اردو ادب کی تمام کتب کی ڈیجیٹل فہرست مرتب کرنا

مہوش علی

لائبریرین
محفل فورم میں ایک ذیلی سکیشن ہے، جسکا نام ہے "لائیبیری کے بارے میں"۔ اس ذیلی سیکشن میں مزید ایک ذیلی سکیشن ہے جسکا نام ہے "برقیائے جانے والی کتب کی خواہش"۔


فی الحال ہم اس طریقے سے کوشش کر رہے ہیں کہ اُن کتابوں کی تفصیل جمع کر سکیں جنہیں مستقبل میں برقیاتی صورت دینی ہے۔ لیکن اس سے بھی بہتر چیز ہو گی اگر ہم اردو ادب میں موجود تمام تر کتب کی ایک ڈیجیٹل فہرست مرتب کر سکیں۔


انتہائی اہم پروجیکٹ، لیکن طریقہ ناموزوں

مجھے ڈر ہے کہ موجودہ طریقہ کار اس کام کے لیے بہت ہی غیر موزوں ہے اور اس کی مدد سے ہم کبھی بھی کتب کی ایسی فہرست کبھی بھی مرتب نہیں کر سکیں گے جو ہمارے لیے مددگار ثابت ہو۔


یہ آنلائن لائیبریری کا سب سے بنیادی اور سب سے اہم ذیلی پراجیکٹ ہے اور باقی پروجیکٹ اس پر بیسڈ ہیں۔ یہ فہرست جسقدر اچھے اور منظم طریقے کی ہوگی، ہمیں بعد میں اتنی ہی آسانی ہوگی۔

میں بات کو مختصر کرتے ہوئے اصل موضوع پر آتی ہوں۔

میں نے ایک لائیبریری میں ایک سوفٹ ویئر دیکھا تھا، جو کہ کچھ یوں کام کر رہا تھا:

۔ قارئین کی طرف سے خواہشات کہ وہ کون سی کتاب پڑھنا چاہتے ہیں۔

۔ اگر وہ کتاب موجود ہے تو ٹھیک۔ دوسری صورت میں قارئین سے پوچھا جاتا کہ کہ وہ اس کتاب کی تفصیلات درج کریں (کتاب کا نام، مصنف کا نام، پبلشرز کا نام۔۔۔۔)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


اور بھی کچھ دیگر اچھی چیزیں وہاں موجود تھیں، مگر میں اُن کا ذکر کیے بغیر ایسے آئیڈیل سوفٹ ویئر کی طرف آتی ہوں، جو ہماری اس آنلائن اردو لائیبریری کے لیے ڈیجیٹائزڈ ہونے والی کتب کی منظم فہرست مرتب کرنے میں مدد دے سکے


1۔ سب سے پہلے یہ اہم ہے کہ ہم اس پراجیکٹ کو محفل فورم سے نکال کر کسی اور سوفٹ ویئر کی مدد سے پورا کرنے کی کوشش کریں۔


2۔ ہر شخص کے پاس یہ حق ہو کہ وہ آنلائن اردو ڈیجیٹل لائیبریری کے لیے کوئی بھی کتاب تجویز کر سکے۔


3۔ جیسے ہی وہ کتاب کا نام دے، تو سوفٹ ویئر اسے بتائے کہ آیا اس کتاب کا اندراج پہلے ہی کسی اور نے کرا دیا ہے کہ نہیں۔ (یہ Step 3 ہے اور اسے یاد رکھیئے کیونکہ نیچے جا کر Step 5 میں ہمیں اس پھر سے گفتگو کرنی ہے)

4۔ اگر کسی نے پہلے ہی اندراج کرا دیا ہے تو ٹھیک، ورنہ دوسری صورت میں اسے ذیل کی کوائف مہیا کرنے ہوں:

