ادبی محفل میں وہ بے ادب سا

سید عاطف علی

لائبریرین
آپا پلیز نو بال نہ کروئیں ۔ فری ہٹ پر تو یہ کھل کے بلا گھمائیں گے ۔:laugh1::laugh1::laugh1:
:laugh1:
اور اپسرائیں بھی لاتے ہیں۔۔۔
کتنی کی خوب رہی اب پہلے نماز پڑھیں پھر کھانا کھائیں پھر ڈھونڈتے ہیں اپسائیں۔
ہِٹ لگائیں تو چار ہَٹ ملیں گے۔۔۔
جس میں ہم باری باری اپنی ہَٹ دکھاتے ہوئے ہٹ دھرمی سے جائیں گے!!!
 

سیما علی

لائبریرین

سیما علی

لائبریرین
ہِٹ لگائیں تو چار ہَٹ ملیں گے۔۔۔
جس میں ہم باری باری اپنی ہَٹ دکھاتے ہوئے ہٹ دھرمی سے جائیں گے!!!
سید عمران صاحب کی نذر؀
دل کو جب بے کلی نہیں ہوتی
زندگی زندگی نہیں ہوتی
موت کی دھمکیاں نہ دو ہم کو
موت کیا زندگی نہیں ہوتی
دل تبسم کسی کو دو پہلے
مفت میں شاعری نہیں ہوتی
صوفی تبسم
 

سیما علی

لائبریرین
جی نہیں، ان کے اندر جانے پر!!!
::: چار بیویاں :::
بیویاں چار ہیں اور پھر بھی حسینوں سے شغف
بھائی تو بیٹھ کے آرام سے گھر بار چلا
اجرت عشق نہیں دیتا نہ دے بھاڑ میں جا
لے ترے دام سے اب تیرا گرفتار چلا
سنسنی خیز اسے اور کوئی شے نہ ملی
میری تصویر سے وہ شام کا اخبار چلا
یہ بھی اچھا ہے کہ صحرا میں بنایا ہے مکاں
اب کرائے پہ یہاں سایۂ دیوار چلا
اک اداکار رکا ہے تو ہوا اتنا ہجوم
مڑ کے دیکھا نہ کسی نے جو قلمکار چلا
چھیڑ محبوب سے لے ڈوبے گی کشتی جیدی
آنکھ سے دیکھ اسے ہاتھ سے پتوار چلا
اطہر شاہ خان
 
بیویوں کی تعداد کا چار ہونا اس کے ناموں کے حروف کی تعداد سے ہی اشارہ ملتا ہے:
شادی کے چار حروف-----ش--ا--د--ی
نکاح کے چار حروف-----ن--ک--ا--ح
شوہر کے چار حروف-----ش--و--ہ--ر
بیگم میں چار حروف___ب_ی_گ_م
بیوی میں چار حروف___ب_ی_و_ی
زوجہ میں چار حروف___ز_و_ج_ہ
ناوی (پشتو) میں بھی چار حروف_ن_ا_و_ی
ہندی زبان میں بھی پتنی کے چار حروف. پ_ت_ن_ی
نساء میں بھی چار حروف۔ن-س-ا-ء
اور WIFE میں بھی چار حروف ہیں__w_i_f_e
حتیٰ کہ ان سب ناموں سے بننے والے لفظ "دلہن" میں بھی چار حروف۔د۔ل۔ہ۔ن
ان سب ناموں کے حروف کی تعداد سے یہی اشارہ ملتا ہے کہ بیویاں چار ہی ہونی چاہییں-
ھاتھ میں بھی چار انگلیاں اور ایک انگوٹھا اس کی گواہی ھے۔
دل کے بھی چار خانے اور ہر خانے میں ایک بیوی کی تصویر۔
اللہ تعالیٰ سب مسلمان مردوں کی دلی مراد پوری فرمائیں- آمین ثمہ آمین!
پوسٹ اپنی ذمہ داری پر شئیر کریں اور ہڈیوں کے ڈاکٹر کا پتا پاس رکھیں کیونکہ ڈنڈے کے بھی چار حروف ہیں۔ اور جوتے کے بھی چار حروف ھوتے ہیں۔
 
Top