اردوویب وکی پر مواد کی ترتیب!

نبیل

تکنیکی معاون
محفل فورم پر وکی شامل کرنے کا مقصد بنیادی طور پر لائبریری پراجیکٹ‌ پر بہتر انداز میں کام کرنا اور مفید معلومات کا ترتیب دینا تھا۔ میں نے ابھی تک وکی پر مواد کو ترتیب دینے کا آغاز بوجوہ نہیں کیا تھا۔ اس کی بڑی وجہ تو یہی ہے کہ وکی مارک اپ میں فارمیٹنگ کی سہولتیں کچھ محدود ہیں۔

میں نے کچھ وقت وزی وگ ایڈیٹر TinyMCE پر تحقیق کرنے میں صرف کیا ہے لیکن اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ ابھی TinyMCE میں اردو سپورٹ شامل کرنے میں کافی کام کرنا پڑے گا۔ ویسے بھی یہ آن لائن وزی وگ ایڈیٹرز کچھ unreliably کام کرتے ہیں۔

میرے خیال میں فارمیٹنگ کے محدود امکانات سے قطع نظر وکی پر مواد ترتیب دینے کا آغاز ہو جانا چاہیے اور بہتر ہوگا کہ اس سے قبل اس کا سٹرکچر کسی حد تک ڈیفائن کر لیا جائے۔ اس تھریڈ میں وکی پر مواد کی ممکنہ ترتیب پر بات ہوگی۔ آپ سب کو دعوت دی جاتی ہے کہ اس سلسلے میں اپنی آراء سے آگاہ کریں۔ یہ بھی یاد رہے کہ پرانے اردو وکی کا مواد بھی فورم میں موجود وکی پر شفٹ‌ کر دیا جائے گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں وکی پر انفارمیشن کا سٹرکچر ڈیفائن کرنے کی ابتداء کرتا ہوں۔ آپ سب اس میں اضافہ کر سکتے ہیں:

وکی کے صفحہ صفحہ اول پر روابط

کمپیوٹر پر اردو انسٹال کرنے کا طریقہ

ونڈوز ایکس پی
ونڈوز 2000
ونڈوز 98

اردو لائبریری

اردو نثر
اردو شاعری
 

قیصرانی

لائبریرین
وکی پر شاعری بھی رکھیں‌گے؟ :shock: میں‌تو اس کو صرف نثر سمجھا تھا۔ یہ اور بات ہے کہ شاعر یا دیوان کے تعارف میں‌شعر آجاتے تو آجاتے؟
بےبی ہاتھی
 

زیک

مسافر
نبیل میں نے آپ کی پوسٹ مدون کر کے “وکی پیڈیا“ کو “اردوویب وکی“ یا “وکی“ میں بدل دیا ہے کیونکہ وکی پیڈیا سے مجھے بہت confusion ہوتی ہے۔ میری تجویز ہے کہ ہمارے وکی کا ذکر کرتے ہوئے “اردوویب وکی“ کہا جائے۔

امید ہے آپ مائنڈ نہیں کریں گے۔
 

جیسبادی

محفلین
dreamhost کی سائٹ دیکھ رہا تھا۔ لکھا تھا کہ media wiki صرف one click install مہیا کی جاتی ہے۔ یہ وہی ہے جو wikipedia پر استعمال ہوتی ہے۔ اس میں wiki books کی سہولت بھی ہوتی ہے؟

پھر سمجھ میں نہیں آتا کہ فورم پر اس دو نمبر وکی کو نصب کرنا کیوں ضروری سمجھا جا رہا ہے؟
 