۔۔۔ کتاب کا نام
۔۔۔ مصنف کا نام
۔۔۔پبلشر کا نام اور پتہ
۔۔۔ کب شائع ہوئی۔
۔۔۔ کاپی رائیٹ کی کیا پوزیشن ہے۔
۔۔۔ کتاب کا مختصر تجویہ۔
۔۔۔ کیا کتاب اُس کی ذاتی ملکیت میں ہے؟
۔۔۔ کیا وہ اس کتاب کو خود ٹائپ کرنا چاہتا ہے یا پھر چاہتا ہے کہ کوئی اور رضاکار اس کام کے لیے ہاتھ کھڑا کرے؟
۔۔۔اگر کوئی اور رضاکار اس کام کےلیے حامی بھرتا ہے تو کیا وہ اس کتاب کو اُس رضاکار کے پتے پر پوسٹ کرنے کے لیے تیار ہے؟
۔۔۔اگر پوسٹ کرنے کے لیے تیار نہیں، تو کیا وہ اس کتاب کو Scan کے کے اُس رضاکار تک بھیج سکتا ہے؟
۔۔۔ اگر اوپر میں کوئی چیز بھی ممکن نہیں، تو وہ تجویز پیش کرے کہ اس کتاب کو کیسے ڈیجیٹائز کیا جائے۔


Step 5
یہ سٹپ اوپر کے سٹب 3 سے جڑا ہوا ہے۔

فرض کریں ایک شخص ایک نئی کتاب کا نام تجویز کرتا ہے، جو کہ پہلے سے ہی کسی اور نے تجویز کی ہوئی ہے۔

اس صورت میں اُس شخص سے درخواست کی جائے کہ وہ اس کتاب کی تفصیلات پڑھے اور ذیل کے سوالات کا جواب دے۔

۔۔۔کیا آپ اس کتاب کی ڈیجیٹائزیشن پروگریس سے مطمئین ہیں؟
۔۔۔ اگر نہیں، تو کیا آپ اسے خود ٹائپ کرنا چاہتے ہیں؟
۔۔۔ اگر کوئی تیسرا رضاکار اس کتاب کو ٹائپ کرنے کے لیے تیار ہے، تو کیا آپ یہ کتاب اس رضاکار کو پوسٹ کر سکتے ہیں۔
۔۔۔۔ کیا آپ اس کتاب کو Scan کر کے رضاکار کو پوسٹ کر سکتے ہیں؟
۔۔۔۔
۔۔۔۔
وغیرہ وغیرہ۔



یہ وہ بنیادی خاکہ ہے جو اس پروجیکٹ کے حوالے سے میرے ذہن میں ہے۔ اس میں اگر چند ایک چیزوں کا اضافہ کر لیا جائے، تو کہہ سکتے ہیں سرچ کی سہولت، کتابوں کی موضوع یا حروف تہجی کے اعتبار سے صف بندی کی سہولت۔۔۔۔۔۔ وغیرہ وغیرہ۔


اب اس پراجیکٹ کو کیسے مکمل کیا جائے۔۔۔۔۔۔۔ مجھے نہیں معلوم۔


ہو سکتا ہے کہ اردو وکی میں کچھ تبدیلیاں لا کر ایسا کوئی کام لیا جا سکے۔

ہو سکتا ہے کہ کوئی بنا بنایا لائیبریری سوفٹ ویئر ایسا ہو جو ہماری ان ضروریات کو پورا کر سکے۔

ہو سکتا ہےکہ یہاں پر موجود وہ حضرات جو کہ پروگرامرز ہیں، وہ خود ہی ایسا چھوٹا موٹا سوفٹ ویئر ڈویلپ کر سکیں۔


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مجھے پتا ہے کہ میری ڈیمانڈز میں اضافہ ہی ہوتا چلا جا رہا ہے۔ لیکن اردو ادب کی موجود تمام تر کتب کی ڈیجیٹل فہرست مرتب کرنے کے لیے ایسے کسی سوفٹ ویئر کا ہونا ہی اس بات کی ضمانت ہے کہ ہم اس ضمن میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔


مجھے علم ہے کہ فی الحال یہ کام کرنا شائد ناممکن ہو، مگر میرا پوسٹ کرنے کا مقصد یہ ہے کہ یہ زاویہ آپ لوگوں کے ذہنوں میں رہے تاکہ اگر کوئی ایسی چیز سامنے آئے تو ہم اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔ اور یوں بھی تجاویز ایک دوسرے سے شیئر کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے۔
 

زیک

مسافر
مہوش: کیا آپ نے پراجیکٹ گٹنبرگ کے کام کرنے کا طریقہ دیکھا ہے؟ اس کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے اور ہم اس سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟
 

