اتوار کو ملک گیر”پرامن یوم مذمت “منانے کا اعلان

مہوش علی

لائبریرین
احتجاج اب مذاق بن چکا ہے۔ کراچی کے لوگ ایک ملین مارچ کریں گے اور معاملہ ختم۔۔
سوات کے لوگوں کو وحشی جنگلیوں کے حوالے کر دیا گیا ہے، یہاں اس طرح کے احتجاجوں کا کوئی اثر نہیں ہونے والا۔


لاتوں کے بھوت باتوں سے ماننے والے نہیں ہوتے۔
مجھے اس وقت یہ مارچ کی کال کچھ دانشمندانہ نہیں دکھائی دے رہی اور نہ اسکے زیادہ فوائد نکلتے دکھائی دے رہے ہیں۔

نبیل بھائی، میرا خیال ہے کہ مارچ کی یہ کال نون لیگ اور عمران خان کی جانب سے آنی چاہیے تھی۔ پر افسوس کہ نون لیگ اور عمران خان کا کردار دہشتگردی کی جنگ کے خلاف کچھ مجرمانہ حد تک نہ ہونے کے برابر ہے ۔ مگر اب عوام آہستہ آہستہ ری ایکٹ‌کر رہے ہیں تو امید ہے کہ یہ بھی ایکٹیو ہو ہی جائیں گے کیونکہ یہ ہوا کے رخ پر چلنے والے سیاستدان ہیں۔
 

وجی

لائبریرین
بی بی میرے مراسلے کا صرف یہ مقصد تھا کہ پوچھ سکوں کہ کیا گوریلا وار ایک ترکیب نہیں ہوتی ہے جنگ میں
اس کا بزدلی کے ساتھ کیا تعلق مجھے یہ سمجھا دیں آپ
میں نے کہاں لکھا ہے کہ وہ ان جیسے ہیں
 

مہوش علی

لائبریرین
بی بی میرے مراسلے کا صرف یہ مقصد تھا کہ پوچھ سکوں کہ کیا گوریلا وار ایک ترکیب نہیں ہوتی ہے جنگ میں
اس کا بزدلی کے ساتھ کیا تعلق مجھے یہ سمجھا دیں آپ
میں نے کہاں لکھا ہے کہ وہ ان جیسے ہیں

وجی، آپ کی غلطی یہ ہے کہ آپ طالبان کی اس اپنی ہی عورتوں‌بچوں اور شہری آبادی کو یرغمال بنا کر لڑی والی جنگ کو اس گوریلا جنگ کا نام دے رہے ہیں جو ماضی کے مسلمان ہیروز نے کفار کے خلاف میدان جنگ میں لڑیں تھیں۔

یہ ہرگز گوریلا جنگ نہیں بلکہ یرغمال بنا کر لڑی جانے والی دہشتگردی ہے۔

آپکی اور طالبان کے دیگر حمایتیوں کی پوسٹ میں طالبان کی گوریلا جنگ کا استعمال اسطرح ہوتا ہے جس طرح طالبان کو اس بہادری پر خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہو۔ بھائی صآحب، آپ کے ان رویوں سے ابھی کتنے اور ہزار مسلمانوں کو مرنا ہے کہ جب آپ طالبان کی مذًت کرنا شروع کریں گے؟
 

عسکری

معطل
اس بات سے میں متفق ہوں یہ لوگ اتنے بہادر نہیں ۔کوبراز اور ڈرونز کے کیمروں سے ریکارڈ کیے ہوئے مواد سے بات ثابت ہے۔ان میں بہت بڑی تعداد ازبک اور افگانی ہین جو پاکستانی فیملیوں کو ڈھال بناتے ہیں کوئی شک نہیں۔پچھلے دنوں پاکستان آرمی نے ازبکستان تاجکستان کے خلاف ایک پلان بھی بنایا تھا بارڈر پر ان کے آنے والے قافلوں کو نشانہ بنانے کے لیے ایف-16 اور پاکستانی ڈرونز ابابیل کو استمال کرنے کے لیے پر حکومت نے منظوری نہیں دی ابھی تک۔اور یاد ریے تاجکستان میں بھی بھارتی ائیر بیس ہے اینی کے مقام پر پاکستانی حکومت اسے انڈیا پاکستان کی لڑائی نہین بنانا چاہتی۔اوپر سے ایک اور محاز کھولنا اچھا نہیں ااس وقت۔پاکستان نے حال ہی میں ائیر ٹو ائیر ریفیولر ٹینکر لیے ہیں جس کی وجہ سے اب دوری کوئی معنے نہیں رکھتی۔4 آئی ایل 78 جہازوں کی مدد سے فضا میں ہی تیل بھر کے ایشیا کے کسی مقام پر لڑائی کی جا سکتی ہے فضا میں۔ یہ ایک حقیقت ہے وسطی ایشیا کے ملک پاکستان کو دشمن کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اس وقت دنیا کی تمام بڑی خفیہ ایجنسیاں افغانستان میں موجود ہپیں بلوچستان وزیرستان سوات میں جو کچھ ہو رہا ہے اکیلے طالبان نہیں را خاد کے بی جی موساد سی آئی اے بھی اپنا بھر پور حصہ ڈال رہے ہیں۔یہ ایسا ہے جیسے پاکستان ایک شریف آدمی بہت سارے غنڈوں کے نرغے میں ہو
 

