لتا اجی روٹھ کر اب کہاں جائیے گا (لتا منگیشکر)

فاتح

لائبریرین
اجی روٹھ کر اب کہاں جائیے گا

فلم: آرزو
سال: 1965
گلوکارہ: لتا منگیشکر
موسیقی: شنکر جے کشن
شاعر: حسرت جے پوری
اداکارہ: سادھنا
اداکار: راجندرا کمار

اجی روٹھ کر اب کہاں جائیے گا
جہاں جائیے گا، ہمیں پائیے گا

نگاہوں سے چھپ کر دکھاؤ تو جانیں
خیالوں میں جی تم نہ آؤ تو جانیں
اجی لاکھ پردوں میں چھپ جائیے گا
نظر آئیے گا، نظر آئیے گا

جو دل میں ہے ہونٹوں پہ لانا بھی مشکل
مگر اس کو دل میں چھپانا بھی مشکل
نظر کی زباں سے سمجھ جائیے گا
سمجھ کر ذرا غور فرمائیے گا

یہ کیسا نشہ ہے، یہ کیسا اثر ہے
نہ قابو میں دل ہے، نہ بس میں جگر ہے
ذرا ہوش آ لے چلے جائیے گا
ٹھہر جائیے گا، ٹھہر جائیے گا،

اجی روٹھ کر اب کہاں جائیے گا
جہاں جائیے گا، ہمیں پائیے گا
 

جیہ

لائبریرین
آپ کا تو صرف گیت پسندیدہ ہے مجھے تو یہ فلم اور اس کے تقریبا سارے گیت پسند ہیں۔ دو دفعہ دیکھی ہے۔ بہت اچھی فلم تھی
 

فاتح

لائبریرین
سارہ صاحبہ، فرخ صاحب اور جیہ صاحبہ! آپ کی پسندیدگی کا شکریہ!
فرخ صاحب! آپ کیوں شرما رہے ہیں بتاتے ہوئے کہ کتنی بار دیکھی یہ فلم۔ ہم نے بھی جیہ صاحبہ کی طرح دو مرتبہ تو دیکھی ہی ہے۔
 
Top