تعارف ادب کا عاشق

Hassan naqvi

محفلین
عرض ادب سلام کے بعد اختصار کیساتھ بتاتا چلوں کےاپنے انتہائی طویل اسم مبارک کو کوتاہ کرنے بعد حسن نقوی تجویز کیا .
اپنی ملی زبان سے محبت تو تھی ہی پر دیارغیر میں گزرے شب وروز نے چاہت میں مزید اضافہ کردیا ....
ابھی صحیح طرح اردو ادب سے شناسائی تو نہیں لیکن ادبی لطافتوں کا عاشق بھی ہوں.
خیر آپ دوست احباب سے سیکھنے کا موقعہ اسی فورم میں موجود ایک اردو ادب کے دلدادہ دوست کی وجہ سے ملا ہے تو اسے ضائع کرنا یقینا اپنے عشق سے خیانت کے مترادف ہوگا.
آخری التجاء یہی ہے که اس خاکسر کو اپنی راہنمائی کے شرف سے مشرف فرمادیجئےگا
 
آخری تدوین:

تلمیذ

لائبریرین
محفل میں آپ کا خیر مقدم ہے، نقوی صاحب۔ آپ کی زبان اور لکھنے کی صلاحیت خوب ہے۔ اپنی تحاریر سے ہمیں سرفراز فرماتے رہیں۔
 
Top