مہوش علی

لائبریرین
زکریا،

پروجیکٹ گٹنبرگ پر میری نظر تھی، مگر اتنی عمیق نہیں کہ اُن کا پورا طریق کار پتا ہو کہ ان کا سسٹم کیسے کام کر رہا ہے۔ انہوں نے جو فیچرز دیے ہوئے ہیں، اُن میں سے بہت سے ہماری ضروریات کے عین مطابق ہیں۔

میں کوشش کروں گی کہ ان کے سسٹم کو مزید گہرائی میں سمجھنے کی کوشش کروں۔ مگر چونکہ میرا پروگرامنگ سے دور کا بھی واسطہ نہیں، اس لیے امید تو نہیں ہے کہ ان کے سسٹم کا ٹیکنیکل حصہ سمجھ پاؤں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

زکریا،

کچھ دیر کے لیے میں پروجیکٹ گٹنبرگ سے الگ ہو کر اپنے تمام تر آئیڈیاز پیش کرنا چاہ رہی ہوں۔ جب یہ سب آئیڈیاز سامنے آ جائیں گے، تو پھر ہم ان کا موازنہ گٹنبرگ، یا دوسرے سوفٹ ویئرز سے کر سکیں گے۔

اگلی پوسٹ میں میں اپنی وش لسٹ میں کچھ چیزوں کا اضافہ کر رہی ہوں۔
 

مہوش علی

لائبریرین
آپ لوگوں نے یہ آئیڈیا تو پڑھ لیا کہ ایک ایسی آنلائن فہرست مرتب کی جائے، جہاں اردو کی تمام کتابوں کا نام حروف تہجی کے ساتھ موجود ہو۔

یہ سوفٹ ویئر کیسے تیار ہو، مجھے بالکل علم نہیں۔ یہ سوفٹ ویئر ڈیٹا بیس کی طرز پر کام کرے گا)۔

اب آئیے اسی سوفٹ ویئر کے ایک اور ماتحت سوفٹ ویئر کا تجزیہ کیا جائے۔


پاکستانی لائیبریریز کو اردو کتابوں کی لسٹ مرتب کرنے کے لیے اردو سوفٹ وئیر فراہم کرنا

انگلش کے اندر ایسے لائبیریری سوفٹ ویئر ہیں جو کہ کتابوں کی فہرست مرتب کرتے ہیں۔

لیکن ضرورت اس بات کی ہے کہ پاکستانی لائیبریریز کو ایسا اردو سوفٹ ویئر مہیا کیا جائے جو کہ اردو زبان میں انہیں کتابوں کی فہرست مرتب کرنے کی سہولت دے۔

اس سوفٹ ویئر کا دو طرح سے استعمال ہو گا۔

1۔ لائیبریری کے اپنے زائرین اپنی پسند کی اردو کتابیں کمپیوٹر کی مدد سے بغیر کسی مشکل کے ڈھونڈ سکیں گے۔

2۔ اس لائیبریری سوفٹ ویئر میں یہ سہولت ہونی چاہیے کہ اس کا ڈیٹا بغیر کسی مشکل کے ہمارے آنلائن سنٹرل اردو کتب کے پراجیکٹ کے ڈیٹا بیس میں شامل ہو جائے۔

(یعنی ان تمام لائیبریریز کا ڈیٹا ہم اس مرکزی جگہ پر امپورٹ کر سکیں۔

(بلکہ سب سے پہلی پوسٹ میں جہاں میں نے اس مرکزی کتابوں کی لسٹ بنانے کی تجویز دی ہے، اُدھر ایک خانہ یہ بھی ہونا چاھیئے کہ یہ کتاب پاکستان کی کون کون سی لائبریریز میں موجود ہے۔


مجھے معلوم ہے کہ ابتدا میں یہ بہت مشکل پروجیکٹ لگ رہا ہے۔

مگر پاکستانی یونیورسٹیز کے سٹوڈنٹز کو کہا جائے کہ وہ اس پروجیکٹ کو بطور ڈپلوم تھیسز کے مکمل کریں۔ اس سلسلے میں سب سے پہلے وہ اردو ویب پر آئیں اور نبیل بھائی سے مشورے لیں کہ وہ اردو ڈیٹا بیس پر کیسے کام کریں۔