نبیل

تکنیکی معاون
مہوش بہن، مداخلت کی معذرت چاہتا ہوں۔ میرے خیال میں بھی وجی صرف گوریلا جنگ کے بارے میں وضاحت کر رہے تھے، نہ کہ طالبان کو مسلمان ہیروز کے ساتھ ملا رہے تھے۔
 

عسکری

معطل
سنا ہے پی آئی اے کی فلائٹ گلگت جاتی ہے تو یہ لوگ اس کی اواز سن کر چھپ جاتے ہیں کہ آیا ایف-7 پی جی:grin:
 

مہوش علی

لائبریرین
مہوش بہن، مداخلت کی معذرت چاہتا ہوں۔ میرے خیال میں بھی وجی صرف گوریلا جنگ کے بارے میں وضاحت کر رہے تھے، نہ کہ طالبان کو مسلمان ہیروز کے ساتھ ملا رہے تھے۔

اگر ایسا ہے تو وجی سے معذرت۔

کیا میں آپ سے درخواست کر سکتی ہوں کہ سرخ رنگ کے تیکسٹ کو ہٹآ لیں تاکہ غلط فہمی کا کسی حد تک ازالہ ہو سکے

از وجی
حضرت خالد بن ولید رضی اللہ تعالٰی عنہ اور سلطان صلا ہدین ایوبٰی گوریلا وار کے ماہر تھے کیا یہ بھی بذدل تھے ؟؟
 

وجی

لائبریرین
وجی، آپ کی غلطی یہ ہے کہ آپ طالبان کی اس اپنی ہی عورتوں‌بچوں اور شہری آبادی کو یرغمال بنا کر لڑی والی جنگ کو اس گوریلا جنگ کا نام دے رہے ہیں جو ماضی کے مسلمان ہیروز نے کفار کے خلاف میدان جنگ میں لڑیں تھیں۔

یہ ہرگز گوریلا جنگ نہیں بلکہ یرغمال بنا کر لڑی جانے والی دہشتگردی ہے۔

آپکی اور طالبان کے دیگر حمایتیوں کی پوسٹ میں طالبان کی گوریلا جنگ کا استعمال اسطرح ہوتا ہے جس طرح طالبان کو اس بہادری پر خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہو۔ بھائی صآحب، آپ کے ان رویوں سے ابھی کتنے اور ہزار مسلمانوں کو مرنا ہے کہ جب آپ طالبان کی مذًت کرنا شروع کریں گے؟

بی بی پھر گوریلا وار تو نہ کہیں نا
اسے پھر جنگلی جنگ کہیں

رہی بات یہ کہ میں طالبان کے بارے میں کیا لکھتا ہوں
میں نے کبھی پوری طرح طالبان کی نہ تو حمایت کی ہے نہ ہی انکی مخالفت کی ہے
ہاں افغانی طالبان اور علاقہ غیر کے طالبان ان میں فرق ضروری ہے

اب پاکستان میں کیا کچھ ہورہا ہے تو میرے خیال میں ہمیں آئینہ دیکھ لینا چاہیئے
کیا ہم نے افغانستان میں مسلمانوں کو قتل کرنے میں مدد نہیں کی
اللہ دیکھ رہا ہے اور وہ رحمٰن ہے
اللہ ہم پر رحم کرے اور اپنی غلطیوں کو پہچاننے صلاحیت دے آمین
 

