مبارکباد اربش علی کو منصبِ یک ہزاری بہت بہت مبارک

اربش علی

محفلین
میں نے محفل کے عروج کے دور میں شمولیت اختیار کی تھی 2012 میں اور بلاشبہ بہترین وقت تھا وہ ۔۔ لیکن وقت کی پکڑ سے کسی کو فرار نہیں ۔۔ لوگ مصروف ہوتے گئے ، مرحوم ہوتے گئے ، محروم ہوتے گئے ۔ ۔
مجھے ایک وحشت ناک بات یہ لگتی ہے کہ آپ انٹرنیٹ پر کچھ لوگوں سے ملتے ہیں، اور ایک دن آتا ہے کہ ان کی طرف سے ہر سرگرمی ختم ہو جاتی ہے۔ آپ صرف سوچ ہی سکتے ہیں کہ وہ مصروف ہو گئے یا خدا جانے کدھر گئے۔ جس طرح کوئی اپنا کھو جائے اور آپ کو اس کی کوئی خبر نہ رہے۔
 
باباجی

ایسا بھی ہوتا ہے کہ لوگ حقیقت میں بھی ملتے ہیں پھر عرصہ بعد کترانے لگ جاتے ہیں اور یوں بھی مستقل طور رابطہ ختم ہوجاتا ہے ۔۔ یہ دنیا کا چلن ہے اسکا وادی ہونا پڑے گا ۔۔ میں شاید محفل پہ ہی اتنا زیادہ ایکٹو ہوا تھا کہ محفلین سے ملاقاتیں بھی رہیں ۔۔ پھر اپنی طبیعت کے تحت آئسولیش میں چلا گیا ۔
 
Top