اور نبیل بھائی یا زکریا ہی بتا سکتے ہیں کہ ایسا سوفٹ وئیر بنانے کے لیے اردو ایڈیٹر میں ڈیٹابیس کو انٹیگریٹ کرنا بہتر رہے گا، یا پھر اردو ویب ایڈیٹر کی بنیاد پر ڈیٹا کو جمع کرنا۔۔۔۔۔ (اس ٹیکنیکل رُخ پر سب سے اچھی روشنی نبیل یا زکریا یا شارق وغیرہ ہی ڈال سکتے ہیں۔
 

زیک

مسافر
مہوش علی نے کہا:
پاکستانی لائیبریریز کو اردو کتابوں کی لسٹ مرتب کرنے کے لیے اردو سوفٹ وئیر فراہم کرنا

آپ کی یہ تجویز پڑھ کر میں کچھ چکرا سا گیا ہوں۔ لائبریری سافٹویر ایک بہت بڑا پراجیکٹ ہے۔ جس طرح کے فیچر آپ چاہ رہی ہیں (بمعہ اور چیزوں کے جو ایسی سافٹ‌ویر میں عموماً ہوتے ہیں) یہ کام نہ صرف مشکل ہے بلکہ ایسی سافٹ‌ویر بنانے والے اسے لاکھوں اور کڑوڑوں میں بیچتے ہیں۔

بات رہی مختلف لائبریریوں کی فہرستیں share کرنے کی تو اس کے لئے تمام لائبریریوں کے اہلکاروں کے علاوہ حکومت وغیرہ سے بھی اجازت کی ضرورت ہو سکتی ہے۔

جہاں تک ہماری اردو ویب لائبریری کا تعلق ہے اس کے لئے کوئی سافٹ‌ویر بنائی یا لی جا سکتی ہے اور بھر اس میں مناسب رد و بدل کر کے کام چلایا جا سکتا ہے جو آپ کی پہلی پوسٹ کی کچھ تجاویز کو پورا کرے گی۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
مہوش، مجھے ابھی تک وقت نہیں ملا آپ کی اس تجویز کو دیکھنے کا۔ جیسے ہی موقعہ ملا، انشاءاللہ اس پر بات ہوگی۔
 

دوست

محفلین
بات پھر گھوم پھر کر وہیں‌آجاتی ہے کہ پہلے لائبریری کو کم از کم اردو وکی پر منتقل کیا جائے۔اس کے بعد اس بارے میں کچھ سوچا جاسکتا ہے۔ یہ اتنی بڑی بڑی خواہشات آسانی سے پوری تو نہیں‌ہوسکتیں‌اب۔
دوسرے آپ پاکستان میں لائبریرریوں‌کی بات کرتی ہیں‌ یہا‌ں‌ تو ابھی تک کمپیوٹر ہی کم کم موجود ہیں‌ لائبریری میں اردو تو ابھی بہت دور کی بات ہے اور آن لائن لائبریری شاید انگلیوں‌ پر گننے کے لیے بھی کم ہوں‌ پورے پاکستان میں۔
 

مہوش علی

لائبریرین
زکریا نے کہا:
مہوش علی نے کہا:
پاکستانی لائیبریریز کو اردو کتابوں کی لسٹ مرتب کرنے کے لیے اردو سوفٹ وئیر فراہم کرنا

آپ کی یہ تجویز پڑھ کر میں کچھ چکرا سا گیا ہوں۔ لائبریری سافٹویر ایک بہت بڑا پراجیکٹ ہے۔ جس طرح کے فیچر آپ چاہ رہی ہیں (بمعہ اور چیزوں کے جو ایسی سافٹ‌ویر میں عموماً ہوتے ہیں) یہ کام نہ صرف مشکل ہے بلکہ ایسی سافٹ‌ویر بنانے والے اسے لاکھوں اور کڑوڑوں میں بیچتے ہیں۔

بات رہی مختلف لائبریریوں کی فہرستیں share کرنے کی تو اس کے لئے تمام لائبریریوں کے اہلکاروں کے علاوہ حکومت وغیرہ سے بھی اجازت کی ضرورت ہو سکتی ہے۔

