صابرہ امین

لائبریرین
یہی ان کی دوغلی پالیسی ہے۔۔۔
ہماری تو ہمیشہ حوصلہ شکنی کی ہے۔۔۔
جبھی ہم لکھنے لکھانے کے میدان میں آگے نہ بڑھ سکے !!!
اور کتنا آگے بڑھنا تھا یا ہے آپ نے بھئی۔ ماشااللہ بہت اچھا لکھتے ہیں آپ۔ چلیں ہم دعوت دیتے ہیں کہ نثر کے اس زمرے میں آپ اور ہم گاہے بگاہے کچھ نہ کچھ پیش کریں۔ کام تو کرنے سے ہی آتا ہے۔ ہمیں آ جائے گا اور آپ کا مزید نکھر جائے گا۔ ان شا اللہ
 
سید عمران

محفلین

ویسے راز کی بات ہے۔۔۔
کان ادھر لائیں۔۔۔
کسی اور کو نہ بتائیے گا۔۔۔
عنوان پڑھتے ہی ہمارا ذہن سیدھا آپ کے بھیا کی طرف گیا تھا۔۔۔
اب یہ بات ہم سرعام بتادیں تو کہیں فساد ہی نہ مچ جائے!!!
:nailbiting::nailbiting::nailbiting:
 
صابرہ امین

لائبریرین
آج رات ہمارے یہاں نہاری اور گاجر کا حلوہ کھانے آئیں!!!
جی ضرور۔۔۔شکریہ۔۔۔ان شاء اللہ۔۔۔کیوں نہیں!!!
صاحب آج کل سوشل میڈیا اور اس کی بڑھتی ہوئی منفی باتوں سے بہت نالاں ہیں۔ اجازت ملنے کا کوئی امکان نہیں ۔ آپ کا شکریہ۔ اللہ آپ کے دسترخوان میں برکت دے آمین ۔
 
سید عمران

محفلین
صاحب آج کل سوشل میڈیا اور اس کی بڑھتی ہوئی منفی باتوں سے بہت نالاں ہیں۔ اجازت ملنے کا کوئی امکان نہیں ۔ آپ کا شکریہ۔ اللہ آپ کے دسترخوان میں برکت دے آمین ۔
ویسے تو یہ ہم نے آپ کی طرف سے کہا تھا۔۔۔
لیکن چلیں یونہی سہی۔۔۔
ہم آپ کو صاحب کے ساتھ مدعو کریں پھر تو صاحب کے سارے خدشات ہوا ہوجائیں گے ناں؟؟؟
 
سید عمران

محفلین
محمد عبدالرؤوف بھائی ذرا سوچ سمجھ کے ان کی باتوں پر دھیان دیجیے۔ مشکل میں پڑ سکتے ہیں آپ۔ جی
دیکھا! اسی بات کا خدشہ تھا اور یہی ہوا !! :mrgreen: :mrgreen: :mrgreen:
آپ نے ضرور خودبخود اقوام متحدہ کا رول نبھانا ہے!!!
 
صابرہ امین

لائبریرین
ویسے تو یہ ہم نے آپ کی طرف سے کہا تھا۔۔۔
لیکن چلیں یونہی سہی۔۔۔
ہم آپ کو صاحب کے ساتھ مدعو کریں پھر تو صاحب کے سارے خدشات ہوا ہوجائیں گے ناں؟؟؟
آپ پر یا جن سے پہلے مل چکے ہیں ان کی بات نہیں۔ بلکہ مزید کسی ایڈونچر سے۔ نور مقدم کیس کی وجہ سے تو بھئی ہم بھی بہت ڈر گئے ہیں۔
آپ کی بات نہیں بات ہے زمانے کی۔ گیہوں کے ساتھ گھن بھی تو پستا ہے۔
 
سید عمران

محفلین
Top