اردواسلامی لائبریری سوفٹ ویئر کا تحفہ

الف عین

لائبریرین
اس کی کتب حاصل کرنے کی آج بھی کوشش کر لی۔ 3 ایم بی کی فائل ڈاؤن لوڈ تو ہو جاتی ہے، لیکن rar فائل میں ایرر دکھاتا ہے۔ کہیں اور اپ لوڈ کریں، بلکہ ممکن ہو تو اردو ویب ڈاؤن لوڈس میں ہی۔
 

اسد

محفلین
جدید ترین فائل 42 ایم بی کی ہے، کئی مرتبہ ناکام کوششوں کے بعد ڈاؤنلوڈ ہوئی۔ میں کتابوں کو مناسب سائز کی 7زپ فائلوں میں کمپریس کر کے کہیں اپلوڈ کرتا ہوں۔ میرے خیال میں تو ایسی فائلوں کو ٹورنٹ کی شکل میں رکھنا چاہئیے تاکہ صرف اپنی ضرورت کی فائلیں ڈاؤنلوڈ کر سکیں۔
 

اسد

محفلین
مکتبة الحکیم کا ورژن 3.0 عارضی طور پر یہاں سے ڈاؤنلوڈ کریں۔ ڈاؤنلوڈ سائز: 5.2 ایم بی۔ میرے کمپیوٹر پر compatibility موڈ میں چلتا ہے، ونڈوز 7 - 64 بٹ۔
MH-1.png

غالباً اس کے ساتھ کچھ مخصوص فونٹ بھی انسٹال کرنے ہوتے ہیں جن کا مجھے علم نہیں ہے۔ کم از کم قرآنی فونٹ کی ضرورت ہو گی۔

مکتبة الحکیم ورژن 3.0 کے لئے بہشتی زیور ڈاؤنلوڈ کریں۔ 280 کلو بائٹ۔

پروگرام انسٹال کر کے چلائیں تو کتابوں کی فہرست موجود ہوتی ہے، کتابیں موجود نہیں ہوتیں۔ فہرست میں سے فوری ضرورت کی کتابیں چن کر نام لکھ دیں تو میں انہیں اپلوڈ کر دوں گا۔
.7z فائلیں 7زپ یا ون رار سے ان کمپریس ہو جاتی ہیں۔

نوٹ: یہ فائلیں عارضی ہیں اور صرف چند دنوں کے لئے دستیاب ہوں گی۔
 
آخری تدوین:

اسد

محفلین
یہ XML فائلیں ہیں، ٹیگز کے درمیان یونیکوڈ ٹیکسٹ ہے۔ مکتبة الحکیم سوفٹویئر میں اسی ٹیکسٹ کو بطور PDF یا HTML ایکسپورٹ کرنے کی سہولت موجود ہے۔ HTML سے آپ انہیں سادی ٹیکسٹ فائلوں میں بھی تبدیل کر سکتے ہیں۔ میں نے صرف دو فائلوں پر تجربہ کیا ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
بہشتی زیور کر چکا ہوں، لیکن جب ٹیگز لگائے تھے، وہ تو یونی کوڈ میں ہی لگائے ہوں گے، کاش وہ فائل مل جاتی۔ احادیث کی یہ کتب تو پہلے سے ہی برقی کتابوں میں ہیں۔ مشکوٰۃ، دار العلوم، انوار مدینہ کی زپ فائلیں مل سکیں تو بہت خوشی ہو گی
 

اسد

محفلین
بہشتی زیور کی ٹیکسٹ فائل تیار کی ہے اسے پہلے دیکھ لیں۔ اس میں کچھ وقت لگ جاتا ہے، لیکن اگر اس سے کام چلتا ہے تو میں کچھ اور بھی کتابیں کنورٹ کر لوں گا۔

انوار مدینہ کے شماروں میں بعض جگہوں پر الفاظ جڑے ہوئے ہیں۔ انہیں دیکھنا ہو گا۔ ان رسالوں کی تعداد کافی زیادہ ہے۔
 
معاف کیجئے گا۔ میں نے ایک سال پہلے اس لائبریری کو ڈاون لوڈ کیا تھا۔ اس کے کافی پر امید تھا۔ میں نے سیکڑوں کتابیں اس میں جوڑ لی تھیں۔ مگر کچھ دنوں بعد اس نے کام کرنا بند کردیا۔ جب بھی کھولتے ہیں تو پیغام آتا ہے۔:
ونڈو نے کام کرنا بند کردیا ہے۔
اس کے بعد بند ہوجاتا ہے۔
کل میں نے پھر ڈاون لوڈ کیا ۔ کتابیں جوڑیں ۔ پھر ساری محنت پر پانی پھر گیا۔ وہی ایرر بتا رہا ہے۔ کیا کروں۔ کوئی حل ہے اس کا۔
 
