انٹرویو اراکینِ محفل کے انٹرویوکے لیے پیشگی اجازت

شمشاد

لائبریرین
آپ محفل میں باقاعدگی سے آتے رہیں اور محفل کے مزاج سے آشنا ہو جائیں تو آپ کا بھی انٹرویو کر لیں گے۔
 
امن ایمان

محفلین
لیں جی اراکینِ محفل۔۔۔میں فرحت کیانی صاحبہ سے اُن کے انٹرویو کے آغاز کی اجازت مانگنے والی ہوں۔۔۔آپ لوگوں ذرا جلدی سے یہاں آکر میرا ساتھ دیں۔۔۔اسکے بعد تعبیر کو پکڑتے ہیں۔
 
فارقلیط رحمانی

لائبریرین
انٹرویو کے دو بڑے فائدے ہیں : ایک تو یہ کہ جس کا انٹرویو لیا جائے گا، اُسے عرفانِ ذات ہوگا۔ اور دوسرے یہ کہ دوسروں کے لیے اس کی شخصیت پر تہہ در تہہ پڑے پردے کھلیں گے اور انہیں عرفانِ شخصیت حاصل ہوگا۔لیکن خیا ل رہے شخصیت کی پرتیں کھولنے کے چکر میں کسی کی پول نہ کھل جائے۔
 
لیں جی اراکینِ محفل۔۔۔ میں فرحت کیانی صاحبہ سے اُن کے انٹرویو کے آغاز کی اجازت مانگنے والی ہوں۔۔۔ آپ لوگوں ذرا جلدی سے یہاں آکر میرا ساتھ دیں۔۔۔ اسکے بعد تعبیر کو پکڑتے ہیں۔
میں بھی آپ کے ساتھ ہوں(y)
 
شمشاد

لائبریرین
لیں جی اراکینِ محفل۔۔۔ میں فرحت کیانی صاحبہ سے اُن کے انٹرویو کے آغاز کی اجازت مانگنے والی ہوں۔۔۔ آپ لوگوں ذرا جلدی سے یہاں آکر میرا ساتھ دیں۔۔۔ اسکے بعد تعبیر کو پکڑتے ہیں۔
فرحت کا انٹرویو ہے۔ پھر تو سال دو سال میں تو پورا ہو ہی جائے گا۔
 
تعبیر

محفلین
لیں جی اراکینِ محفل۔۔۔ میں فرحت کیانی صاحبہ سے اُن کے انٹرویو کے آغاز کی اجازت مانگنے والی ہوں۔۔۔ آپ لوگوں ذرا جلدی سے یہاں آکر میرا ساتھ دیں۔۔۔ اسکے بعد تعبیر کو پکڑتے ہیں۔
امن کیا آپ چاہتی ہیں کہ مجھے یہ کہنا پڑے کہ آپ کی واپسی کی مجھے کوئی خوشی نہیں ہوئی :p
مجھے میرے سوالوں کے علاوہ باقی سب کے سوالات بہت برے لگتے ہیں۔:p
میرے لیے سب محفلین بہت اہم اور برابر ہیں مجھے کئی بار زبیر مرزا نے چائے کا کہا ہے لیکن میں نے انہیں بھی انٹرویو نہیں دیا
جبکہ وہ اتنے نائیس اور کیئرنگ ہیں اور میری تو بے انتہا حوصلہ افزائی کرتے ہیں سو اگر کبھی انٹریو کا پروگرام بنا تو پہلے زحال کا نمبر آئے گا۔
باقی آپ چاہیں تو میں آپ کو نام بتا سکتی ہوں کہ کن کن کا انٹرویو لینا چاہیے ۔:)
میری طرف سے بہت بہت معذرت
 
تعبیرررررررر ابھی تو ذپ کا جواب دیں نا۔۔پھر بات کرتی ہوں۔۔۔۔مجھے منوانا آتا ہے ۔۔۔اور مجھے یہ بھی پتہ چل چکا ہے کہ آپ بہت اچھی ہیں۔۔۔بہت کئیرنگ۔۔بہت نائس۔۔۔انشاءاللہ مجھے بھی آپ ایسا ہی پائیں گی۔
 
عزیزہ امن ایمان ۔۔

دو تین باتیں کہنے کی ہیں، کہتا چلوں۔
1۔ انٹرویو کے ایک سے زیادہ سلسلے چل رہے ہیں، ان کو بھی دیکھ لیجئے گا۔ تا کہ ایک ہی عمل کی تکرار نہ ہوتی رہے۔
2۔ الگ سے (یا دوبارہ) انٹرویو کا سلسلہ اگر شروع کرنا ہی ہے تو اس کے متعدد طریقے ہیں: ایک وقت میں ایک شخصیت ہو اور اگر ایک سے زیادہ انٹرویو ایک وقت میں رکھنے ہوں تو تاگے الگ الگ ہوں۔
3۔ سوالات پہلے سے مرتب کر لئے جائیں اور متعلقہ شخصیت کو بتا دئے جائیں، اس سے سہولت پیدا ہو گی۔ انٹرویو کے دوران ضمنی سوالات اور کراس کویسچن سے حتی الامکان گریز کیا جائے، الا یہ کہ ایسا ضروری ہو۔
4۔ شخصیات کی فہرست و ترتیب کا پہلے اہتمام ہو جائے تو بہتر ہے، ضروری نہیں۔

قیصرانی صاحب سے ہی بسم اللہ کیجئے۔
 
تعبیر

محفلین
تعبیر آپی!
بےایمانی نہیں چلے گی بالکل بھی :p
بے ایمانی کہاں کی میں نے تو سچائی اور ایمانداری کی بات ہے ہے شونے :p
مت بھولیں شمشاد بھائی کہ آپ میرے باھئی ہیں اور یہاں کوئی مرد اور عورت کا مقابلہ نہیں ہو رہا ۔اس لیے
آپ کو میری سائیڈ لینی ہے پلیز :)
 
Top