دوست

محفلین
یہ وکی کیا ہر ویب سائٹ‌ میں‌ گھسیڑا جاسکتا ہے۔اور وکی والے اپنے سرور پر اس کی سپیس فراہم کردیتے ہیں کیا؟؟؟
یا یہ خریدی ہوئی جگہ میں ہی بنا لیا جاتا ہے۔میں یہ نہیں ابھی تک سمجھ سکا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
جیسبادی، میں اس سلسلے میں پہلے بھی عرض کر چکا ہوں کہ وکا وکی ہم پہلے سے استعمال کرتے آئے ہیں اور اس کے سادہ آؤٹ پٹ نظام کے باعث اسے فورم میں انٹگریٹ کرنا بھی ممکن ہوا ہے۔ مجھے کبھی میڈیا وکی پر کام کرنے کا موقعہ ملا تو شاید وکا وکی کی جگہ اس کا استعمال شروع کر دوں۔ فی الحال وکا وکی پر ہی قناعت کرنا پڑے گی۔
 

جیسبادی

محفلین
دوست نے کہا:
یہ وکی کیا ہر ویب سائٹ‌ میں‌ گھسیڑا جاسکتا ہے۔اور وکی والے اپنے سرور پر اس کی سپیس فراہم کردیتے ہیں کیا؟؟؟
یا یہ خریدی ہوئی جگہ میں ہی بنا لیا جاتا ہے۔میں یہ نہیں ابھی تک سمجھ سکا۔

جی دوست، بر ویب سائٹ پر وکی نصب کی جا سکتی ہے (مفت ویب سائٹ پر نہیں)۔ میڈیاوکی ایک سافٹ وئیر ہے، ورڈ پریس کی طرح۔ اسے آپ اپنے کمپوٹر پر بھی نصب کر سکتے ہو۔ لیکن فائدہ اسی وقت ہے کہ جب آپ کا کمپوٹر سَرور ہو۔ ڈریم ہوسٹ والے (جہاں یہ وہب سائٹ ہے)، یہ سہولت فراہم بنی بنائی کرتے ہیں۔ بس ایک کلک کرو اور یہ نصب ہو جاتی ہے۔

باقی لوگوں کی مجھے سمجھ نہیں آتی۔
 

دوست

محفلین
ٹھیک۔
اور اس کا ڈیٹا کہاں محفوظ ہوتا ہے؟؟؟
وکی کے سرور پر یا ہماری خریدی جگہ پر۔
 

جیسبادی

محفلین
mediawiki سافٹوئیر کا www.wikipedia.org سے کوئی تعلق نہیں۔ اس لیے ڈیٹا بھی آپ کے ہوسٹ (خریدی ہوی جگہ پر ) ڈیٹابیس mySQL میں محفوظ ہو گا۔

اگر mediawiki آپ اپنے کمپوٹر پر نصب کرو تو ڈیٹا آپ کے کمپوٹر پر ہو گا۔

دوست، آپ ورڈپریس اپنے کمپوٹر پر نصب کر کے دیکھو، اس سے آپ کو ان چیزوں کو بہتر سمجھنے میں مدد ملے گی۔
 

زیک

مسافر
جیسبادی: ہم نے چونکہ آغاز وکاوکی سے کیا تھا اسلئے میڈیاوکی پر سوئچ کرنے میں کچھ وقت اور محنت درکار ہے۔ میڈیاوکی کئی لحاظ سے بہتر ہے مگر بڑا اور سست بھی۔

ڈریم‌ہوسٹ کا one-click install ہم استعمال نہیں کر سکتے کیونکہ اس کی وجہ سے ہماری یونیکوڈ سپورٹ تباہ ہو جاتی ہے۔ ڈریم‌ہوسٹ اس انسٹال میں پی‌ایچ‌پی کو سی‌جی‌آئی کے طور پر چلاتا ہے۔ لہذا ہم پھر mbstring کے ذریعہ سٹرنگ فنکشنز کو اوورلوڈ نہیں کر سکتے جو ہم ابھی کر رہے ہیں۔

میڈیاوکی پر جانا شاید اچھا ہو مگر میرے نزدیک یہ high priority نہیں ہے۔
 
Top