اردومحفل مقابلہ مضمون نویسی : موضوع: سیرت النبی ﷺ : (تبصرہ جات کے لیے مخصو ص لڑی )

مغزل

محفلین
احباب کے مراسلات پڑھے ہیں سو مجھے محض اتنی سی وضاحت کرنی مقصود ہے کہ ۔۔
میلادالنبی سے مراد ۔۔ رسول اللہ کی ولادت باسعادت سے ہے ۔ نہ کہ ’’جشن میلاد النبی‘“ ( پھر احتیاطاً بھی مکتبہ فکر کے اختلاف کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اصول وضع کیے گئے ۔)
دوم یہ کہ یہ سلسلہ ’’ طرحی مشاعرے ‘‘ کی نوع پر جاری کیا گیا تھا تاکہ ادبی سرگرمیوں کو فروغ مل سکے اور احباب کی نثر لکھنے کی صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جائے ۔ مراد ایورڈ کی طرز پر مقابلے سے نہیں تھی۔
مجھے خوشی ہوگی مجھے اس سلسلے میں رہنمائی میسر آسکے ۔ میں منتظمین سے گزارش کرنا چاہوں گا کہ اس سلسلے کی بابت میری رہنمائی کریں تاکہ سلسلہ جاری رہ سکے ۔
منتظرم : م۔م۔مغل
 

نبیل

تکنیکی معاون
محمود، میرے خیال میں میلاد النبی سے تو ہر ایک کو ایک ہی مخصوص تاثر ملے گا۔ اگر مراد سیرت النبی پر مضمون نگاری کی دعوت دینا ہے تو میلاد النبی کا اضافہ کرنا ضروری نہیں ہے۔
 

مغزل

محفلین
محمود، میرے خیال میں میلاد النبی سے تو ہر ایک کو ایک ہی مخصوص تاثر ملے گا۔ اگر مراد سیرت النبی پر مضمون نگاری کی دعوت دینا ہے تو میلاد النبی کا اضافہ کرنا ضروری نہیں ہے۔
بالکل ٹھیک نبیل بھائی میں تدوین کر کے صرف سیرت النبی ﷺ کیے دیتا ہوں تاکہ سلسلہ چلتا رہے ۔۔ اور اختلاف سے بھی بچا جاسکے ۔۔ باقی میں نے وضاحت کردی ہے کہ مقابلہ کی نوعیت ’’ صلاحیتوں میں نکھار سے ہے ‘‘ نہ کہ کسی قسم کے تمغہ جاتی مقابلے سے ۔ سو امید ہے کہ آپ اور دیگر احباب کا ساتھ رہے گا اور یہ سلسلہ چلتا رہے گا۔ آپ اشتہار سے میلادالنبی کا لفظ منہا کردیں اور ( سیرت النبی ﷺ کردیں) میں یہاں سے حذف کیے دیتا ہوں ۔ جزاک اللہ
 

متلاشی

محفلین
برادرم عزیزی محمود صاحب بہت ہی زبردست سلسلہ ہے ۔۔۔۔ فقیر کو بھی اس مقابلہ میں شرکت کی شدت سے خواہش ہے ۔۔۔ !
 

مغزل

محفلین
شکریہ پیارے ذیشان نصرؔ بھائی ضرورشامل ہوں ہمیں خوشی ہوگی ۔
’’ دعوتِ پیرِ مغاں عام است ‘‘
 
Top