اربش علی
محفلین
مجھے ایک وحشت ناک بات یہ لگتی ہے کہ آپ انٹرنیٹ پر کچھ لوگوں سے ملتے ہیں، اور ایک دن آتا ہے کہ ان کی طرف سے ہر سرگرمی ختم ہو جاتی ہے۔ آپ صرف سوچ ہی سکتے ہیں کہ وہ مصروف ہو گئے یا خدا جانے کدھر گئے۔ جس طرح کوئی اپنا کھو جائے اور آپ کو اس کی کوئی خبر نہ رہے۔میں نے محفل کے عروج کے دور میں شمولیت اختیار کی تھی 2012 میں اور بلاشبہ بہترین وقت تھا وہ ۔۔ لیکن وقت کی پکڑ سے کسی کو فرار نہیں ۔۔ لوگ مصروف ہوتے گئے ، مرحوم ہوتے گئے ، محروم ہوتے گئے ۔ ۔