احباب بتائیں

زویا شیخ

محفلین
مدعا کے ساتھ ہماری لکھا جاےء گا یا ہمارا مدعا

رسول اللہ کے صدقے ہماری مدعا سن لے

یقیں پھر

رسول اللہ کے صدقے ہمارا مدعا سن لے
 

فرقان احمد

محفلین
کہتے ہو، نہ دیں گے ہم دل اگر پڑا پایا
دل کہاں کہ گم کیجے؟ ہم نے مدعا پایا ۔۔۔!

(غالب)

ہمارا ووٹ 'ہمارا' کی جانب ہی ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
شمالی ہند کی ہندی نما اردو میں मुद्दा جو لفظ استعمال کیا جاتا ہے، اور اس کی املا میں بھی اکثر 'مدعا' کی املا ہی استعمال کی جاتی ہے۔ لیکن یہ مدا بھی مذکر ہی ہوتا ہے۔ لکھنئو کی آج کل کی بول چال والی اردو کو میں معیاری نہیں مانتا، وہ آج کل ٹی وی چینلوں کی زبان ہو گئی ہے جہاں 'خلاصہ' کے معنی مختصر summary کی جگہ Detail تفصیل ہو گئی ہے!!
 

محمدظہیر

محفلین
ارے بھئی لکھنؤ والوں کو یہ سوال پوچھنا پڑ گیا؟ :)
لکھنئو کی آج کل کی بول چال والی اردو کو میں معیاری نہیں مانتا، وہ آج کل ٹی وی چینلوں کی زبان ہو گئی ہے جہاں 'خلاصہ' کے معنی مختصر summary کی جگہ Detail تفصیل ہو گئی ہے!!
کچھ عرصے سے حیدرآبادِ دکن اور کشمیر میں اردو زبان کی ترقی زیادہ دیکھنے کو مل رہی ہے۔ :)
 
Top