اداکارہ وینا ملک کی دلی میں نظام الدین اولیا کے مزار پر حاضری

کاشفی

محفلین
اداکارہ وینا ملک کی دلی میں نظام الدین اولیا کے مزار پر حاضری
Entertainment-VeenamaliknizamudinAulia_7-27-2013_111270_l.jpg

نئی دہلی…معروف اداکارہ وینا ملک نے دلی میں نظام الدین اولیا ء کے مزار پر حاضری دی ،میڈیا رپورٹس کے مطابق وینا ملک نے اپنے اہلِ خانہ اور دوستوں کیلئے خصوصی دعا کی۔وینا ملک ان دنوں بھارت میں اپنی فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں
 

کاشفی

محفلین
نو سو چوہے کھا کہ بلی حج کو چلی ۔۔۔ ۔۔!
نو سو چوہے کھا کر بلی حج کو چلی
‫اُستاد: خالی جگہ پُرکریں

900 چوہے کھا کہ بلی ۔۔۔ چلی

جُمن : 900 چوہے کھا کہ بلی آہستہ آہستہ چلی

اُستاد: اوئے تمہیں پتا نہیں اس کا جواب کیا ہے؟

جُمن: آپ میرے اُستاد ہیں اس لیے میں نے آپ کا لحاظ رکھا ہے

900 چوہے کھا کہ تو بلی ہل بھی نہیں سکتی

میں نے تو پھر بھی بلی کو آہستہ آہستہ چلا دیا ہے‬
 

شاہد شاہنواز

لائبریرین
کوئی کہیں حاضری دے یا چھینک مارے۔۔۔ خبر بنا دی جاتی ہے اور کوئی جل کر مر جائے ۔۔۔ پتہ ہی نہیں چلتا۔۔۔ یہ ہے میڈیا کا کمال۔۔۔
 

کاشفی

محفلین
کاشفی صاحب نے خبر لگائی ہے تو ضرور اس میں کوئی خبر تو ہو گی ناں۔
بحث شروع ہوجاتی ہے خبر شیئر کرنے والے کے متعلق جو کہ ذاتیت پر آجاتی ہے۔۔
اراکینِ محفل سے گزارش ہے وہ محفلین جو بغض اور تعصب پر مبنی کمنٹس دیتے ہیں ۔۔کم سے کم پہلے لڑی پڑھ لیا کریں کہ لڑی کون سی ہے۔۔یہ لڑی ہے سنیما، ٹی وی اور تھیٹر سے متعلق ۔۔لہذا میں نے سینما اور شوبز سے متعلق ایک دوشیزا سے متعلق جیو نیوز کی ایک خبر شیئر کی ہے۔۔ جیو نیوز کے بارے میں کچھ باتیں کر لیا کریں معزز ترین احبابِ محفل۔
 

کاشفی

محفلین
اللہ کاشفی صاحب کو مجھے برداشت کرنے کی ہمت دے ، یا پھر مجھے ہدایت دے تاکہ میرے مراسلے ان کی طرف سے ناپسند ہونا بند ہوجائیں ...

اس پر میں بھی غور نہ کرسکا...
اللہ ہم سب کو ہدایت دے۔آمین۔۔ اور خاص طور پر محترمہ وینا ملک جو کہ عائلہ ملک ، حمیمہ ملک، سلیم ملک، شعیب ملک اور عزت مآب جناب رحمان ملک جیسے ناموں کا سیم لاحقہ رکھتی ہیں۔۔ اللہ رب العزت ان سب کو بھی ہدایت دے۔۔۔ آمین۔
 
Top