اداکارہ و گلوکارہ میشا شفیع کا علی ظفرپر ہراساں کر نے کا الزام

زیک

مسافر
ہراسمنٹ پاکستان میں اتنا بڑا ایشو نہیں ہے جتنا مغرب میں ہے۔ آپ کی معلومات صرف میڈیا رپورٹس کی حد تک ہیں اور میڈیا صرف "خبر" کو ہی رپورٹ کرتا ہے۔
پاکستانی میڈیا سے میرا تعلق نہ ہونے کے برابر ہی ہے۔ مہینے میں ایک آدھ بار ڈان یا جنگ پڑھ لیتا ہوں۔ کوئی پاکستانی ٹی وی سالہا سال سے نہیں دیکھا۔
میری معلومات میری فیملی اور دوستوں سے ہیں اور ان سب خواتین کا کہنا ہے کہ انہیں پاکستان میں زیادہ ہراسمنٹ محسوس ہوئی
یہ کہنے کا یہ مقصد نہیں کہ مغرب میں خواتین کے ساتھ برا سلوک نہیں ہوتا۔ افسوس یہی ہے کہ خواتین دنیا میں کہیں بھی محفوظ نہیں۔ یہ صرف میرے سرکل کی خواتین کا امپریشن ہے جنہوں نے جنوبی ایشیا اور مغرب دونوں دیکھ رکھے ہیں۔ ان میں رجعت پسند بھی ہیں اور لبرل بھی
 
محمداحمد

لائبریرین
بالکل قواعد کے خلاف نہیں ہے۔

مثال کے طور پر اگر میں ایک بدنام قاتل کے خلاف کچھ لکھوں تو کئی مسلمانوں کی دل آزاری ہوتی ہے حالانکہ ایسی بات کسی طرح بھی محفل کے اصولوں کے خلاف نہیں ہے۔

پھر سے پڑھیے:
لہٰذا محفلین سے یہ توقع رکھی جاتی ہے کہ اس نصب العین کو ذہن میں رکھتے ہوئے کسی فرد، قوم یا جماعت کی دل آزاری نیز مباحثوں میں بد کلامی سے اجتناب برتیں گے اور اپنی بات منوانے کی خاطر اصولوں کو پامال کرتے ہوئے کسی جانبداری کی توقع نہیں رکھیں گے۔

یہاں یہ نہیں لکھا کہ کس بات سے دل آزاری ہوگی۔ بلکہ یہ لکھا ہے کہ جس بات سے دل آزاری کا اندیشہ ہو اُس سے اجتناب کریں۔ آپ کو اتنا اندازہ تو خیر سے ہوتا ہی ہوگا کہ کیا بات دل آزاری کا سبب بن سکتی ہے۔
 
اگر کوئی کہے کہ اے پی ایس پشاور میں بچوں کے قتل عام پر طالبان پر تنقید کرنے سے ان کی دل آزاری ہوتی ہے تو کیا آپ کے خیال میں یہ تنقید محفل کے اصولوں کے خلاف ہے؟
 
محمداحمد

لائبریرین
اگر کوئی کہے کہ اے پی ایس پشاور میں بچوں کے قتل عام پر طالبان پر تنقید کرنے سے ان کی دل آزاری ہوتی ہے تو کیا آپ کے خیال میں یہ تنقید محفل کے اصولوں کے خلاف ہے؟

یہ تو ایک انتہائی استثنائی بات ہے اور ایسا کہنے والے مسلمان ایک ہزار میں سے ایک بھی نہیں ہوں گے۔

تو اتنی انتہائی مثال کے تناظر میں تمام تر مذہبی طبقات کو ا یک ہی لاٹھی سے ہانکنا کہاں کا انصاف ہے۔
 
اگر کوئی کہے کہ اے پی ایس پشاور میں بچوں کے قتل عام پر طالبان پر تنقید کرنے سے ان کی دل آزاری ہوتی ہے تو کیا آپ کے خیال میں یہ تنقید محفل کے اصولوں کے خلاف ہے؟
میرا خیال ہے نہیں
مگر اگر قندوز کے حفاظ بچوں کے قاتل پر کچھ کہاجائے تو شاید ہوجائے
 
زیک

مسافر
پھر سے پڑھیے:

یہاں یہ نہیں لکھا کہ کس بات سے دل آزاری ہوگی۔ بلکہ یہ لکھا ہے کہ جس بات سے دل آزاری کا اندیشہ ہو اُس سے اجتناب کریں۔ آپ کو اتنا اندازہ تو خیر سے ہوتا ہی ہوگا کہ کیا بات دل آزاری کا سبب بن سکتی ہے۔
کیا میں نے آپ کی دل آزاری کی ہے؟ کیا آپ میرے اس مراسلے کی نشاندہی کر سکتے ہیں جس سے آپ کی دل آزاری ہوئی؟
 
محمداحمد

لائبریرین
کیا میں نے آپ کی دل آزاری کی ہے؟ کیا آپ میرے اس مراسلے کی نشاندہی کر سکتے ہیں جس سے آپ کی دل آزاری ہوئی؟

ہوتی رہتی ہے ، لیکن میں بہت سی باتوں کو نظر انداز کر دیتا ہوں۔

تاہم اس تمام تر گفتگو کا مقصد خدانخواستہ آپ کا مواخذہ نہیں ہے سو اس بات کو یہیں ختم کیجے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
کیا میں نے آپ کی دل آزاری کی ہے؟ کیا آپ میرے اس مراسلے کی نشاندہی کر سکتے ہیں جس سے آپ کی دل آزاری ہوئی؟

اور دل آزاری کے لئے ضروری نہیں ہے کہ آپ مجھ سے ہی مخاطب ہوں۔ بلکہ اسلام یا پاکستان کے لئے تضحیک آمیز بیانات چاہے کسی سے بھی مخاطب ہو کر پاس کیے جائیں کسی بھی مسلمان یا پاکستانی کی دل آزاری کا سبب بن سکتے ہیں۔

بہرکیف بہت شکریہ کہ آپ نے انتہائی خندہ پیشانی کے ساتھ میرے سوال جواب کا سامنا کیا اور اپنا موقف بھی بیان کیا۔

خوش رہیے۔
 
یہ ایک کلیہ ہے کہ انسان کا دل۔دکھے تو ہی دل آزاری کا قانون یاد آتا ہے۔
دوسروں کا دل دکھے تو اظہار آزادی کا کوڑا اٹھالیتا ہے
 
Top