میں نے شاملہ میں جمیل نوری نستعلیق کا فانٹ سیٹ کرکے کام چلانے کی کوشش کی ہے۔ کام کررہا ہے مگر پریشانی یہ ہے کہ وہ فل اسٹاپ کو سوالیہ نشان میں بدل دیتا ہے۔ باقی سب تھیک ہے۔ میرا خیال ہے کہ کیوں نہ شاملہ ہی میں کچھ فولڈر نباکر کام کیا جائے۔ ویسے اس کے لئے عربی کا علم ضروری ہوگا۔ جب تک کہ کوئی اس کا ترجمہ نہ کردے۔
 

اسد

محفلین
یہ سوفٹویئر ذیشان صاحب نے بنایا تھا، کیونکہ میں اس سوفٹویئر کا نیا ورژن اور نئی کتابیں ڈاؤنلوڈ کر چکا تھا اس لئے انہیں اپنے Dropbox میں اپلوڈ کر دیا۔ اردو سوفٹویئرز کا مسئلہ یہ ہوتا ہے کہ ایک اکیلا آدمی اپنا وقت خرچ کر کے بناتا ہے اور جب وہ مصروف ہو جاتا ہے تو سوفٹویئر کے مسائل کا حل دشوار ہو جاتا ہے۔ اوپر جواب نمبر 64 میں تصویر کے مطابق کمپیٹیبیلیٹی موڈ میں چلا کر دیکھیں، اگر مسئلہ ہو تو اس سے بھی پرانی ونڈوز چنیں اور بطور ایڈینسٹریٹر اسے چلائیں۔ اگر ایک مرتبہ انسٹال ہو کر چل گیا تھا تو ڈاؤنلوڈ درست ہو گا، دوبارہ ڈاؤنلوڈ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

میں ذاتی طور پر کتابوں (E-Books) کے لئے کوئی مینیجر استعمال نہیں کرتا بلکہ براہِ راست فائل کھول لیتا ہوں۔ اگر ای بک مینیجر کی ضرورت ہوتی ہے(کنورژن وغیرہ کے لئے) تو کیلیبر استعمال کرتا ہوں۔ یہ اوپن سورس پروجیکٹ ہے اور بہت تفصیلی پروگرام ہے۔ کیونکہ لگتا ہے کہ آپ ای بکس زیادہ استعمال کرتے ہیں اس لئے کیلیبر استعمال کر کے دیکھیں، اس کے انٹرفیس کا اردو ترجمہ ہو جائے تو بہت اچھا ہو گا۔
 

طمیم

محفلین
اگر ای بک مینیجر کی ضرورت ہوتی ہے(کنورژن وغیرہ کے لئے) تو کیلیبر استعمال کرتا ہوں۔ یہ اوپن سورس پروجیکٹ ہے اور بہت تفصیلی پروگرام ہے۔ کیونکہ لگتا ہے کہ آپ ای بکس زیادہ استعمال کرتے ہیں اس لئے کیلیبر استعمال کر کے دیکھیں، اس کے انٹرفیس کا اردو ترجمہ ہو جائے تو بہت اچھا ہو گا۔
میں بھی آپ کی بات سے بالکل متفق ہوں کیلیبر واقعی ایک اچھا سافٹ ویئر ہے ۔ اس کے انٹرفیس کا اردو ترجمہ ہوجائے توا چھا ہوگا۔ درج ذیل لنک پر رجسٹر ہو کر اس کے انٹر فیس کے ترجمہ میں مدد کی جاسکتی ہے ۔
https://translations.launchpad.net/calibre/trunk/ translations
اس کے علاوہ ترجمہ کے لئے متعلقہ فائل ، پو فائل کے طور پر ڈاؤنلوڈ بھی کی جاسکتی ہے اور بعد میں ترجمہ کرنے کے بعد اپلوڈ کرنے کی سہولت موجود ہے۔
 
آخری تدوین:
شکریہ بھائی، میں نے بھی کیلیبر کا استعمال کیا۔ واقعی یہ ایک اچھا ای بک ریڈر ہے۔ سب سے اچھی بات یہ ہے کہ یہ ای بک کے ساتھ کوئی چھڑچھاڑ نہیں کرتا۔ اس وجہ سے اگر کبھی اس سافٹ ویر کے ساتھ کوئی پریشانی ہوتو ای بک کو اس کی اصلی جگہ سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔
 

muftistar

محفلین
مدیر کی آخری تدوین:

راشد حسین

محفلین
جناب ایک ہمارا بھی مسئلہ حل کریں۔ کچھ سافٹ وئیرز تصویری فائل سے ٹیکسٹ فائل بناتے ہیں لیکن اُردو تصویر جے پی جی یا جی آئی ایف فائلز وغیرہ کو ٹیکسٹ میں تبدیل نہیں کرتے۔ کیا کچھ ایسا ہو سکتا ہے کہ یہ فکشن بھی آ جائے ان میں؟ یا کوئی ایسا سافٹ وئیر موجود ہے اُردو تصویر سے ٹیکسٹ فائل بنانے والا؟؟؟؟
 
Top