زینب

محفلین
ویسے ابھی تک یہ ویڈیو مشکوک ہی ہے کسی ایک نقطے پے کوئی بھی یقین نہیں کر پا رہا۔پہلی بات یہ ویڈیو ایک امیریکی جریدے"دی ٹائم" نے جاری کی ہے۔دوسرا جو وجہ بتائی گئی ہے وہ بھی متضاد ہے۔۔۔جیسے پہلے کہا گیا کہ لڑکی سسر کے ساتھ باہر نکلی گھر سے اس لیے سزا دی گئی۔جبکہ سسر تو نا محرم نہیں ہے تو پھر سزا بنتی ہی نہیں۔۔پھر کہا گیا کہ سسر کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے جس کا دونوں‌نے اعتراف کیا۔۔۔۔۔۔۔۔آج کے ہی اخبار میں‌ہے کہ پڑوسی الیکٹریشن گھر میں‌بجلی ٹھیک کرنے آیا تو اس کے ساتھ بات کرتی ہوئی پکڑی گئی جبکی طالبان نے اس لڑکی اور الیکٹریشن لڑکے کا زبردستی نکاح‌ بھی کر دیا۔۔۔۔۔۔یو ٹیوب پر ایسی ہزاروں ویڈیوز ملیں گیئں جن میں‌کوڑے مارے جا رہے ہیں۔۔۔۔۔پر ان کی حقیقت 99 فیصد مشکوک ہے۔۔۔
اتنےس ارے پاکستانی چینلز جو ہر خبر سب سے پہلے شائع کرنے اک دعوا کرتے ہیں یہ ویڈیو ہی امریکی جریدے نے کیوں جاری کی۔۔



جبکہ سیاست دان ناہل قسم کے اسلام کے بنیادی باتوں سے بھی انجان ہیں۔۔۔کل فوزیہ وہاب کا کہنا تھا کہ"مجھے نہیں یاد کہ کسی موقعے پر نبی کریم:pbuh: نے کسی خاتون کو ایسی سزا دی۔۔۔۔۔۔۔۔جب کہ اس بارے میں چوری کے ایک واقعے کی سزا دیتے وقت جب حضور پاک سے سفارش کی گئی تو آُپ نے فرمایا تھا کہ اس وقت اگر فاطمہ بنت محمد :pbuh:نے بھی یہ جرم کیا ہوتا تو اسے بھی یہی سزا ملتی۔۔۔۔۔۔

میں یہ نہیں کہ رہی کہ اچھا ہوا۔اللہ معاف کرے کسی کی بہن کسی کی بیٹی ہے وہ شاید وہ بےبس لوگ بھی اسی مجمعے میں موجود ہوں ۔۔۔۔۔

کل کافی سارے ڈاکٹرز کے بھی بیانات سامنے آئے ۔۔۔۔۔کہ ایسے نہیں ہو سکتا جب کسی کو 34 کوڑے پڑیں اور وہ آرام سےا ٹھ کے چل دے۔۔۔۔ویسے آپس کی بات ہے جن لوگوں‌کو سکول میں‌کبھی ٹیچر سے مار پڑی ہو وہ اس حقیقت سے آگاہ ہوں گے۔۔۔۔۔کہ ہاتھ پے بھی دو سکیل پڑیں تو پینسل نہیں پکڑی جاتی ۔۔۔۔۔۔۔


اس ویڈیو کا امریکہ سے جاری ہونا بہت بڑا سوالیہ نشان ہے اسلام کو بدنام کرنے کی ایک سازش۔۔۔۔۔۔۔اسلام یہ نہیں ہے اسلام نے جتنی عزت اور رتبہ عورتوں کو دیا کسی اور مذہب نے نہیں دیا۔۔۔۔اندھا دھند اعتبار سے پہلے اس کی سچائی بارے معلومات حاصل کرنا بہت ضروری ہے
 

فرخ

محفلین
مجاہد تو بقول اسلام سینہ تان کر میدان جنگ میں لڑتا ہے، جبکہ تالی بان فورس زمین کیساتھ کیڑوں کی طرح رینگ رینگ کر دشمن تک پہنچتی ہے۔ اور موت سے اتنا خوف ہے کہ دشمن کی گولی لگنے سے پہلے ہی اپنے آپ کو بم سے اڑانا جنت کا سرٹیفیکیٹ سمجھا جاتا ہے!
اور جب سویت یونین کو شکست دینے کے لئے یہی گوریلا جنگوآپ کے ہیرو بن گئے تھے، اس وقت آپ کی زبان کچھ اور تھی۔اور مغربی میڈیا پر لفظ مجاہدین انہی گوریلا جنگجوؤں‌کے لئے بولا جاتا تھا۔
طالبان لاکھ برے سہی لیکن تکلیف دہ بات یہ ہے، کہ لوگوں‌کا ذھن مغربی پروپیگینڈے کو اندھو ں کی طرح‌قبول کر لیتا ہے پھر وہ ان ذھنوں‌کو جدھر چاہے گھُما دیتے ہیں۔

