڈ کی گئی تصویر۔
 
پردیسی

محفلین
بہت اچھی کوشش ہے
پہلا نام بہتر ہے اور اس کے فیچر بھی اچھے اور اہم ہیں
محترم zeesh کی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے ۔۔۔۔۔
محترم @امجدمیانداد صاحب ۔۔ میں نے اس کے ابھی بیک اینڈ نہیں دیکھا۔۔اس ہوسٹ کو آپ نے مفت لیا ہے ؟ شئیرنگ ہوسٹنگ کے طور پر لیا ہے ؟ یا کہ سرور لیا ہے ؟
اگر تو مفت یا شئیرنگ ہوسٹنگ لی ہے تو پھر یہ بیکار ہے ۔ لوگوں کی اور آپ کی محنت اور سب کا ڈیٹا ضائع ہوگا۔
اگر سرور لیا ہے اور مکمل امیج ہوسٹ کا ارادہ ہے تو اس کے لئے آپ کو آگے جا کر ابتدائی طور پر ایک ہزار سے پندرہ سو ڈالر ماہانہ خرچ کرنا پڑے گا۔۔کیا آپ نے اس بارے پلان کیا ہے کہ یہ خرچ آپ کہا سے نکالیں گے؟
اگر آپ چھوٹے لیول پر کرنا چاہتے ہیں تو پھر بھی پاکستانی تیس ہزار کے قریب سالانہ اس کا خرچہ آسکتا ہے۔۔۔کیا مفت میں آپ اسے خرچ کریں گے؟
 
بہت اچھی کوشش ہے
پہلا نام بہتر ہے اور اس کے فیچر بھی اچھے اور اہم ہیں
محترم zeesh کی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے ۔۔۔ ۔۔
محترم @امجدمیانداد صاحب ۔۔ میں نے اس کے ابھی بیک اینڈ نہیں دیکھا۔۔اس ہوسٹ کو آپ نے مفت لیا ہے ؟ شئیرنگ ہوسٹنگ کے طور پر لیا ہے ؟ یا کہ سرور لیا ہے ؟
اگر تو مفت یا شئیرنگ ہوسٹنگ لی ہے تو پھر یہ بیکار ہے ۔ لوگوں کی اور آپ کی محنت اور سب کا ڈیٹا ضائع ہوگا۔
اگر سرور لیا ہے اور مکمل امیج ہوسٹ کا ارادہ ہے تو اس کے لئے آپ کو آگے جا کر ابتدائی طور پر ایک ہزار سے پندرہ سو ڈالر ماہانہ خرچ کرنا پڑے گا۔۔کیا آپ نے اس بارے پلان کیا ہے کہ یہ خرچ آپ کہا سے نکالیں گے؟
اگر آپ چھوٹے لیول پر کرنا چاہتے ہیں تو پھر بھی پاکستانی تیس ہزار کے قریب سالانہ اس کا خرچہ آسکتا ہے۔۔۔ کیا مفت میں آپ اسے خرچ کریں گے؟
بہت شکریہ پردیسی بھائی۔
میں نے یہ شئیرنگ ہوسٹنگ کا اکاؤنٹ لیا ہے۔ دو سال کی تو پیمنٹ ہو گئی :)
میرا اردو سے متعلق کچھ ویب سائٹس کا سلسلہ شروع کرنے کا تھا جو کچھ ہٹ کر ہوں موجودہ سائٹس سے تا کہ مجھے ان کا بھی تعاون حاصل ہو متصادم ہوئے بغیر۔ جیسے کہ میرا فورم بنانے کا کوئی ارادہ نہیں یا اردو فونٹس کا سرور بہت بہترین چل رہا ہے یہاں ایسا بھی کچھ ارادہ نہیں۔
میرا بنیادی ارادہ پاکستان میں موجود ہزاروں ایسے لوگوں کی رہنمائی ہے جو کچھ بنا کر بیچ سکتے ہیں لیکن ان کے پاس یا تو بڑے پراجیکٹ کے وسائل نہیں یا وہ اس جھنجھٹ میں پڑنا نہیں چاہتے یا پھر کوئی اور وجہ ہو، مثلاَ، کوئی لڑکی اچھے کارڈیزائن کر سکتی ہے، کوئی گلدان اچھے بنا سکتا ہے کوئی اچھی خطاطی کر سکتا ہے، کوئی اچھے ڈبے بنا سکتا ہے یا کوئی گلدستہ بنا کر بیچنا چاہتا ہے، کوئی سکیچز وغیرہ بناتا ہو، کوئی ڈئزائننگ یا پبلیکشنز سے متعلق کام کر سکتا ہو، کوئی کارٹون بنا سکتا ہو یا کوئی کشیدہ کاری ، کروشیہ کا کام وغیرہ۔ میرا ارادہ ان سب کے لیے ایک ایسی جگہ بنانا ہے جہاں وہ اپنی بنائی ہوئی چیزوں کو ڈسپلے کر سکیں میٹیریل کی پوری معلومات اور تصاویر دے کر۔ کے ساتھ ساتھ بیچ سکیں ۔ یہ تمام چیزیں بہت ہی کم قیمت کی ہوں گی۔ اور بڑے آئیٹم نہیں رکھے جائیں گے۔
آپ سے ضرور کئی معاملات میں مشورے درکار ہوں گے۔ کیا اردو بلاگرز کے لیے فری بلاگنگ کی سروس شروع کی جا سکتی ہے؟؟
 