جہاں تک ہماری اردو ویب لائبریری کا تعلق ہے اس کے لئے کوئی سافٹ‌ویر بنائی یا لی جا سکتی ہے اور بھر اس میں مناسب رد و بدل کر کے کام چلایا جا سکتا ہے جو آپ کی پہلی پوسٹ کی کچھ تجاویز کو پورا کرے گی۔


شکریہ زکریا، آپ کے جواب سے چند چیزیں صاف ہوئی ہیں۔

اوپر ہم نے دو پروجیکٹز پر بات کی ہے۔ ان کو بالترتیب ہم یوں نام دیتے ہیں:

1۔ آنلائن کتب فہرست پروجیکٹ
2۔ اردو لائیبریری سوفٹوئیر پروجیکٹ


ہمارا پہلا پروجیکٹ (یعنی آنلائن کتب فہرست پروجیکٹ) MAIN پروجیکٹ ہے، اور اسی پر ہمارا آنلائن لائیبریری پروجیکٹ بھی Based ہے۔

جبکہ دوسرا پروجیکٹ، یعنی اردو لائیبریری سوفٹ وئیر، یہ ایک مستقبل کا منصوبہ ہے، جس کی فی الحال ہمیں اتنی جلدی نہیں ہے۔

آئیے، اب ذرا تفصیل سے چیزیں دیکھتے ہیں

1۔ کتب فہرست پروجیکٹ

زکریا،

آپ نے اوپر کہا ہے کہ جو ڈیمانڈز میں نے اس پروجیکٹ کی اوپر بیان کی ہیں، وہ قابلِ عمل ہیں۔ (اور ان میں سب سے اہم ڈیمانڈ یہ تھی کہ یہ ڈیٹا بیسڈ ہو)

شاکر، نے اپنی پوسٹ میں اردو وکی کا ذکر کیا ہے۔

مجھے یہ عین ممکن نظر آ رہا ہے کہ اس آنلائن کتب فہرست پروجیکٹ کو اردو وکی میں بنایا جائے، لیکن یہ اتنا Dynamic نہیں ہو سکتا جیسے کہ ڈیٹا بیس میں بنائے جانے والا پروجیکٹ۔

[ نبیل برادر، کیا اردو وکی طرح یہ ممکن ہو گا کہ اس ڈیٹا بیسڈ کتب فہرست پروجیکٹ کو بھی محفل میں ضم کیا جا سکے؟
کم از کم یہ آنلائن کتب فہرست پروجیکٹ، اور ہمارا آنلائن ڈیجیٹل اردو کتب لائیبریری پروجیکٹ ایک ہی جگہ پر ہونے چاہیئے ہیں]

ڈیٹا بیس کی بنیاد پر ہم کتب کی فہرست یوں مرتب کر سکیں گے

1۔ حروف تہجی کے اعتبار سے تمام کتب
2۔ حروف تہیجی کے اعتبار سے "کاپی رائیٹ" سے آزاد تمام کتب
3 حروف تہجی کے اعتبار سے وہ کتب، جن کے کاپی رائیٹ واضح نہیں۔

4۔ مصنف کے اعتبار سے فہرست
5 مضامیں کے اعتبار سے فہرست

وغیرہ وغیرہ۔


انہی سب باتوں کیوجہ سے مجھے یہ بہتر نظر آ رہا ہے کہ اس پروجیکٹ کو اردو وکی کی جگہ ڈیٹا بیس میں بنایا جائے۔


اردو لائیبریری سوفٹویئر پروجیکٹ

یہ پروجیکٹ مستقبل کا پروجیکٹ ہے۔ اس کی اپنی جگہ اہمیت ہے اور مستقبل میں انشاء اللہ جوں جوں پاکستان ترقی کرے گا، اس پروجیکٹ کی اہمیت میں اضافہ ہوتا جائے گا۔

جیسا کہ زکریا آپ نے لکھا ہے کہ یہ بہت بڑا پروفیشنل پروجیکٹ ہے اور عام رضاکار حضرات کے لیے ممکن نہیں کہ وہ اس پروجیکٹ کو مکمل کر سکیں۔

میں آپ کی اس بات سے مکمل متفق ہوں۔ بہرحال، پھر بھی اس حوالے سے چند ایک آپشنز کھلے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ مثلاً

