اردو املا کی دلچسپ غلطیاں

ہم دعا لکھتے رہے وہ دغا پڑھتے رہے؟ یہ کس شاعر کا شعر ہے۔ میں نے کافی تلاش کیا مگر ملا نہیں۔ اگر معلوم ہو تو بتائیں۔ شکریہ
 
میں نے کہیں سے پڑھا ہے کہ سولہویں صدی میں یہ شعر مشہور سکھ شاعر بھائی گورداس نے لکھا تھا۔ اسی سے ملتا جلتا تھا، اسی طرح بابا بلھے شاہ نے کہا ’’گل اک نکدے وچ مکدی۔۔۔‘‘ تو میرے خیال میں اسی طرح تبدیل ہوتا رہا ہو گا شاید؟
 

dehelvi

محفلین
کافی عرصہ پہلے کی بات ہے بندہ ایک مقامی روزنامہ میں نیوز ڈیسک پر کام کرتا تھا، اس زمانے میں کمپیوٹر کمپوزنگ کا سلسلہ نیا نیا تھا، اور خبریں خبر رساں ایجنسیز کی طرف سے کمپوز شدہ آتی تھیں۔ ایک خبر تھی:
"لسبیلہ کے علاقے میں حادثہ 2 افراد بلاک، 3 زخمی"
ہونا چاہئے تھا: "ہلاک"۔ اب بھی جب اس کا خیال آجاتا ہے، کافی دیر تک ہنسی آتی رہتی ہے۔
 

mfdarvesh

محفلین
اخبارت میں غلطیاں ہوتی رہتی مجھے تو انگریزی اخبار ڈان میں بہت غلطیاں نظر آتی ہیں کبھی کبھی
 
Top