پردیسی

محفلین
میں اس سلسلے میں آپ کو رات تک تفصیلاً جواب دیتا ہوں ۔۔میں ذرا دو چار خبروں کو سمیٹ لوں۔۔پھر آؤں گا
 
مغزل

محفلین
مجھے بھی پہلا اردو ہونے کی وجہ سے پسند آیا مگر سکیورٹی کوڈ کا امیج نہیں دکھائی دے رہا سو مندرج ہونے سے قاصر ہوں ۔ وگرنہ بیٹیوں کی سالگرہ کی تازہ تصاویر پیش کرتا۔ م۔م۔مغل
 
اردو میں ترجمے کی وجہ سے کوئی نقص آ گیا ہے، میں ٹھیک کیے دیتا ہوں۔ لیکن آپ تصویریں تو اندراج کیے بغیر بھی اپ لوڈ کر سکتے ہیں اور بعد میں اپنے اکاؤنٹ میں منتقل کر لیجیے گا جب اندراج ہو گیا آپ کا۔
 
جواب نمبر 4 میں بچے کی تصویر ۔۔ اول ۔۔ کہیں بھی شیئر کی جا سکتی ہے۔
جواب نمبر 18 میں چوپرجی (لاہور) کی پرانی تصویر ۔۔ دوم ۔۔ عمدہ ہے اور واضح ہے۔
بقیہ کے بارے میں یہ کہنا بہت مشکل ہے کہ ’’کیوں نہیں؟‘‘ کہ یہ بات فنِ لطیف کی ہے۔
آپ مذاق کر رہے ہیں نا قبلہ :)؟؟
 
ملائکہ

محفلین
مجھے تو پہلی اور تیسری ہی اچھی لگ رہی ہیں ۔۔۔ اگر سمجھ نہیں آرہا تو اکڑ بکڑ کر لیں:LOL: ۔۔۔۔ باقی تفصیلات تو میرے پلے ہی نہیں پڑی ہیں۔۔۔:p
 
پردیسی

محفلین
جی محترم امجد میانداد صاحب
سب سے پہلے تو یہ آپ کی کوشش بہت اچھی اور مثبت ہے۔
اگر آپ اسے سنجیدگی سے چلانا چاہتے ہیں تو یہ سوچ لیجئے گا کہ وقت کے ساتھ ساتھ اس پر خرچہ بڑھتا چلا جائے گا۔اس لئے کوشش کیجئے گا کہ اس کے کاروباری پہلوؤں کو بھی آپ نگاہ میں رکھیں۔اس سے میری مراد گوگل ایڈ سینس سے فائدہ اٹھانا اور کچھ اشتہار حاصل کرنا ہیں
بس یہ ذہن میں رکھئے گا کہ لوگوں کی محنت جو وہ آپ کی سائٹ پر کریں وہ ضائع نہ ہو۔۔۔
باقی ہماری طرف سے ہر قسم کی مدد اور نیک تمنائیں
 
بہت شکریہ جناب :) مدد تو آپ سے ضرور چاہیے ہو گی اور آپ سے رابطے میں رہوں گا۔
 
کسی بھی فائل یا امیج ہوسٹنگ سائٹ میں سب سے ضروری چیز اس کے reliable ہونے کی ہے۔ کیا یہ سائٹ 6 ماہ بعد بھی نیٹ پر ہو گی؟ اگلے سال یہ موجود ہوگی؟ 3 سال بعد موجود ہوگی؟

امیج شیک پر میں اس لئے اپلوڈ کرتا ہوں کہ مجھے اس سائٹ کے بارے میں ان جوابات کا معلوم ہے۔

دوسری بات یہ کہ جب آپ کی سائٹ کے یوزر بڑھنا شروع ہو جائیں گے تو آپ اس سائٹ کی ریسورسز کو بڑھا سکیں گے؟ کیونکہ اس کے لئے وافر مقدار میں پیسے کی ضرورت ہوتی ہے؟

یہ سب سوالات اہمیت کے حامل ہیں اس لئے میں پوچھ رہا ہوں۔
2 سال کی ادائیگی تو ہو گئی ذیش بھائی۔
ایک بار یہ بیٹا ورژن یعنی ٹیسٹنگ سے فارغ ہو گئی تو سائٹ آن ہو جائے گی۔
 
Top