1۔ ویب پر GNU طرز پر کچھ فری لائیبریری سوفٹ ویئر میسر ہیں۔ سوفٹ ویئر کے ہمراہ اُن کا کوڈ بھی مل سکتا ہے۔

2۔ جس طرح پی ایچ پی بوڈ کو اردو میں ڈھالا گیا ہے، ہو سکتا ہے کہ یہ ممکن ہو کہ ان فری لائیبریری سوفٹ ویئرز کو بھی اردو میں ڈھالا جا سکے۔

3۔ سب سے اہم چیز یہ ہے کہ لائیبریری میں موجود کتب کی کیٹلاگ اردو رسم الخط میں بنائی جائیں۔

4. اسی طرح میں نے کچھ لائبریری سوفٹ ویئر دیکھے ہیں جو تمام کیٹیلاگ وغیرہ آنلائن کر سکتے ہیں۔

5۔ ہمارے گھر کے قریب ایک بڑا شہر ہے جہاں گورنمنٹ کی طرف سے ہر علاقے میں چھوٹی چھوٹی لائیبریریز قائم ہیں۔ اور شہر کے وسط میں ایک بڑی سنٹرل لائیبریری ہے۔ لیکن یہ سب لائیبریریز ایک دوسرے سے ڈاٹا آنلائن شیئر کر رہے ہیں۔
یہ لوگ کونسا سوفٹ ویئر استعمال کر رہے ہیں۔۔۔ مجھے معلوم نہیں۔
لیکن یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ آنلائن ڈاٹا ایک دوسرے سے شیئر کیا جا سکتا ہے۔
اگر ہمیں ایسا کوئی بنا بنایا فری سوفٹ ویئر مل جاتا ہے، تو شاید ہمارا کام "جملہ" یا "پی ایچ بی" کی طرح صرف اسکا اردو ترجمہ اور اردو سپورٹ شامل کرنا ہی رہ جائے۔

مجھے یقین ہے کہ پاکستان میں کم از کم بڑی لائیبریریز نے اس سلسلہ میں سوچنا شروع کر دیا ہو گا۔ اور اگر نہ بھی کیا ہو، تو جب انہیں ایسا اردو سوفٹ ویئر آفر کیا جائے گا تو یقینا وہ اس سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔

ویسے یونیورسٹیز اور کالجز کی سطح پر ہر لائیبریری کو ڈیجیٹائزڈ کر لینا اب بہت ضروری ہو گیا ہے۔ اس طرح سٹوڈنٹز کا بہت وقت بچ سکتا ہے اور وہ گھر بیٹھے اپنی مطلب کی کتب زیادہ اچھے طریقے سے تلاش کر سکتے ہیں۔

اور آخر میں یہ عرض کر دوں کہ یہ کام نبیل یا زکریا، آپ لوگوں کا نہیں ہے، بلکہ پاکستان میں موجود آئی ٹی کی سٹوڈنٹز کو ایسے پراجیکٹ پر کام کرنا چاہیے۔ آپ لوگوں کا کام صرف گائیڈنس تک محدود ہونا چاہیئے۔
 
سافٹ وئیر اللہ کرم کرے گا

میں اپنے بڑے بھائی سے بات کر رہا ہوں کہ انہی خطوط پر وہ ہمیں ایک سوفٹ وئیر بنا کر دیں اور انشاء اللہ بہت جلد ہمیں ایسی سوفٹ وئیر مل جائے گی ۔
یاد رہے کہ میرے بڑے بھائی کا پاکستان میں سوفٹ وئیر ہاؤس ہے اور وہ پروفیشنل بنیادوں پر یہی کام کرتے ہیں ۔
 

مہوش علی

لائبریرین
فیصل، یہ تو آپ نے بہت اچھی خبر سنائی ہے۔

آپ کا کیا خیال ہے، کیا یہ بہتر نہیں رہے گا کہ ہم لوگ پھر ابھی کھل کر اس پروجیکٹ پر ڈسکس کر لیں اور ہر پہلو کا جائزہ لیں جو مستقبل میں پیش آنے والی تمام ضروریات کا صحیح طریقے سے احاطہ کرتا ہو۔

مجھے ویسے بھی نبیل بھائی کی رائے کا بھی انتظار ہے۔
 
Top