تم لوگ مجاھدوں کو کہتے ہو کہ سینہ تان کر لڑیں ، اور تمہاری چہیتی غیر مسلم افواج خود ہوا سے بمباری کرتی نظر آتی ہے۔ ان میں‌سینہ تاننے کی اتنی ہمت نہیں ہے۔ اگر حال ہی میں اسرائیلی کفار کی جو درگت لبنان میں بنی ہے،وہ اس بات کا کھُلا ثبوت ہے۔ اور افغانستان میں، اور عراق میں ایسے کئی واقعات پیش آئیے ہیں جن میں مجاہدوں‌نے سینہ تان ان غیرملکی افواج کا بیڑا غرقایا ہے۔اور اب انہی کے ڈر سے یہ غیر ملکی افواج ہوائی بمباری پر انحصار کرتی نظر آتی ہیں۔اور انہی کے فوجی انہی سینہ تان کر لڑنے والے لوگوں کے خوف سے کوشش کرتے ہیں‌کہ انکو عراق یا افغانستان نہ بھیجا جائے، اور تبھی ان کی افواج میں‌خود کشی اور ذھنی ڈیپریشن کے مریضوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔
گوریلا جنگ، ایک جنگی حربہ ہے، مگر یہ جب مجاھد اختیار کرتا ہے تو پھر آپ چیخ‌اٹھتے ہیں۔ اور جب مغربی افواج اختیا ر کرتی ہیں تو اسے "Ambush" قرار دے کر انکی بہادری کی داستان قرار دیا جاتا ہے۔مگر مزے کی بات یہ، کہ جب مجاہدین گوریلا جنگ کی تکنیک استعمال کرتے ہیں تو دشمن کی تباہی بھی اعلیٰ قسم کی ہوتی ہے۔
اقبال نے خوب کہا ہے:
پرواز ہے دونوں‌کی اسی ایک فضا میں
کرگس کا جہاں‌اور، شاہیں کا جہاں‌اور۔
 

قمراحمد

محفلین
2801_big.jpg

5649_detail.gif

5650_detail.jpg

5651_detail.gif

5654_detail.gif
 

مہوش علی

لائبریرین
- کراچی میں‌ لانگ مارچ کا مجھے کوئی فائدہ نظر نہیں‌ آ رہا ہے، چاہے یہ نیک نیتی سے ہی کی جا رہی ہو۔
مجھے ڈر ہے کہ یہ لانگ مارچ حکومت کے خلاف نہیں‌ بلکہ انتہا پسندی کے خلاف ہے لہذآ جو لوگ جنازوں‌ پر خؤد کش حملے کرنے سے نہیں‌ چوکتے وہ کہیں‌ اس مارچ میں‌بھی حملہ نہ کر دیں‌ اور کئی معصوموں کی جان نہ لے لیں۔۔

۔ چیف جسٹس نے نیک نیتی سے بھی اس کا از خود نوٹس لیا ہے تب بھی انصآف کی توقع رکھنا شاید ممکن نہ ہو سکے۔
یہ لڑکی اور لڑکا، ان کے گھر والے ان کے رشتے دار، اس کیس کے تمام تر گواہ، یہ سب کے سب پہلے سے ہی طالبان کے رحم و کرم پر ہیں‌۔ ڈڑ و خؤف کا وہ عالم ہے جو کہ چنگیز خآن اور ہلاکو خان کے دور میں‌ہوتا تھا۔

اگر چیف جسٹس نے ان مذھبی جنونیوں‌کے خلاف کوئی ایکشن لینے کی کوشش کی بھی تو وہ بذآت خود ان کی دہشتگردی کا نشانہ بن جائیں‌گے۔


۔ اپنے آپ سے سچ بولیں‌ تو طالبانی ناسور میڈیا میں فوج میں‌ پولیس میں حکومت میں ملک کے کونے کونے میں سرایت کر چکا ہے۔ یہ لوگ طالبان کا اسلام ہی ملک میں‌نافذ‌کرنا چاہتے ہیں‌اور اپنی اس شریعت کے لیے ہزاروں‌معصؤموں کی جان لینا ان کے لیے جنت خریدنے کے برابر ہے۔

۔ واحڈ طاقت جو انکا عسکری لحآظ‌سے مقابلہ کر سکتی ہے اور انہیں‌غیر مسلح کر سکتی ہے وہ جی ایچ کیو ہے، مگر وہ بھی شاید ابھی تک سٹڑیجک گہرائی کے خواب کے نام پر سوائے دکھاوے کے انکے خلاف کوئی اور کاروائی نہیں کر رہے ہیں
 
Top